ہندو تنظیم نے طالب علم کے خلاف تھانہ میں کیا معاملہ درج ، (مزید اہم ترین خبریں)

اس بناء پر مقامی لوگوں نے اس کی اطلاع ہندو تنظیم کے ممبران کو دے دی جس پر انہوں نے پولس تھانہ میں ان دونوں کے خلاف شکایت درج کرادی جس پر پولس ان کے گھر پہونچی تو اس نے اپنی منگنی کا ثبوت پیش کیا ،اور ان کے گھر والوں سے پوچھ گچھ کے بعد پولس اور ہندوتنظیم کے کارکنان انہیں کمرہ میں چھوڑ چلتے بنے،بتایا جا رہا ہے کہ لڑکا مسلمان ہے ،اور لڑکی عیسائی ہے اور کیرلا سے تعلق رکھتی ہے۔

مختلف معاملات میں مطلوبہ مجرم پولس کی گرفت میں

کاسرگوڈ:23 ؍ڈسمبر(فکروخبرنیوز)چھ سے زائد معاملات میں مطلوبہ ملزم کو پولس نے حراست میں لیتے ہوئے اس پر گنڈا ایکٹ لاگو کئے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے،گرفتار شدہ شص کی شناخت عابد کی حیثیت سے کی گئی ہے،پولس کے مطابق2011میں انور نامی شخص پر حملہ کرنے اور راسک نامی شخص کو انٹرلوک اینٹ سے حملہ کرنے کے ساتھ ایک بار کے ملازم پر جان لیوا حملہ کرنا یہ سارے مقدمات اس پرچل رہے ہیں 

معروف مجر م پردیپ مینڈون پولس کی گرفت میں 

منگلور:23؍ڈسمبر(فکروخبرنیوز)معروف مجرم پردیپ مینڈن کو سی سی بی پولس کی جانب سے حراست میں لئے جانے کی خبرمنظر عام پر آئی ہے،بتایا جا رہا ہے کہ سی سی بی پولس نے اسے اڈپی کے امبلپاڈا سے حراست میں لیا ہے ،پولس ریکارڈ کے مطابق پردیپ کے خلاف اقدام قتل اورقتل جیسے سنگین مقدمات درج ہیں ، کچھ ہی مہینہ قبل اسے ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا،لیکن گزشتہ چھ ماہ سے وہ عدالت میں سماعت کے لئے بھی شریک نہیں ہورہا تھا پولس کو جانکاری حاصل ہوئی تھی کہ پردیپ یہاں قادری پارک کے قریب ایک گھر کو اپنا اڈہ بنا رکھا ہے تو پولس نے وہیں سے اسے دھر دبوچ لیا ،اور ایک موبائیل فون اور ایک سم کارڈ ضبط کر لیا ہے ، پولس کے مطابق یہ سم کسی اور کے نام پر نکالی گئی ہے دوسرے کا نمبر استعمال کر تے ہوئے مجرمانہ سرگرمیوں کو انجام دینے کے لزام میں اس پر ایک اور معاملہ درج کیا گیا ہے ،بتایا جا رہا ہے کہ پردیب پر قتل کے تین مقدمات ،اقدام قتل ،اور پاسپورٹ سے متعلق بھی معاملات درج ہیں ،اور ساتھ ہی اس پر بیجائی راجا کے قتل کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے،

Share this post

Loading...