علماء نے شریعت مطہرہ پر عمل کرنے اور اپنی زندگی اسلامی طریقہ پر گذارنے کی نصیحتیں کرتے ہوئے لوگوں کو اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی اور کہا کہ دنیا اور آخرت کی کامیابی شریعت پر عمل کرنے ہی میں مضمر ہے ۔ اس موقع پر اس سال حفظِ قرآن کی تکمیل کرنے والے طالب علم حافظ محمد طلحہ کی شال پوشی کی گئی ۔ اس کے علاوہ جامع مسجد کے امام وخطیب مولانا منت اللہ رحمانی کی خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے شال پوشی کی گئی اور ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے دعائیہ کلمات سے نوازاگیا۔
Share this post
