اس سلسلہ میں بیداری پیدا کرنا اور اس بیماری سے بچاؤ کے طور وطرائق کو عوم کے سامنے لانا ضروری ہے۔انہوں نے مزید جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر ذیابیطس کی چیک کے لئے طبی کیمپ بھی منعقد ہوگا،بلڈ سوگر ، اور بلڈ پریشر کا بھی طبی جانچ کیا جائے گا۔ ریالی کے دوران حصہ لینے والوں کے لئے جگہ جگہ پانی کا بھی انتظام کیا گیاہے۔ اس موقع پر جناب نذیر قاسمجی، جناب میڈیکل سمیع کے علاوہ دیگر ذمہداران بھی موجود تھے۔
شوہر سمیت اہلِ سسرال کی ہراسانی :خاتون نے درج کی شکایت
پتور 21مئی (فکروخبرنیوز )یہاں ایک خاتون نے اپنے شوہر سمیت ساس سسر اور نند کے خلاف ذہنی و جسمانی ہراساں کئے جانے کی شکایت کرتے ہوئے یہ الزام لگایا ہے کہ ان کی وجہ سے وہ اپنے پیٹ میں موجود بچہ بھی کھوبیٹھی ہے ، فکروخبر کے مطابق بیس مئی کو سمپیا پولس تھانے میں ایک حاملہ عورت نے یہ شکایت درج کی۔ پریا نامی یہ خاتون گنیش نامی شخص کی بیٹی ہے جو کو بھارگوا بھٹ نامی شخص سے شادی رچائی تھی ، شادی کے بعد یہ لوگ بنگلور شفٹ ہوگئے تھے اور شوہر نے شادی کے کچھ ہی دن بعد اس کے تمام زیوارات بیچ کر تجارت شروع کی ، مگر جب تجارت میں کامیاب نہیں ہواتو ، اس کے سسرال والوں نے مزید جہیز کا مطالبہ کرتے ہوئے اس کے ساتھ مارپیٹ کرنے لگے۔ اس بار عورت نے شوہر اور سسر کے خلاف شکایت درج کرتے ہوئے پولس تھانے میں الزام لگایا ہے کہ اس بار اتنا مارا کہ وہ آٹھ ماہ کی حاملہ تھی اور ان کے ظلم کی وجہ سے بچہ پیٹ میں ہی فوت ہوگیا ہے۔ پرپنا اگراہارا پولس نے معاملہ درج کرنے کے بعد تحقیقات کررہی ہے اور سمپیا پولس تھانے کو یہ معاملہ ٹرانسفر کرکے تحقیقات کرنے کی بات کہی ہے ۔
بھوشن گلاب راؤ اب دکشن کنڑا ضلع کے نئے ایس پی
منگلور 21مئی (فکروخبرنیوز ) بھوشن گلاب راؤ جو کہ بنگلور میں سی آئی ڈی برانچ کے ایس پی کی حیثیت سے خدمت انجام دے رہے تھے اب دکشن کنڑا ضلع کے نئے ایس پی کے طور پر خدمات انجام دیں گے ، اور ان کو نامزد کرلیا گیا ہے ، دکشن کنڑا ضلع کے ایس ڈاکٹر شرنپا کو بنگلور میں ڈپٹی کمنشر ساؤٹھ ڈیویژن کی حیثیت سے چن لئے جانے کے بعدفوری اس عہدے پر بھوشن گلاب راؤ کو نامزد کیا گیا ہے۔ بھوشن گلاب راؤ سال 2009بیاچ کے آئی پی ایس آفسر ہیں
Share this post
