اختلافی مسائل میں کسی کے خلاف صحیح یا غلط کا فتویٰ نہ لگائیں : شیخ مبارک الدوسری(مزید اہم ترین خبریں )

انہوں نے کہا کہ اپنے اندر خوفِ خدا پیداکرنے کے ساتھ ساتھ نماز کی پابندی اور کثرت سے تلاوت پر توجہ دیں۔ انسان ہونے کی وجہ سے اس سے گناہ صادر ہوتے ہیں لیکن جیسے ہی ہم سے اللہ کی کوئی بھی نافرمانی ہوجائے ہم فوراً اللہ کی طرف رجوع کرتے ہوئے توبہ واستغفار کریں اور دنیا کی فکر کرنے کے بجائے آخرت کی تیاری کرنے کی فکر کریں۔ مدرسہ صولتیہ مکہ مکرمہ کے سابق استاد مولانا ابوبکر صاحب نے اپنے مختصر خطاب میں علم کے حصول پر شکریہ ادا کرنے پر زور دیااور کہا کہ ہم اللہ سے عمل کی توفیق مانگتے رہیں اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی فکر اپنے اندر پیدا کریں اور ہر سنت کو عملی زندگی میں لانے کی کوشش کریں۔ملحوظ رہے کہ اس جلسہ کا آغاز سید منیر نوح برماور کی تلاوت سے ہوا ، صہیب کولا نے مہمانان کے سامنے طلباء جامعہ کی تنظیم اللجنۃ العربیہ کا تعارف پیش کرتے ہوئے ان کی خدمت میں استقبالیہ کلمات پیش کیے۔ سید احمد عیاد نے اس جلسہ کی نظامت بحسنِ خوبی انجام دی۔ دعائیہ کلمات کے ساتھ یہ جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا۔ 


چھ سالہ بچی کے ساتھ بیالیس سالہ شخص نے خودکشی کرلی 

منگلور 09؍ جنوری(فکروخبرنیوز) اپنے چھ سالہ بچی کے ساتھ ایک شخص کی جانب سے ندی میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلیے جانے کی سنگین واردات ملکی کے قریب شمبھاوی ندی میں پیش آئی ہے۔ واردات اس وقت منظر عام پر آئی جب ان دونوں لاشیں ندی میں تیرتی نظر آئیں۔ مہلوک افراد کی شناخت دواکر (42) اور اس کے بیٹی دھرٹی (6) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق دواکر کی شادی مٹو کی مقیم ایک خاتون سے شادی کرلی جس کے بعد ان کے یہاں دھرٹی پیدا ہوئی ۔ اس کے بعد ان کے یہاں ایک اور بچی کی پیدائش ہوئی جس کی دیکھ بھال کے لیے اس نے ایک اپنے رشتہ کو ذمہ داری دی تھی۔ اس دوران دواکر کی حالت معاشی اعتبار سے بہت کمزور ہوگئی جس کی وجہ سے اس نے مذکورہ قدم اٹھایا۔ بتایا جارہا ہے کہ 8جنوری سے یہ اپنے بیٹی دھرٹی کے ساتھ لاپتہ ہوگیا تھا۔ پریشان بیوی نے ان کو تلاش کرتے ہوئے کنداپور میں مقیم ان کے رشتہ دار کے یہاں بھی گئی مگر وہ وہاں موجود نہیں تھے۔ ذرائع کے مطابق دواکر نے اپنے بچی کو اپنے پیٹھ سے ایک کپڑے کی مدد سے باندھ لیا اور ندی میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ سنیچر کے روز مذکورہ باپ اور بیٹی کی لاشیں برآمد ہونے کے بعد یہ واردات منظر عام پر آئیں ہیں۔ ملکی پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ 

Share this post

Loading...