مولانا عبدالقادر عارفی صاحب کی دفتر فکروخبر آمد (مزید ساحلی خبریں)

فوڈپوئزننگ کے نتیجے میں اب تک چار کی ہلاکت 

ٹمکور: 13؍مارچ(فکروخبر نیوز)فوڈ پوئزننگ کے نتیجہ میں زندگی اور موت سے جوج رہے ودیاوارتی انٹرنیشنل اسکول کے سیکیورٹی گارڈ کے ہلاک ہونے کے واقعہ کی خبر منظر عام پر آئی ہے ،واضح رہے کہ چار روز قبل اسکول کے مطبخ میں چاول کھانے کے بعد فوڈ پوئزننگ کے نتیجہ میں بے چینی کی شکایت کے بعد ودیا وارتی اسکول کے کئیں طلباء کو ہسپتال بھرتی کیا گیا تھا جن میں سے تین طلباء کی اسی دن موت واقع ہوگئی تھی ،جبکہ کئیں طلباء ہسپتال میں زیر علاج تھے ، جس میں اسکول کے سیکیورٹی گارڈ رمیش (45)بھی شامل تھے ،جسے ائی سی یو میں رکھا گیا تھا، چار دنوں سے وہ ہسپتال میں زیر علاج تھا ،ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اتوار کی صبح 9:30 بجے جب اس کا معائنہ کیا گیا تو اس وقت اس کی حالت میں کافی سدھار تھا لیکن کچھ ہی وقفہ بعد اس کی طبیعت اچانک بگڑ نے لگی اور کچھ ہی دیر میں اس کی موت واقع ہوگئی ،اس معاملہ میں ملوث پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا تھا ،جن میں سے ایک اس عمارت کے مالک اور اور مطبخ کے انچارج اور باورچی شامل ہیں،ان کے خلاف ہولیار پولس تھانہ میں رپورٹ درج کرائی گئی تھی 

بھرے بازار میں کنڑا مصنف یوگیش پر کالک پوتا گیا

داونگیرے : 13؍مارچ (فکروخبر نیوز)متنازعہ کنڑا مصنف یوگیش ماسٹرکے چہرے پر کچھ بائیک سواروں کی جانب سے بھرے بازار میں کالک پوتے جانے کا واقعہ یہاں داونگیرے میں اتوار کے روز پیش آیا ہے ،یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مصنف اپنے تین دوستوں کے ساتھ ایک پروگرا م سے لوٹ رہا تھا ،راستہ میں وہ باپوجی ڈینٹل کا لج کے قریب چائے کے لئے ایک کینٹین میں رکا ہوا تھا کہ تبھی کچھ بائیک سواروں نے بھرے بازارمیں اس کے چہرے اور اس کی شرٹ پر کالک پوت ڈالی ،اور جئے شری رام کا نعرہ لگا کر وہاں سے فرار ہوگئے ، اس پر یوگیش نے ان کے خلاف پولس تھانہ مین معاملہ درج کیا ہے ، واضح رہے کہ یوگیش کی ایک کنڑا ناول کی وجہ سے چار سال قبل ریاست بھر میں اس کے خلاف مظاہر کئے گئے تھے ، اوراپنے ایک لٹریچر میں ہندوؤں کے دیوتا کی برے انداز میں تصویر کھینچنے اور ہندوؤ ں کے جذبات کو ٹھیس پہونچانے کے الزام میں اس کی گرفتاری بھی عمل میں آئی تھی

 

Share this post

Loading...