معہد امام حسن البناء الشہید میں مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی کی آمد (مزید خبریں)

معہد کے بانی وناظم مولانا ناصر صاحب اکرمی نے معہد کا مختصراً تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً چار سال سے معہد میں اسکول اور کالجوں میں زیر تعلیم طالبات کے لیے جز وقتی حفظِ قرآن کلاسس کاآغاز کیا گیا جس میں دیڑھ سو سے زائد طالبات عصر بعد سے مغرب تک قرآن کریم حفظ کرتی ہیں۔ ہر سال چار پانچ طالبات حفظِ قرآن کی دولت سے مالا مال ہورہی ہیں۔ حضرت مولانا نے معہد کی جانب سے کی جانے والی قرآن کی خدمت کی سراہنا کرتے ہوئے دعاؤں سے نوازا۔ اس موقع پر شہر کے دیگر علماء بھی موجود تھے۔ 

خاتون کے پرس سے سونے کا ہار لے کر لٹیرا فرار 

اڈپی 24؍ دسمبر 2016(فکروخبرنیوز)بس پر سفر کرنے کے دوران نامعلوم لٹیرے کی جانب سے ایک خاتون کے پرس سے سونے کا ہار اور نقدی لے کر فرارہونے کی واردات یہاں پیش آئی ہے۔ اڈپی پولیس کی جانب سے ذرائع کو ملی اطلاعات کے مطابق ادئی کماری نے پولیس تھانہ میں شکایت درج کی کہ وہ گووندا کلیان منٹاپا سے اڈپی پہنچنے کے بعد شیموگہ کے بس پر سوار ہوئی ۔ بس پر ٹکٹ کی رقم دینے کے لیے اس نے جب پرس کی زپ کھولنی چاہی تو پہلے ہی سے وہ کھلی ہوئی تھی اور اس میں موجود نقدی اور سونے کا ہار غائب ہے۔ بتایا جارہا ہے پرس میں چالیس ہزار مالیت کا سونے کا ہار اور دیڑھ ہزار روپئے نقدی تھی۔ اڈپی نے پولس نے دفعہ 379کے تحت معاملہ درج کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں۔ 

Share this post

Loading...