سڑک حادثہ میں زخمی افراد کی کو امداد فراہم کرنے پر ریاستی حکومت ایوارڈ سے نوازے گی
سڑک حادثہ میں زخمی افراد کے لیے 25ہزار کی امداد کا اعلان
منگلور 25؍ دسمبر 2016(فکروخبرنیوز)ریاستی حکومت کی جانب سے کی جاری کی گئی مکھیا منتری سنتوانا ہریش اسکیم کے تحت سڑک حادثہ میں زخمی ہونے والوں کو بطور امداد کے پچیس ہزار روپئے کے ساتھ ساتھ اڑتالیس گھنٹے ٹراما سینٹر میں مفت علاج فراہم کیا جائے گا۔ حکومت نے یہ اسکیم اس سال 8مارچ سے شروع کی ہے جو سورنا آروگیہ سرکشا ٹرسٹ کے زیر اہتمام چلائی جارہی ہے۔ ایک سروے رپورٹ کے مطابق سال 2016میں سڑک حادثہ سے ہونے والی اموات میں ریاستِ کرناٹکا کا نمبر تیسرا ہے ، انہی وجوہات کی وجہ سے یہ اسکیم شروع کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ان لوگوں کے لیے جیوا رکشکا(لائف سیور) انعام سے نوازے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو سڑک حادثات میں زخمی افراد کی مدد میں آگے رہتے ہیں اور اپنی قربانیاں پیش کرتے ہوئے دوسروں کی جان بچانے میں اپنا تعاون پیش کرتے ہیں۔ لوگ اپنی ذمہ داری سمجھ کر آگے بڑھتے ہیں اور یہ کام انجام دیتے ہیں ، حکومت ان لوگوں کے کام سے خوش ہوکر اور دوسروں کو اس پر ابھارنے کے ارادے سے یہ ایوراڈ شروع کرنے جارہی ہے جو ہر سال یومِ آزادی اور یومِ جمہوریہ کے موقع پر دیا جائے گا۔ حکومت نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ اس میں تین انعامات ہوں گے ، پہلا انعام بنگلور میں دیا جائے گا اور دوسرا اور تیسرا انعام ان کے ضلع میں ہی دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ضلع سطح کے جیوا رکشکا سمیتی کے تحت ان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے اس انعام کے لیے انتخاب ضلع سطح پر کیا جائے گا ، اس کے لیے آپ خود بھی درخواست ڈال سکتے ہیں یا پھر کوئی دوسرا بھی کسی کے بارے میں سفارش کیا جاسکتاہے جس کے بعد مذکورہ سمیتی اس سے رابطہ کرکے تفصیلات حاصل کرے گی۔
کرسمس کے موقع پرکئی گھر وں میں ڈکیتی کی وارداتیں
ہبلی 26؍ دسمبر 2016(فکروخبرنیوز) کرسمس کے موقع پر گھروں میں کسی کے موجود نہ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں کیشیو پور پولیس تھانہ حدود میں منظر عام پر آئی ہے۔ پولیس کے مطابق چوروں نے تالے لگے ہوئے گھروں کو نشانہ بناتے ہوئے لاکھوں روپئے نقدی کی اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔سلسلہ وار چوروں کی وارداتیں والویکر پلوٹ ، چیتانا کالونی اور برنداون کالونی میں پیش آئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق والویکر کالونی میں واقع سروجنی گیرالڈ فرنانڈیس کے گھروں میں چور داخل ہوئے جب اہلِ خانہ کرسمس منانے کے لیے باہر گئے ہوئے تھے ، چوروں نے وہا ں سے 55گرام سونا اور گیارہ ہزار روپئے نقدی اور سات ہزار مالیت کی گھڑی بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ کیشیو پور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ کیوس پور کے چیتانا کالونی میں چور رونالڈنامی شخص کے گھر کا دروازہ توڑ کر چور اندر داخل ہوئے اور گیارہ ہزار روپئے نقدی کے ساتھ ساتھ 90گرام سونے کے زیورات بھی چوری کرلیے۔ اسی دن رات میں ویلیم دیوداس نامی شخص کے گھر جو برنداون کالونی میں واقع ہے چور گھر کے اندر داخل ہوئے اور ستر ہزار روپئے نقدی، اور 95گرام سونے کے زیورات ، 80گرام چاندی کے زیورات لے کر چلتے بنے۔ پولیس اس پورے معاملات کی تحقیقات کررہی ہے۔
کاسرگوڈ :سڑک حادثے میں دو لوگ ہلاک
کا سر گوڈ ۔26؍ ڈسمبر۔2016۔(فکرو خبر نیوز)آج صبح بیکال پولیس تھانہ کی حدوود میں واقع ٹریکناڈ نامی جگہ پر پیش آئے سڑک حادثہ میں دو لوگوں کے ہلاک ہو نے کی خبر منظر عام پر آئی ہے ،جب کہ ان کے ساتھ سوار بچے کی حالت نازک بتا ئی جارہی ہے ،حادثہ میں ہلاک ہو نے والوں جی شناخت کوتیکولم کے رہنے والے شنمو کھام(55)اور اس کے رشتہ دار بھائی شیو کمار (48)کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،جب کہ شنمو کھام کے لڑ کے با بو(14)کو سخت ترین چوٹیں آنے کی بنا پر علاج کے لئے ہسپتال میں ایڈ مٹ کیا گیا ہے ،لیکن اب بھی تشویش ناک بتا ئی جارہی ہے،بتا یا جا تا ہے کہ آج صبح یہ تینوں مندر کے سالانہ پروگرام میں شرکت کر نے کے بعد اسکو ٹر پر سوار ہو کر اپنی گھر کی طرف روانہ ہو رہے تھے کہ اسکو ٹر پر سے گرفت کھوجانے کی وجہ سے اسکوٹر سڑک کے اس پار مو جود ایک بجلی کے کھمبے ساے جا ٹکرا ئی ،سکوٹر پر سوار تینوں لو گوں کو سخت ترین چو ٹیں آنے کی بنا پر فورا ہسپتال منتقل کیا گیا،مگر فوری طور پر طبی امداد کے بہم نہ پہو نچنے کی بنا پر زخموں سے چور شنمو کھام اور شیو کمار زخموں کی تاب نہ لا تے ہو ئے اس دنیا سے چل بسے،جب کہ بچے کی حالت اب بھی تشویش ناک بتا ئی جارہی ہے ،ان دو نوں کی لاش کو شہر کے جنرل ہسپتال کے مردہ خانہ میں رکھا گیا ہے ،پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ان کے اہل خانہ کے حوالے کی جائیگی ۔
منگلور۔جسم فروشی کے دھندے میں ملوث تین لو گوں کی گرفتاری
منگلور۔26؍ ڈسمبر۔2016۔(فکرو خبر نیوز)کنکناڈی پولیس کی طرف سے نا گوری نامی جگہ پر ہو ئے چھاپے کے نتیجہ میں جسم فروشی کے دھندے میں ملوث تین لو گوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے ،جب کہ تین عورتوں کو بچا لیا گیاہے، فکرو خبر کے مطا بق عین چھاپہ کے وقت اس عمارت میں تین لو گ مو جود تھے ،جنھوں نے پانچ عورتوں کو پنے شکنجہ میں پھنسا رکھا تھا،اسی وقت ہو ئے چھا پہ کے نتیجہ میں وہاں مو جود پانچ عو رتوں کو بچا لیا گیا ،گرفتار شدی مجرمان کی شناخت بنٹوال سے تعلق رکھنے والے درگیش شٹی()ہارش شیٹی()اور مانو الیاس کے طور پر کی گئی ہے ،گرفتار ہو نے والے تینوں مجرمان کی عدالت میں پیشی ہو گی ،اور عدالت سے انصاف کا مطالبہ رہیگا،کنکناڈی پولیس نے تھانہ میں مقدمہ درج کر لیا ہے،واضح رہے کہ 25؍ ڈسمبر اتوار کے روز نا گوری نامی جگہ پر مو جود ایک عمارت پر پولیس نے چھا پہ مارا تھا ۔
میڈیکل اسٹور کے مینیجر کی لاش درخت سے لٹکی ہو ئی پا ئی گئی
کا سر گوڈ 26.؍ڈسمبر۔2016۔(فکرو خبر نیوز)شہر میں دوائیوں کو تقسیم کر نے والا ماویلی میڈیکل اسٹور میں مینیجر کی حیثیت سے خد مت انجام دے رہے سریش نائیر کے خود کشی کر نے کی اطلاع مو صول ہو ئی ہے ،بتا یا جا تا ہے کہ ان دنوں سریش کا سر گوڈ کے جنرل ہسپتال کے قریب واقع ماویلی میڈیکل اسٹور میں مینیجر کے طورپر ملازمت کر رہا تھا ،جب کہ اس قبل وہکا سر گوڈ کی عدالت میں کلرک کے طور پر ملازمت اختیار کئے ہو ئے تھا،ابھی چار مہینہ ہی ہو ئے تھے کہ اس نے عدالت کی ملازمت کو ترک کر کے ماویلی میڈیکل اسٹور میں مینیجر کی حیثیت سے ملازمت شروع کی تھی ،فکرو خبر کے مطابق سریش پیر کے دن صبح گھر والوں سے اچانک غائب ہو گیا ،جب گھر والوں کو اس تعلق سے کچھ شبہہ ہوا تو انھوں نے اس کی تلاشی شروع کی ،اور ہر جگہ اسکی چھان بین شروع کی تو اس کی لاش آبادی سے دور ایک ویران جگہ پر درخت سے لٹکی ہو ئی پائی گئی ،لیکن اتنے سخت اور فیصلہ کن اقدام کا سبب کیا تھا ؟اس کے بارے میں ابھی تک کوئی جانکاری حاصل نہ ہو سکی ہے ،پو لیس اس سلسلہ میں تفتیش کر رہی ہے ،سریش کی لاش کا سر گودڈ جنرل ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے گھر والوں کے حوالے کی گئی ۔
Share this post
