انہوں نے سب سے زیادہ اس بات پر زور دیا کہ جس مضمون میں آپ کو دلچسپی ہے اور جس کے متعلق آپ جانکاری رکھتے ہیں اور اس میں آگے بڑھ کر کام کرنے کا حوصلہ رکھتے ہوں تو انہی تعلیمی میدان اپنے لیے منتخب کرنا ضروری ہے ، ورنہ اس تعلیم سے اتنا فائدہ حاصل نہیں ہوسکتا جتنا ہونا چاہیے۔ اس موقع پرفاؤنڈر نوائط کلب بنگلورہود پلور ،کو فاؤنڈر آفاق کولا ایل ایل بی ،ثوبان آرمار اور شعیب حسین ایس ایم وغیرہ موجود تھے۔ ملحوظ رہے کہ پروگرام کا آغاز زفیف شینگیری کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا ، نظامت کے فرائض نظیف منیگار نے بحسنِ خوبی انجام دئیے۔
Share this post
