نیرکٹے میں گیس ٹینکر الٹنے سے گیس ہوئی خارج

جس سے لوگوں نے راحت کی سانس لی ،بتایا جا رہا ہے کہ اس حادثہ کی وجہ سے ٹرافک کا نظام متاثر رہا اور کچھ گھنٹون کے لئے بجلی کی سپلائی بھی اس علاقہ میں بند کی گئی ،عوام کو بھی خطرہ سے آگاہ کرتے ہوئے جائے حادثہپر موجودلوگوں سے موبائیل فون بند رکھنے کی بھی ہدایت دی گئی،پتور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولس اور دیگر پولس اہلکاروں نے حالات کو قابو کرنے میں اہم رول ادا کیا 

بس اور لاری کے مابین تصادم،ایک زخمی 

کنداپور:14؍ڈسمبر(فکروخبرنیوز)پرائیویٹ بس اور مچھلی لے جارہی لاری کے مابین ہوئے تصادم میں ٹرک ڈرائیور کے زخمی ہونے کا حادثہ یہاں ہیماڈی میں اہم شاہراہ پر پیش آنے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے،ذرائع کے مطابق بیلگاوی سے دھرمستلا جارہی ایک پرائیویٹ بس اوورٹیک کے چکر میں ہیماڈی علاقہ میں ایک مچھلی لے جارہی ٹرک کو ٹکر ماردی،جس کی وجہ سے ٹرک پلٹا کھا گئی اوراس ٹرک چلا رہا ڈرائیور اسی میں پھنس کر رہ گیا ،مقامی لوگوں کی مدد سے ڈرائیور کو ٹرک سے نکالا گیا ،جس کے بعد اسے فوری طور پرکنداپور کے ہسپتال منتقل کروایا گیا ہے ، اس حادثہ میں کسی اور کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولس جائے حادثہ پر پہونچی ،اس معاملہ کی تحقیقات جاری ہیں

Share this post

Loading...