یہ منظر دیکھ کر اس کے ہوش وہواس اڑ گئے ،اورفورا اس نے خد مت کر نے والے عملے اور دیگر لو گوں کو اس صو رتحال سے آگاہ کیا ،جس کی بنا پر اس عورت کو سات لو گوں کی مدد سے بچا لیا گیا،پھر بعد میں اس خاتوں کے بتا نے پر ہی پر اس کے دو بچوں کی لاش بھی کنویں سے نکا لی گئی ،ان دونوں کی لاش کو کا سر گوڈ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ،اگلی کاروائی کے بعد نعش ان کے اہل خانہ کے حوالے کی جا ئیگی ،اس سلسلہ میں پولیس مزید جانکاری حاصل کر نے کی کوشش میں ہے ۔
خاتوں کو دھمکی دے کر لوٹنے کی کوشش کر نے والے دوملزم پولیس حراست میں
کا سر گوڈ ۔24؍ ڈسمبر۔2016۔(فکرو خبر نیوز) دھمکی دے کرایک خاتون سے تین لاکھ روپئے کولوٹنے کی کوشش کر نے والے دو مجرم کو گرفتار کر نے میں بیکال پولیس کامیاب ہو ئی ہے ،گرفتار شدہ مجرمان کی شناخت اڈوما ملاچریا کے رہنے والے انی الیس جانل (31)اور چیمب ارکا کے اشرف(35)کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،بتا یا جاتا ہے کہ ملزموں نے عورت کو دھمکی دیتے ہو ئے کہا کہ اگر تین لاکھ روپیہ ان کے حوالے نہ کی گئی تو وہ اس کی برہنہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کر دیں گے ،مگر عورت نے فورا sp کے پاس پہنچ کر شکایت درج کر رے ہ ئے اپنے ساتھ جو واقعہ پیش آیا اس کی پوری تفصیلات ان کے سامنے بیان کی ،جس کے بعد پو لیس نے ان دو نوں ملزموں کو گرفتار کر لیا ،پو لیس کا کہنا ہے کہ اشرف پر اس کے علاوہ ایک پیٹرول پمپ کے ملازم پر حملہ کا بھی کیس درج ہے۔
21سال سے مطلوب ملزم پو لیس کے ہا تھوں گرفتار
بیلتھنگا ڈی۔24؍ ڈسمبر۔2016۔(فکرو خبر نیوز)1995 کے ایک کیس میں ملوث مجرم جو تقریبا پچھلے اکیس سال سے پولیس کے لئے مطلوب تھے آخر کار پولیس ان کو گرفتار کر نے میں کامیاب ہو گئی ہے ،مجرم کی شنا خت کاڈیرو دیوار کے رہنے والے شنکر گوڈا کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،بتا یا جاتا ہے کہ شنکر گو ڈا پر 1995کیس کے علاوہ 27 ستمبر2016 میں گنش پر بو نامی شخص پر ایسیڈ پھینک کر حملہ کر نے کا الزام بھی اس پر عائد تھا ،اور اس بنا پر پولیس مسلسل اس کی تلاش میں تھی ،لیکن اس کے بارے میں کو ئی سراغ نہیں مل رہا تھا ،مگر پولیس نے اپنے مشن کو جاری رکھا ،اور آخر کار ایک لمبے عر صہ کے بعد اس کو تلاش کر نے میں پولیس کامیاب ہو گئی ہے ، اس کے بارے میں مزید تفتیش جاری ہے ۔
اولاد سے مایوس جوڑے نے اپنے آپ کو آگ کے حوالے کر دیا
کار کلا۔24؍ڈسمبر۔2016۔(فکرو خبر نیوز)زندگی سے ناامید ہو کر کارکلا کے ہر گنا نامی گاوں کے ایک جو ڑے کی طرف سے آگ میں کود کر خود کشی کر نے کی دل دہلا دینے والی خبر نے پورے علاقہ کو سوگوار کر دیا ہے ،علم میں رہے کہ یہ حادثہ24؍ ڈسمبر کے روز پیش آیا ہے ،مہلوک میاں بیوی کی شناخت سیتھا رام اور اس کی بیوی سنندا کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،فکرو خبر کو ملی اطلاع کے مطا بق ان دو نوں کے اہل خانہ میں سے کسی کی نظر دو دن سے ان میں سے کسی پر نہ پڑی تو اہل خا، پڑوسی اور محلہ والوں کو تشویش ہو ئی،اور پڑوسیوں کو اس سلسلہ میں کچھ شبہ ہوا تو انھوں نے ان کے گھر کا دروازہ کھٹکھٹا یا تو گھر سے کسی طرح کا جواب نہ آیا ،اور دووازہ بھی کنارہ سے بند تھا،حالت کی نزاکت کو دیکھتے ہو ئے انھوں نے فورًا کارکلا پو لیس اسٹیشن میں اطلاع کر دی ،پولیس فورا مو قع پر پہنچ گئی اور چھت کے راستہ سے گھر میں داخل ہو ئی تو کیا دیکھتے ہیں کہ دو نوں جل کر راکھ ہو چکے تھے ،دو نوں کی لاش کو اسی قت ہسپتال منتقل کیا گیا ،اس گھناو نے اقدام کا سبب یہ بتا یا جارہا ہے کہ کئی سال سے ان کو اولاد نہیں ہو رہی تھی اور اس بات کو لے کر وہ بہت دکھی رہتے تھے ،اور تنہائی کی زندگی سے وہ تنگ آچکے تھے ،آخر کار کئی سالوں سے اولاد کی تمنا لئے جوڑے نے مایوس ہو کر اپنی ہی زند گی سے ہاتھ دھوبیٹھنے کا فیصلہ کر تے ہو ئے خود سے آگ جلا کر اس میں کود گئے ، پولیس اس سلسلہ میں مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
Share this post
