ملکی کے قریب ایک اور بھیانک سڑک حادثہ: تین کی حالت نازک

بس ٹرک سے ٹکرانے کے بعد ایک گوڈس ٹیمپو سے بھی ٹکراگئی ، ٹکراؤ کی شدت کی وجہ سے گوڈس ٹیمپوکا پچھلا حصہ الگ ہوگیا، بس اور ٹرک کے ڈرائیورس سخت زخمی حالت میں نجی اسپتال داخل کئے گئے ہیں،بقیہ بس کے سات مسافر بھی زخمی حالت میں مختلف اسپتالوں میں داخل کئے گئے ہیں۔ بتایاجارہا ہے کے فور لائن راستہ کی تعمیراتی کام کی وجہ سے سواریوں کو گذرنے کے لیے بڑا تنگ راستہ دیا گیا ہے جس کی وجہ سے اس راستے میں حادثے پیش آرہے ہیں، مقامی عوام سڑک حادثات کی کثرت کو دیکھتے ہوئے احتجاج کرنے کا ارادہ کئے ہوئے ہیں۔

Share this post

Loading...