انجانے میں پولس کے ہاتھ لگا بڑا شکار:چوری کے معاملہ میں گرفتار شخص نکلاقتل کا ملزم(مزید ساحلی خبریں )

پولس کا کہنا ہے کہ پوچھ تاچھ کے دوران انہوں نے اقرار کیا کہ یہ فروخت کیا جارہا سامان چوری کا ہے، انہوں نے عمر نامی شخص کی دوکان میں چوری کی واردات انجام دی ،وہاں سے تین ہزار نقدی اور یہ سامان چوری کر یہاں فروخت کرنے کی کوشش کر رہے تھے ،پولس نے انہیں اسی وقت حراست میں لے لیا ، لیکن اس وقت پولس اس بات سے انجان تھی کہ جسے وہ معمولی چور سمجھ رہے ہیں یہ وہی شخص ہے جو راجدھانی جیویلرس قتل معاملہ کا اہم ملزم ہے، جس کی تلاش میں پولس کئی دنوں سے لگی ہوئی ہے،پولس نے دونوں سے مزید تفتیش کی تو اس نے اپنے اس جرم کا بھی اعتراف کر ڈالا ،بتایا جا رہا ہے کہ قتل کی واردات انجام دے کو وہ اس علاقہ سے فرار ہوکر بیرون چلاگیا،اور عنقریب ہی وہ اپنے علاقہ لوٹا، اور یحیی نامی شخص کے ساتھ مجرمانہ سرگر میوں میں ملوث ہوگیا 

چرچ پر شرپسندوں کا حملہ

اڈپی:11؍ڈسمبر (فکروخبر نیوز)شرپسندوں کی جانب سے" اور لیڈی آف ہیلتھ نامی "چرچ میں تھوڑپھوڑکا معاملہ شروا کے علاقہ میں اتوار کے روز پیش آنے کی خبر موصول ہوئی ہے،بتایا جا رہا ہے کہ چرچ میں رکھے مجسموں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا گیا ہے،اور ان میں سے ایک کو توڑا بھی گیا ہے ،یہ حادثہ 1بجے سے لے کر 3بجے کے درمیان ہونے کی بات کہی جا رہی ہے،،اس معاملہ کی اطلاع ملتے ہی پولس موقع پر پہونچی ، اس سلسلہ میں مزید تحقیقات جاری ہیں

ٹپر اور لاری کے مابین تصادم ،کار پرسوار افراد محفوظ

وٹلا :11؍ڈسمبر(فکروخبرنیوز)پڈیبگلور کے قریب ٹپر اور کار کے مابین تصادم ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے ،لیکن خوش قسمتی رہی کہ کار پر سوار سبھی افراد محفوظ رہے ،اس میں سے کسی کو معمولی چوٹیں نہیں آئی ،،بتایا جارہا ہے کہ کار پر سوار افراد دھرمستھلا مندر سے لوٹ رہے تھے کہ راستہ میں ٹپر لاری نے انہیں پڈبگلو نامی علاقہ کے قریب مایرا روڈ پر موڑ لیتے ہوئے ٹکر ماردی ،اس حادثہ میں صرف کارکو نقصان پہونچا ،لیکن کئیں لوگوں کی جانیں بچ گئیں ،وٹلا پولس نے معاملہ درج کرتے ہوئے ٹپرلاری کو اپنے قبضہ میں لے لیا ہے،

Share this post

Loading...