جامعہ کی تاریخ میں پہلی بار شعبۂ حفظ کے طلباء کے مابین نعتیہ مقابلہ

پروگرام میں ممتاز طلباء کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے۔ سفلی گروپ میں اول عبداللہ رازی ایس ایم ، دوم محمد غوث سہارا اور سوم حمدان رکن الدین رہے جبکہ علیا میں اول عبدالاحد مکری ، دوم احمد رزاق شیخ اور سوم سید عبادہ مالکی کو قرار دیا گیا ۔ حکم کے فرائض حکم صاحبان حافظ حشمت اللہ رکن الدین ، مولانا محمد غفران اکرمی ندوی اول مولوی سید سالک ندوی برماور نے انجام دئیے جبکہ جلسہ کی صدارت صدر شعبۂ حفظ مولانا عمران اکرمی ندوی نے کی ۔ ملحوظ رہے کہ نعتیہ مقابلہ کا آغاز مستفیض ابن محمدالیاس تار اور نظامت کے فرائض مولوی عبدالمقیت درگا ندوی انجام دئیے۔ حافظ کبیرالدین صاحب کی دعائیہ کلمات پر دوپہر بارہ بجے اس کااختتام ہوا۔

Share this post

Loading...