2023 کا اسمبلی الیکشن میرا آخری الیکشن ہوگا: سدارامیا

election, karntaka election 2023, congress, bjp, jds, siddu, siddaramaiah, dkshi, bommai, r ashok, kumaraswami

کولے گال09؍ جولائی 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) اپوزیشن کے لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے جمعہ کو اعلان کیا کہ اگلے سال کا اسمبلی الیکشن ان کا آخری الیکشن ہوگا اور وہ دوسروں کے لیے جگہ بنانے کے لیے سیاست سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ریاست میں کانگریس پارٹی اپنے وجود کے لیے کوشاں ہیں۔ ریاست میں 2013 میں کانگریس نے اکثریت کے ساتھ اپنی سرکاری بنائی تھی اور اس وقت وزیر اعلیٰ کے طور پر سدارامیا کا انتخاب ہوا تھا جنہوں نے ریاست میں کئی فلاح وبہبودی کے کام کیےتھے۔ ان کے ترقیاتی کاموں کو دیکھتے ہوئے مانا جارہا تھا کہ ریاست میں کانگریس دوبارہ سرکار بنانے میں کامیاب ہوجائے گی لیکن 2018 میں کانگریس اپنی اکثریت ثابت نہیں کرسکی اور یوں انہیں حکومت بنانے کے لیے جے ڈی ایس کا تعاون حاصل کرنا پڑا تھا۔ اس وقت سدارامیا نے دو جگہ سے انتخاب لڑا جن میں ایک میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Share this post

Loading...