سعودی عربیہ سے فکروخبر کو ملی اطلاع کے مطابق حادثہ میں زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ زخمیوں کی شناخت یاسر (40) فائزہ (38) عمر گوائی (4) فیحان (2) اور انصار شنگیٹی (46) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی منطقہ شرقیہ اور بھٹکل مسلم جماعت جدہ کے ذمہ داران موقعۂ واردات پر پہنچ گئے تھے ۔ مہلوک فیاض کچھ سالوں سے سعودی میں مقیم تھے اور کاروبار کیا کرتے تھے۔ سعودی میں مقیم بھٹکلی احباب دونوں کی لاشیں حاصل کرنے کے لیے ضروری کاغذی کاروائی مکمل کررہے ہیں اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ جلد ہی ان کی لاشیں حاصل کی جائیں گی جبکہ حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد کا علاج ایک نجی اسپتال میں جاری ہے۔ اس حادثہ نے پورے شہر کو سوگوار بنادیا ہے۔
Share this post
