تمام ارکان بلدیہ کو لے کر شہر کو ترقی کی راہ پرلے جان ہی میرا مقصد :محترمہ فاطمہ انور(مزید خبریں )

گزشتہ تقریبا ایک سال میں جیسا میں نے سوچا اور چاہا تھا ویسا ڈیولپمنٹ تو نہیں ہوا لیکن کام کا کافی تجربہ ہوا ہے ۔جس کی بنا پر میں یہ یقین دلاتی ہو ں کہ آنے والے دنو ں میں کافی ڈیولپمنٹ ہوگا۔انھوں نے کہا کہ میری اولین ترجیح پینے کا پانی اور صفائی ہے۔ فی الوقت شہر میں پینے کے پانی کا ایک بہت بڑا مسئلہ بن کر ہمارے سامنے کھڑا ہے‘ جس کے حل کیلئے جہاں جہاں ضرورت ہے وہاں تک بورویلس کی کھدوائی کا کام جاری ہے۔شہر کی عوام کو سب سے پہلے پینے کے پانی کا مسئلہ ہے ا س مسئلہ کو حل کرنے کی میں نے حتی الامکان اپنی کوشش کی جاری رکھی ہوں ۔گزشتہ جی بی کی روئیداد کی توثیق کے ضمن میں مباحث میں حصہ لیتے ہوئے جناب مجلسی رکن بلدیہ سید منصور احمد قادری نے کہا کہ گزشتہ ریزولیشن میں جن نکات کو منظور ی دی گئی تھی ان میں سے 50فیصد سے زیادہ نکات پر عمل آوری نہیں ہوئی ہے۔پھر ایسے ریزولیشن کی یا جنرل باڈی اجلاس کی کیا اہمیت رہ جاتی ہے ۔ مجلسی ارکان بلدیہ جناب سید منصور احمد قادری اور جناب عبدالعزیز منا نے ایوان اُردو زبان سے متعلق پُر زور انداز میں بات کرتے ہوئے کمشنر بلدیہ کی توجہ اُردو کے ساتھ مجلسِ بلدیہ میں ہورہی ناانصافیوں کا ذکر کیا ۔ جناب سید منصور احمد قادری نے بتایا کہ سپریم کورٹ کی رولنگ کے مطابق 15فیصد سے زیادہ اُردو جاننے والے جہاں موجود ہوں وہاں حکومت کے اعلانات ‘ درخواستوں کا وصول و دیگر معاملات اُردو میں ہونا چاہئے۔یہاں مجلسِ بلدیہ میں 40فیصد اُردو سے واقف نمائندے موجود ہونے کے باوجود روداد کی تفصیل صرف کنڑی زبان میں فراہم کی گئی ہے۔ جس کو اُردو داں کونسلرس نہ پڑھ سکتے ہیں اور نہ سمجھ سکتے ہیں ۔ ایسے میں وہ بھلا مباحث میں حصہ کس طرح لیں گے۔ ایوان میں چل رہے مباحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں وہ کمشنر بلدیہ اور چیر پرسن بلدیہ کو سپریم کورٹ اور ڈپٹی کمشنر کے آرڈرس کی نقولات پیش کرچکے ہیں ‘لیکن اس کے باوجود اس پر عمل آوری نہیں ہوئی ہے۔ رکن بلدیہ جناب سید منصور احمد قادری نے ایجنڈہ کے اس نکتہ کو اگلی مٹینگ تک ملتوی کا مطالبہ کرتے ہوئے دوسرے اہم نکتہ میونسپل فنڈ کے حساب و کتاب کی پیشکشی میں بے ضابطگیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس میں آمدنی سے 2کروڑ 5لاکھ روپیے زیادہ خرچ بتایا گیا ہے ۔لہذا آمدنی و خرچ کی تفصیلات دوبارہ صحیح انداز میں پیش کی جائیں ۔اس طرح ایوان میں موجود تمام ارکان بلدیہ نے ان دونوں اہم نکات پر عدم اتفاق ظاہرکرتے ہوئے ان کو دوسری مٹینگ تک ملتوی کردیا ۔اجلاس کے شروع میں ہی رکن بلدیہ جناب محمد نبی قریشی نے ان کے وارڈ میں پینے کے پانی کے نل سے گندے پانی کی سپلائی پر اپنا ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے نہایت ہی برہمی کا اِظہار کیا اور کمشنر بلدیہ اور دیگر ذمہ داران پر اس جانب عدم دلچسپی اور عوام کی جان سے کھلواڑ کا الزام لگایا انھو ں نے بطور ثبوت ایک بوتل میں پانی بھی اجلاس میں پیش کیا ۔جس پر وضاحت کرتے ہوئے کمشنر بلدیہ نے کہا کہ اس علاقہ میں پائپ لائن کے پھوٹ جانے سے وہاں اس طرح کاپانی آیا ہے۔آئندہ ایسی غلطی نہیں ہوگی جناب عبدالعزیز منا بھائی مجلسی رکن بلدیہ بیدر نے ایوان میں بتایا کہ پینے کے پانی کی سنگین صورتحال کے تحت 1992سپریم کورٹ کے احکام کے مطابق گُلبرگہ میں 93 میں پینے کا پنی ٹرین سے لاکر شہر گُلبرگہ کو سپلائی کیا گیا تھا آج اسی نوعیت کی صوتحال بیدر شہر میں ہے تو آیا سپریم کورٹ کے اس حکم کے مطابق کیا بیدرمیں پینے کا پانی اس طرح کے عمل سے سپلائی نہیں کیاجاسکتا؟ انھوں نے بلدی حدود میں واقع نوٹری کئے ہوئے مکانات کو بی فارم کے ذریعے منظوری دئیے جانے کی بات کہی ۔ انھوں نے ایوان میں خواتین ارکانِ بلدیہ کی خاموشی پر سوال کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں خواتین ارکانِ بلدیہ کو بھی بولنے کا موقعہ دیا جائے تاکہ ان کے حلقوں میں جو بھی مسائل ہیں پیش کرسکیں ۔اس بات کی ایوان میں تائید کی گئی۔کمشنر بلدیہ نے بتایا کہ وہ ارکانِ بلدیہ کو اعتماد لے کر ہی کام کریں گے ۔کیونکہ شہر کی ترقی میں ارکانِ بلدیہ اور چیرپرسن بلدیہ کی خصوصی توجہ ضروری ہے۔وہ ترقیاتی کاموں کیلئے جائز طورپر تمام ارکانِ بلدیہ کا ساتھ دوں گا۔شہ نشین پر کمشنر بلدیہ کے ساتھ مجلسِ بلدیہ کی صدر و نائب صدر موجود تھیں ۔***


میونسپل فنڈ کے ذریعہ وارڈ نمبر7میں بورویل کی کھدائی

بیدر۔4؍مارچ۔(فکروخبر/محمد امین نواز بیدر )۔جناب سید منصور احمد قادری مجلسی رکن بلدیہ و صدرِ مجلس بیدر کی مؤثر نمائندگی سے میونسپل فنڈ کے ذریعہ وارڈ نمبر7میں واقع خانقاہِ حضرت اکمل پاشاہ ؒ سے متصل ایک بوریل کی منظوری حاصل کرتے ہوئے آج بورویل کی کھدائی کے کام کا اپنے ہاتھوں افتتاح کیا۔اس علاقہ میں پانی کی شدید ضرورت محسوس کی جارہی تھی ۔یہاں کے مکینوں کو آئے دن پانی کیلئے کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ جناب سید منصور احمد قادری نے موسمِ گرما کے پیشِ نظر فوری طور پر اھنی بھر پور مؤثر نمائندگی سے اس علاقہ میں بورویل کی تنصیب کرکے یہاں کے مکینوں کو پانی کی فراہمی کیلئے پہل کی ہے ۔ان کے اس اقدامکی اس علاقہ کے لوگوں نے کافی ستائش کی ہے ۔اس موقع پر شامشمس الدین قادری‘ شاہ ابراہیم قادری‘ شاہ اقبال محی الدین قادری ‘محمد عبدالنعیم ‘شاہ اسحق قادری ‘شاہ طاہر محی الدین قادری‘ اور آفیسر مسٹرجھنجھے راؤ جونئر انجینئر موجود تھے ۔***


جناب قاضی ارشد علی نے بی ڈی اے چیرمن عہدہ کا جائزہ حاصل کیا

بیدر۔4؍مارچ۔(فکروخبر/محمد امین نواز بیدر )۔بیدر ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے نو نامزد چیرمن و سابق رکن قانون ساز کونسل جناب قاضی ارشد علی نے بی ڈی اے چیرمن عہدہ کا جائزہ حاصل کیا۔شہر کے نوآباد میں واقع بی ڈی اے دفتر میں ڈاکٹر پی سی جعفر ڈپٹی کمشنر بیدر نے چیرمن عہدہ کا جائزہ جناب قاضی ارشد علی کے سپرد کیا ۔جناب قاضی ارشد علی نے اس موقع پر بتایا کہ شہر کی ترقی کیلئے کوششیں کی جائیں گی ۔اس پُر وقار تقریب میں کانگریس پارٹی کے قائدین و کارکنان نے کثرت سے جناب قاضی ارشد علی کی شالپوشی و گُلپوشی کی ۔اس موقع پر سابق وزیر اعلی کرناٹک مسٹر این دھرم سنگھ ‘انگور بورڈ کے چیرمن مسٹر بکپا کوٹے‘سابق رکن پارلیمنٹ مسٹر نرسنگ راؤ سوریہ ونشی‘بیدر کے ایس پی مسٹر سدھیر کما ر ریڈی‘مجلس بلدیہ بیدر کی صدر محترمہ فاطمہ انور علی وغیرہ موجود تھیں ۔ ضلع کے کانگریس کے عہدیداران و کارکنان اس موقع پر کثیر تعداد موجود تھے ۔*** 


سوائن فلو سے متعلق بیداری اور جانکاری مہم 

بیدر۔4؍مارچ۔(فکروخبر/محمد امین نواز بیدر )۔جناب محمدامیرالدین امیرؔ سابق صدر یاران ادب بیدر نے سرکاری اردوہائیرپرائمری اسکول رٹکل پورہ اور سرکاری اردو اسکول مستعید پور ہ بیر میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے سوائن فلو سے متعلق بتایاکہ یہ ایک متعدی مرض ہے۔ 2009 ؁ء سے ہندوستان میں یہ مرض داخل ہوا۔ ہر سال کئی جانیں اس مرض کی وجہ سے چلی جاتی ہیں ۔ امسال بھی یہ مرض ایک ہزار افراد کی جانیں لے چکاہے۔ طلباء اور اولیائے طلباء کو چاہئیے کہ وہ اس بیماری سے بچنے کے لئے تدابیر اختیارکریں ۔ موصوف نے بیماری سے بچنے کی مختلف تدابیر بتائیں ۔ جناب نعیم الدین کاریگر مالک ایس کے ایف پروڈکٹ میجک سونف نے سوائن فلو سے متعلق ورقیہ تقسیم کئے اورمفت میں ماسک کی تقسیم عمل میں آئی اور بتایاکہ بچے آپس میں ہاتھ ملانے سے گریز کریں ۔ یہاں وہاں تھوکنے سے پرہیز کریں۔اور دعاؤں کے ذریعہ اس بیماری پر قابو پاناچاہئیے جوا س ورقیہ میں درج ہے۔ جناب محمد عمران خان نے ماسک اور میجک سونف کی مفت تقسیم میں تعاون کیا۔ دونوں اسکولوں کے اساتذہ اور صدرمعلمین شریک رہے۔***


ہم طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی تعلیم پر بھی زیادہ توجہ دے رہے ہیں: صدر ٹرسٹ گُڈلک پبلک اسکول 

بیدر۔4؍مارچ۔(فکروخبر/محمد امین نواز بیدر )۔ہم طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی تعلیم پر بھی زیادہ توجہ دے رہے ہیں ۔تعلیم اور اخلاق سے انسان میں جو تبدیلیاں وقوع پذیر ہوتی ہیں ان تبدیلیوں سے انسان ترقی کی راہ پر خود بھی چلتا ہے اور اپنے اطراف و اکناف کے ماحول کو بھی صاف و شفاف بناتا ہے ۔ان خیالات کا اِظہار جناب الحاج محمد شریف صاحب قریشی صدر ٹرسٹ گُڈلک پبلک اسکول نے آج اولیائے طلباء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مدرسہ ہذامیں منعقدہ اجلاس’’ مشاورت اولیاء طلباء و تعلیمی تری رپورٹ‘‘ میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ وہ تعلیم ہی ہے جس سے انسان آج ترقی کی اونچی منزلوں تک پہنچ گیا ہے۔آج کے اس جدید ٹیکنا لوجی دور میں تعلیم یافتہ ہونا نہایت ہی ضروری ہے ۔ا س موقع پر جناب محمد اعجاز قریشی معتمد عمومی ٹرسٹ نے اپنے خطاب میں بتایا کہ گُڈ لک پبلک اسکول میں ہم نے ماہر اساتذہ کی نگرانی میں طلباء کو معیاری تعلیم سے مستفید کرنے کیلئے پوری دلچسپی سے کا م کررہے ہیں ‘ہماری اس کامیابی میں اولیائے طلباء کا تعاون کا بہت بڑا دخل ہے۔ہم اپنی کامیابی میں اولیائے طلباء کو بھی ساتھ لئے چل رہے ہیں ۔جناب محمد محسن قریشی خاز ن ٹرسٹ نے اس موقع پر بتایا کہ جہاں تک طلباء کی تعلیمی ترقی کا سوال ہے ہم نے ہمارے مدرسہ کے طلباء کواس مسابقتی دور میں ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پوری دلچسپی کے ساتھ اور محنت و لگن کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ ہمارا تدریسی اسٹاف اعلی تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ بے انتہا تجربہ کار بھی ہے ۔اسکول ہذا کے نوڈل آفیسر جناب الحاج عبدالقادر نے اولیائے طلباء کو خوشخبری دیتے ہوئے بتایا کہ مدرسہ ہذا کو حکومت کی جانب سے جماعت ہفتم اور ششم کے آغاز کی منظوری مل چکی ہے۔اور آئندہ تعلیمی سال ہم جماعت نرسی سے جماعت ہفتم تک طلباء کا داخلہ لیں گے۔اور مدرسہ ہذا میں سائنس ماڈلس ‘ و جغرافیائی ماڈلس کے ذریعے طلباء کو بہتر انداز پوری دلچسپی کے ساتھ واقف کرایا جارہا ہے ‘تاکہ مدرسہ ہذا کے طلباء کسی بھی مضمون میں پیچھے نہ رہے ۔محترمہ اسماء نکہت میر معلمہ نے تمام اولیائے طلباء کا استقبال کیا ۔اور انہی کے اِظہارِ تشکر پر مدرسہ ہذا میں اولیاء طلباء و تعلیمی ترقی کے ضمن میں منعقدہ اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔اجلاس میں اولیائے طلباء اور طلباء کی کثیرتعداد موجود تھی ۔

Share this post

Loading...