آج دوپہر اسکول سے لوٹنے کے بعد رتن نامی لڑکے کے گھر تینوں نے کھانا کھایا اور وہاں سے تینگن گنڈی بندر گاہ کے قریب تیراکی کررہے تھے کہ اچانک تینوں ڈوب گئے۔ بندر گاہ پر موجود لوگوں نے جب انہیں ڈوبتے دیکھا تو ان کو بچانے کے لیے دو نوجوان آگے بڑھے اور دو کو بچالیا لیکن تیسرا لاپتہ ہوگیا۔ خبر ملتے ہی بڑی تعداد میں عوام بندرگاہ پر جمع ہوگئے اور لاپتہ لڑکے کو تلاش کرنے لگے لیکن خبر لکھے جانے تک اس کا کوئی پتہ نہیں چل پایا ہے۔ بچالیے گئے طلباء کو فوری طور پر ایمبولنس کے ذریعہ سرکاری اسپتال پہنچایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈاکٹر نے اطمینان کا اظہار کیا ہے ، لڑکوں کے گھر والوں کے مطابق مزید علاج کے لیے انہیں کنداپور منتقل کیاجائے گا ۔دیہی پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
Share this post
