نابینا حفاظ کرام کے مابین منعقد ہونے والے کل ہند حفظ قرآن مسابقہ کی تیاریاں زوروں پر

اس عظیم معجزے کو اور قرآن کی حقانیت کو دنیا کے سامنے لانا ہمارا سب سے بڑا مقصد ہے ، اس کے علاوہ ہم اپنے غیر مسلم بھائیوں کو بھی اجلاس میں دعوت دینے کے سلسلہ سوچ رہے ہیں تاکہ ان کے ذہن میں موجود غلط فہمیاں دور کی جائیں اور آپسی بھائی چارگی کو فروغ دے سکیں۔ صد ر جمعیۃ الحفاظ نے اس موقع پر کہا کہ ملکی سطح پر منعقد کیا جانے والا یہ مسابقہ نہ صرف سرزمین بھٹکل کی تاریخ کا انوکھامسابقہ ہے بلکہ اس طرح کے مسابقے شاید ہی ملک کے کسی حصہ میں منعقد کئے گئے ہوں واللہ اعلم ۔مسابقے کے اعلان کے بعد ملک بھر سے کئی نابینا حفاظ کرام نے رابطہ کیا اور ہم نے ہمارے اصولوں کے مطابق ابتدائی امتحان کے بعد چنیدہ حفاظ کو ملک بھر سے شرکت کے لیے رجسٹر کرلیا ہے۔ مولاناموصوف نے اس موقع پر درخواست کی کہ اس اجلاس میں عام عوام زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرکے قرآن کریم سے اپنے لگاؤ ، محبت اور عقیدت کا ثبوت دیں وہیں اس اجلاس میں شرکت کے لئے اپنے غیر مسلم بھائیوں کو بھی دعوت دیں ، کیوں کہ نابیناحفاظ کرام کی اتنی بڑی تعداد میں ہونا یہ خود الگ سے قرآن کریم کا ایک معجزہ ہے۔

Share this post

Loading...