میاں بیوی کے جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر شوہر کی خوکشی (مزید اہم ترین ساحلی خبریں )

تاکہ وہ اس کی آخری رسومات میں شریک ہوسکیں۔بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ شخص نے اپنے دوستوں کو اس بات کا پیغام بھی روانہ کیا تھا کہ جلدی سے میرے گھر آئیے یہ میری آپ سے آخری گذارش ہے۔ موبائل پر یہ پیغام ملتے ہی کئی سارے دوست شام تقریباً ساڑھے پانچ بجے اس کے گھر پہنچے جہاں سری ہری کی والدہ سورہی تھی۔ انہوں نے دروازہ کھٹکھٹاتے ہوئے سری ہری کی ماں کو بیدا ر کرایا اور گھر کی تلاشی کے دوران اس کی لاش بازیافت ہوئی۔ مہلوک کے دوستوں کے مطابق میاں بیوی کے درمیان اولاد نہ ہونے پر اکثر جھگڑے ہوا کرتے تھے اور خودکشی کے پیچھے یہی وجہ بتائی جارہی ہے۔ اکیاون سالہ خاتون کی پہلی منزل سے گرنے سے ہوئی موت اڈپی 18؍ فروری 2017(فکروخبرنیوز) اکیاون سالہ خاتون کی حادثاتی طور پر پہلی منزل سے گرنے کی وجہ سے موت واقع ہونے کی واردات کڈی یالی میں پیش آئی ہے۔ مہلوک خاتون کی شناخت راجیشوری (51) مقیم ادیاور کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو کہ اسی کامپلیکس میں واقع ٹیسٹی لینڈ اسٹورنٹ میں ملازمت کیا کرتی تھی۔ تفصیلات کے مطابق جس ریسٹورنٹ میں وہ ملازمت کیاکرتی تھی وہ بیسمنٹ میں موجود تھا اور اور پارکنگ کے جگہ اور بیسمنٹ کے درمیان کھلی جگہ تھی ۔ بتایا جارہا ہے کہ پیر پھسلنے کی وجہ سے وہ گرگئی اور وہیں اس کی موت واقع ہوگئی۔ اڈپی شہری پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔

پانچ سالہ لڑکی کی آگ لگنے سے ہوئی موت 

پچاس سالہ شخص لڑکی کے موت کے الزام میں گرفتار 

بنگلور 18؍ فروری 2017(فکروخبرنیوز) پانچ سالہ لڑکی کی حادثاتی طور پر آگ کی زد میں آنے سے ہلاک ہونے کی واردات یہاں بدھ کے روز پیش آئی پولیس نے اس ضمن میں پچاس سالہ پڑوسی سریش کو کو گرفتار کیا گیا ہے جو ایک اسکول میں سیکوریٹی گارڈ کے طور پر ملازمت کیا کرتا ہے۔ اس سلسلہ میں کرناٹک کے بچوں کے فلاح وبہودی ادارہ میں بھی معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بچی اسکول کے لوٹنے کے بعد یہ حادثہ پیش آیا۔ گھر میں مووجود افرادکے مطابق بچی کو یہ آگ حادثاتی طور پر لگی لیکن لڑکی کے والدین کا الزام ہے کہ سریش نے اس کو آگ لگائی ہے جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی ہے۔ آگ لگنے کی وجہ سے بچی مکمل طور پر جھلس گئی ۔ حادثہ کے فوری بعد سریش نے بچی کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن بچی نے اسپتال پہنچنے کے بعد آخری سانس لی۔ لڑکی کے والدین نے بتایا کہ لڑکی نے مرنے سے انہیں یہ بتایا کہ بیڑی جلانے کے لیے اس نے آگ طلب کی اور اس کے بعد اس نے آگ لگادی۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ حادثاتی طور پر یہ واقعہ پیش آیا ہے لیکن یہ کیسے ممکن ہے۔ ہمیں انصاف چاہیے اور اس کے لیے ہم لڑیں گے۔ بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ واقعہ بچی کے اسکول سے لوٹنے کے پندرہ منٹ بعد پیش آیا جب بچی سریش کے گھر گئی ہوئی تھی۔ وکٹوریہ اسپتال کے ذمہ داروں کے مطابق بچی کو جب اسپتال لایا گیا تھا تو وہ اسی فیصد جل گئی تھی۔ 

ہل روڈ پر کھڑی کی گئی کار میں میں لگی آگ 

کار پوری طرح جل کر خاکستر 

منگلور18؍ فروری 2017(فکروخبرنیوز) لائٹ ہاؤ ہل روڈ پر کھڑی کی گئی ایک کار میں اچانک آگ لگنے سے ایک ماروتی کار جل کر خاکستر ہونے کا واقعہ آج صبح پیش آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کار کا مالک کے ایم سی اسپتال کے قریب ایک دکان چلایا کرتا ہے اور روزانہ اسی جگہ کا رکھڑی کرتا ہے جبکہ کہا جارہا ہے کہ یہاں نوپارکنگ کا بورڈ بھی لگا ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق کار میں اچانک لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے جل کر خاکستر ہوگئی جبکہ دیگر ذرائع سے فکروخبر کو ملی اطلاعات کے مطابق جہاں کار کھڑی کی گئی تھی اسی کے قریب جھاڑیوں کو آگ لگائی گئی اور آگ پھیلتے پھیلتے چہار دیواری تک پہنچی اور چہار دیواری کے قریب کھڑی کی گئی کار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر برگیڈ عملہ جب تک جائے واقعہ پر پہنچتا آگ کار کا اکثر حصہ آگ کی نذر ہوگیا تھا۔ 

Share this post

Loading...