مولانا نے تفصیلات سننے کے بعد کئی مفید مشوروں سے نوازتے ہوئے مزید ترقی دلانے کی نصیحت کی اس موقع پر علماء کا ایک وفد بھی مولانا کے ساتھ تھا، ملحوظ رہے کہ مولانا محترم پرنسل لاء کے تحفظ شریعت اجلاس عام میں شرکت کے لئے بطورِ مہمانِ خصوصی بھٹکل تشریف لائے ہوئے تھے۔
چوروں پر سیکوریٹی گارڈ نے چلائی گولی ، ایک ہلاک
بنگلور 24؍ دسمبر 2016(فکروخبرنیوز) زیر تعمیر عمارت میں اسٹیل ، الیکٹرانک وائر اور دیگر اشیاء چوری کرنے کے دوران سیکوریٹی گارڈ کی جانب سے چوروں کو نشانہ بنائے جانے کی واردات ناگر بھاوی میں جمعہ کی صبح منظر عام پر آئی ہے۔ اس واردات میں ایک چور کو گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا ہے۔مہلوک کی شناخت بٹا سوامی (25) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ پولیس کے مطابق سیکوریٹی گارڈ موہن کمار (28) مقیم کوڈاکو پچھلے دو سال سے اس زیر تعمیر عمارت میں سیکوریٹی کی حیثیت سے کام کررہا ہے۔ جب جمعہ کی صبح تین افراد عمارت میں داخل ہوئے اور وہاں موجود اسٹیل اور دیگر اشیاء چوری کرنے کے لگے۔ جیسے ہی سیکوریٹی گارڈ نے انہیں دیکھا تو ان پر گولی چلائی جو ایک نوجوان کو لگی اور وہیں اس کی موت واقع ہوگئی ہے۔ پولیس تھانہ میں معاملہ درج کیے جانے کی تصدیق نہیں ہوپائی ہے۔
بجلی تار کے جھٹکے سے اسکول کے ہیڈ ماسٹر کی موت
چامراج نگر 24؍ دسمبر 2016(فکروخبرنیوز) اسکول میں صفائی کے دوران اسکول کے ہیڈ ماسٹر کی بجلی تار کے جھٹکے سے موت واقع ہونے کی واردات کل دوپہر پیش آئی ہے۔ مہلوک ٹیچر کی شناخت ماری سوامی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو سرکاری ہائر پرائمری اسکول کرلا مولے میں ہیڈ ماسٹر کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دیا کرتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ ٹیچراسکول کے احاطہ میں صفائی مہم چلایا کرتا تھا اور اس تعلق سے طلباء میں بیداری لانے کے لیے وقفہ وقفہ سے احاطہ کی صفائی کی جاتی تھی۔ جمعہ کے دوپہر اسکول کے احاطہ میں موجود ایک درخت کی کچھ ٹہنیاں کاٹنے کے لیے جیسے ہی وہ درخت پر چڑھا تو اس کے ہاتھ میں موجود درانتی بجلی تار سے چھوگئی جس سے ہیڈ ماسٹر درخت پر ہی موت واقع ہوگئی۔ خبر ملنے کے بعد سینئر افسران سمیت کئی دیگر لوگ بھی اسکول پہنچے۔
Share this post
