خوش قسمتی رہی کہ گیس ٹینکرکو کوئی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی گیس رسنے کا کوئی معاملہ پیش آیا ، احتیاطی اقدام کرتے ہوئے فائر بریگیڈ عملہ کو خبر دی گئی ، تاکہ کوئی حادثہ پیش نہ آئے ، یس پی بھشن گلاب راؤ اور پتور MLA شکنتلا شیٹی موقع پر پہونچے ،
خاتون نے شوہر کو کیا خودکشی پر مجبور ،عدالت نے خاتون اور پریمی کو سنائی پانچ سال قید بامشقت کی سزا ،
منگلور:6؍ڈسمبر (فکروخبر نیوز) ضلع ایڈیشنل کورٹ نے پیر کے دن ایک خاتون اور اس کے پریمی کیلئے شوہر کو خودکشی پر مجبور کرنے کے جرم میں 10000ہزار روپئے کے جرمانہ کے ساتھ پانچ سال بامشقت قید کی سزا سنائی ہتے،مجرموں کی شناخت روپا عرف روپاوتی( 34)مقیم کنیاڈی اور اس کے پریمی دنیش گوڈا مقیم بیلتنگڈی کی حیثیت سے کی گئی ہے ،یہ واقعہ 2005کا بتایاجا رہا ہے، سداشو ااور دنیش ساتھ ایک ہوٹل چلاتے تھے ،اور دونوں کی اچھی خاصی دوستی بھی تھی ،اسی بیچ سدا شوا نے روپا نامی خاتون سے شادی کرلی ،اور اپنی بیوی کے ساتھ گدگ میں رہنے لگا ، دوست ہونے کی وجہ سے دنیش کا اس کے گھر آنا جانا لگا رہتا تھا ،اسی دوران اس کے اور روپا کے درمیان ناجائز تعلقات کا آغاز ہوا ،لیکن جیسے ہی سداشوا کو اس بارے بھنک لگ گئی تو اس نے دونوں کو دھمکی دی ،لیکن شوہر پر ان کا یہ راز کھل جانے پر اپنے تعلقات اس سے توڑنے کے بجائے کھلم کھلا عاشقی کرنے لگے ،اور سداشوا کو پریشان کرنے لگے اور اور اس کے ساتھ بد تمیزی کرنے لگے ، یہ سب دیکھ کر وہ کافی پریشان ہوگیا اور اس کا دل بیٹھ سا گیا ، اور ایک دن وہ اپنے علاقہ پنجی کلونامی علاقہ میں واقع اپنے گھر پہنچا ،اور زہر پی کر خود کشی کرلی ،اور اپنے ڈیتھ نوٹ میں اپنی کہانی لکھ کربیوی اور اس کے دوست دنیش کو خود کشی کا ذمہ دار ٹہرایا ، اس کے بھائی نے پولس تھانہ میں اس کی بیوی اور پریمی کے خلاف معاملہ درج کرایا ، جس کے بعد پولس نے اس معاملہ کی تفتیش کر چارج شیٹ داخل کی ، عدالت میں ان دونوں پر لگے الزامات ثابت ہونے پر انہیں عدالت نے پیر کے روز پانچ سال بامشقت قید اور ان میں سے ہر ایک پر 10000روپئے کا جرمانہ عائد کیا ہے
ڈاکوؤں نے تلوار کے زور پر انجام دی لوٹ کی واردات ،
منگلور: 6؍ڈسمبر (فکروخبر نیوز) پاڈل میں ڈاکوؤں کے ایک گروہ نے دیر رات ایک گھر میں گھس کرچوری کی واردا ت انجام دیتے ہوئے قریب پچاس ہزار روپئے کی مالیت کے زیورات اور دوسری قیمتی اشیا ء لے کر فرار اہو گئے ، یہ واردات بھرت الو ا نامی شخص کے گھر انجام دی گئی ،بتایا جا رہا ہے کہ بھرت اپنے گھر میں تنہا ہی تھا کہ قریب رات 2بجے گھر کے دروازہ پر کسی نے دستک دی ، جب اس نے جھانک کر دیکھا تو اس کے پیروں تلے کی زمین کھسک گئی، گھر کے باہر تین شخص تلوار ہاتھ میں لئے کھڑے تھے ، یہ دیکھ اس نے دروازہ نہیں کھولا ،لیکن ڈاکو دروازہ توڑ کر ہی اندر داخل ہو گئے ،بھرت نے وہاں سے بھاگ کر پچھلے دروازہ پر لگا الارم بجا دیا ،یہ دیکھ کر اس میں سے ایک نے اس کی طرف تلوار پھینک دی جو اس کے گھٹنہ پر لگی ، انہوں نے جلدی جلدی میں زیورات اور دوسرے کچھ دستاویزات پر ہاتھ صاف کیا اور چلتے بنے ، اس کے بعددیر رات کسی طرح اس نے پڑوسیوں کو جگایا، اور پولس کو اس واردات کی خبر دی گئی ، پولس فنگر پرنٹ ایکسپرٹ کے ساتھ موقع واردات پر پہونچی ، پولس نے معاملہ درج کراتے ہوئے اس کی تفتیش شروع کر دی ہے ،
سڑک حادثہ میں 19سالہ نوجوان ہلاک ،
کنداپور : 6؍ڈسمبر (فکروخبر نیوز) کنداپور اہم شاہراہ پر ہوئے سڑک حادثہ میں ایک بائیک کی پچھلی سیٹھ پر سوار ایک طالب علم کی موت واقع ہوگئی ،یہ حادثہ کل پیر کی شب اس وقت پیش آیا جب ایک نامعلوم گاڑی ایک موٹر سائیکل کو ٹکر مار بناء اس کی جان کی پرواہ کئے وہاں سے فرار ہوگئی ،مہلوک کی شناخت سندیپ شیٹی کی حیثیت سے کی گئی ہے ،بتایا جا رہا ہے کہ وہ بدکل کٹے میں ITIکی پڑھائی کر رہا تھا ، اور ساتھ ہی وہ اپنی تعلیم کو جاری رکھنے کے لئے فارغ وقت میں ملازمت بھی کیا کرتا تھا ، بتایا جا رہا ہے کہ ہوٹل میں اپنا کام پورا کرتے ہوئے وہ اپنے دوست کی بائیک پر سوار کل رات گھر لوٹ رہاتھا تبھی یہ حادثہ پیش آیا ، جس میں اسے کافی چوٹیں آئی ، زخمی حالت میں اسے اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس نے راستہ میں ہی دم توڑ دیا ، پولس نے اس معاملہ کی پورٹ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کی ہے،
Share this post
