پرانے نوٹوں کے تیرہ لاکھ روپئے کے ساتھ ایک شخص گرفتار
کاسرگوڈ 07؍ دسمبر 2016(فکروخبرنیوز) منجیشور چیک پوسٹ پر تفتیش کے دوران مہاراشٹرا سے کنور جانے والے ایک شخص کے پاس سے پرانے نوٹوں کے تیرہ لاکھ روپئے ضبط کرتے ہوئے اس کو گرفتار کرلیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ گرفتار شدہ شخص کی شناخت دھنراج (40) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کنور کی جانب جارہی ایک بس میں سفر کرنے والے اس شخص کی جب تلاشی لی گئی تو اس کے پاس پرانے نوٹوں میں تیرہ لاکھ روپئے برآمد ہوئے۔ گرفتار شدہ شخص نے پولیس کو بتایا کہ وہ سونے کا کاروباری اور اسی سلسلہ میں وہ یہ رقم لے جاکر کنور جارہا تھا۔ پولیس نے مذکورہ رقم ضبط کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Share this post
