علی پبلک اسکول کے ننھے منے بچوں نے پیش کیا دلچسپ پروگرام

یاد رہے کہ اس اسلامی اور روحانی پروگرام میں شرکت کے لیے صرف بچوں کے چار سو سرپرستوں کو مدعو کیا گیا تھا اور انٹری پاس کے ذریعہ ہی سے انہیں پروگرام میں جانے کی اجازت تھی لیکن شرکاء جلسہ کی بڑھتی بھیڑ اور خواتین کی پروگرام کے تعلق سے دلچسپی کے سامنے اسکول کے ذمہ داران نے ہتھیار ڈال دئیے اور سرپرستوں کے علاوہ دیگر خواتین کے لیے فی الفور انتظامات کرنے پڑے۔ گذشتہ سالوں کے مقابلہ میں عورتوں کی زبانی آج کا یہ پروگرام الحمدللہ بڑا کامیاب رہا جس کے لیے علی پبلک اسکول شہرت رکھتا ہے۔ملحوظ رہے کہ گذشتہ تین دنوں سے جاری اسلامی اور سائنس کے موضوع پر منعقدہ نمائش بڑی کامیاب رہی اور آج شہر بھٹکل کے بی ای او افسر نے مشاہدہ کرنے کے بعد کہا کہ دیگر اسکول کے طلباء کو بھی یہاں مدعو کرکے ان کو بھی اس نمائش کا دیدار کرایا جائے تاکہ انہیں بھی فائدہ پہنچے۔ یاد رہے کہ عوام کے مسلسل اصرار بروز سنیچر 18فروری کو صرف مردوں کے لیے نمائش کے کھلے رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے اور ذمہ داروں نے یہ بھی اعلان کیا کہ جو لوگ اس تاریخی نمائش کو دیکھ چکے ہیں وہ دوبارہ آنے کی زحمت نہ اٹھائیں ۔

Share this post

Loading...