مولانا موصوف کے ایک نجی دورے کے دوران یہاں کالی کٹ جماعت کی جانب سے ایک خصوصی نشست منعقد کی گئی تھی ۔ مولانا اجلاس میں شریک عمائدین سے مخاطب ہوکر اپنے خیالات کا اظہار کررہے تھے مولانا نے اس موقع پر کہا کہ شہر کی ایک بہت بڑی تعداد علاج و معالجہ کے سلسلہ میں کالی کٹ کا رخ کررہی ہے ایسے حالات میں ان کی ڈاکٹروں تک کی رسائی اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کے لئے جماعت کو سنجیدگی سے فیصلے لینے کی اشد ضرورت ہے ، مولانا مزید اصلاحی گفتگو کرتے ہوئے اللہ سے اپنے تعلق کو مضبوط سے مضبوط ترکرنے کی تلقین کی اور اولاد کی صحیح تربیت پر دھیان دینے پر زور زیا۔ ملحوظ رہے کہ مولانا عبدالنور ندوی کی تلاوتِ کلام پاک سے آغاز ہونے والے اس اجلاس میں ابتداء اً جناب عبدالمجید جوکاکو صاحب نے مہمانوں کی آمد پر اپنا استقبالیہ پیش کیا۔ اس اجلاس میں شہر سے تعلق رکھنے والوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی اور بہترین تواضع کا انتظام بھی کیا گیا تھا، مولانا موصوف کے دعائیہ کلمات پر جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا۔
Share this post
