اس کے لوٹنے کے منتظر گھر والے جب صفوا ن نہیں لوٹا تو پریشان ہوکر ممبئی پہنچے اوریہاں تحقیقات کی تو صر ف لگیج ہونے کی بات کہی گئی ۔ ممبئی پولس کی جانب سے ہوائی اڈے کے سی سی کیمرے کی تحقیق کے بعد ایک ہینڈ بیگ لے کر رکشہ پارکنگ کی طرف جاتے ہوئے صفوان دیکھا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ صفوان کے والدبھی ریاض میں برسرِ روزگار تھے اور سال 2014میں ان کا قتل کردیا گیا تھا، اس کی تحقیقات ریاض کی پولس کررہی ہے مگر ابھی تک قاتلوں کا سراغ نہیں لگاپائی ، اب صفوان کے گھر نہ لوٹنے اور پر اسرار طریقے سے لاپتہ ہونے پر گھر والوں کو کئی سارے اندیشے ستارہے ہیں۔ اس کے بارے میں کسی کو اطلاع ملنے یا دیکھے جانے پر اس نمبر پر رابطہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے: 09900789733.09740941339
Share this post
