تینگن گنڈی میں لاپتہ طالب علم کی لاش بازیافت

بالآخر وہاں موجود ابوبکر گنگاولی نے بیج ندی میں جاکر لاش کنارے لانے میں اپنا بھرپور تعاون پیش کیا۔ لاش کنارے پہنچانے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی جہاں سے ان کے اہلِ خانہ کے سپرد کی گئی۔ ملحوظ رہے کہ کل دوپہر میں تین طلباء نہانے کے دوران اچانک بھنور میں پھنس گئے تھے،قریب میں موجود ایک چھوٹی سی کشتی کے ذریعہ عبدالعزیز نامی نوجوان نے دوکو بچالیا لیکن تیسرا دیکھتے ہی دیکھتے لاپتہ ہوگیا تھا۔ بچالیے گئے دو میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ 

Share this post

Loading...