ریاست اڑیسہ میں غریبوں کیلئے پانچ روپے میں کھانا فراہم کرنیکی سکیم متعارف کرانے کا اعلان
بھونیشور ۔ 3 مارچ (فکروخبر/ذرائع) ریاست تامل ناڈو کے بعد ریاست اڑیسہ میں بھی حکومت نے غریبوں کیلئے پانچ روپے میں کھانے کی فراہمی کی سکیم متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ’’آہار‘‘ کے نام سے روزانہ25 ہزار بھوک کا شکار مسافروں اور غریبوں کو کھانا کھلانے کی سکیم اپریل سے شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جو کہ اڑیسہ کے شہری علاقوں میں بڑے دستر خوانوں کی صورت غریبوں کو ہی میسر ہونگے۔ یہ کھانا چاول اوردال سبزی پر مشتمل ہوگا۔ ذرائع کے مطابق دور دراز علاقوں سے کام کیلئے شہر آنے والوں کیلئے بس سٹینڈ، ریلوے سٹیشنوں، ہسپتالوں اور دوسرے پبلک مقامات پر قائم کئے جائیں گے اس سکیم میں حکومت کے ساتھ کارپوریٹ سیکٹر کوبھی حصہ دار بنایا گیا ہے۔ یہ سکیم ابتدائی طور پر اڑیسہ کے پانچ شہروں میں متعارف کرائی جائے گی اور کھانے کا معیار روزانہ کی بنیادوں پر ہیلتھ انسپکٹرز چیک کریں گے۔
ملازمین کی بدعنوانی کیمرے میں قید ہونے سے دفترمیں افراتفری
بارہ بنکی ۔3مارچ(فکروخبر/ذرائع)ٹرانسپورٹ دفترمیں ملازمین کی منمانی کیمرے میں قید ہوئی تودفترمیں افراتفری مچ گئی۔ بدعنوان نوکرشاہی ریاست کی سماج وادی حکومت کو بدنام کرنے کاکوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیناچاہتی ہے ۔د فتری اوقات میں اپنے ہی کرسی پر دیگر ماتحتوں کے ساتھ بیٹھ کرعیش کرنا اور شراب نوشی کرنا ان کی عادت میں شمار بتایاجارہا ہے ۔ بدعنوانی اوردلالی کو لے کر ہمیشہ سرخیوں میں رہنے والا اے آر ٹی اودفتر ایک مرتبہ پھر تذکرہ کاموضوع بنا ہوا ہے ۔طویل عرصہ سے ایک ہی کرسی پرجمے نوکر شاہوں کی بدعنوانی کے سبب بغیر دلالوں کاسہارا لئے کوئی بھی کام کرانا ممکن نہیں ہے ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اعلیٰ رسوخ اوراقتدار کے نشے میں بدمست ان نوکر شاہوں نے دفتر کو میخانے میں تبدیل کردیا ہے ۔دفتر کے اوقات میں ہی ان لوگوں کے ذریعہ بے خوف شراب کی محفلیں سجائی جانا عام بات ہوگئی ہے ۔ دفتر کاایک کلرک تواپنے ٹیبل پرہی فائلوں کے ساتھ شراب کی چسکیاں لیتے ہوئے کبھی بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔ واضح ہوکہ بدعنوانی میں ملوث اس کلرک کو یومیہ رشوت کاہی کئی ہزارروپئے حاصل ہورہا ہے۔یہ نظارہ دیکھ کرمیڈیااہل کاربھی حیرت زدہ رہ گئے۔ باقاعدہ میز پرسجے ہوئے جام اور چاروں طرف لگی ہوئی بھیڑ دیکھ کرایک بار تو آنے والا گمراہ ہو کر رک جاتاہے کہ کہیں وہ کسی شراب خانے میں تو نہیں داخل ہوگیا۔ دفتر کے اوقات میں ہی محفلیں سجانیوالے ملازمین کے ذریعہ اپنے اعلی رسوخ کاحوالہ دے کرریاست کی بے داغ حکومت کوبھی داغدار کرنے کی سازش کی جارہی ہے ۔اپنی ناجائز ضرورتوں کوپوراکرنے کیلئے ہی ان لوگوں کے ذریعہ آنے والے غریب عوام کاکھلے عام استحصال کیاجارہا ہے ۔ دفترمیں بے ترتیب پڑی فائلوں کے انبار سے کب کوئی کاغذ یاضروری دستاویز غائب ہوجائے یہ کہنامحال ہے ۔قانون کے مطابق کام کرانے والے لوگوں کویہ کلرک اتنی مرتبہ دوڑائیں گے کہ مجبورہو کراسے آخر میں دلالوں کی پناہ میں ہی جانا پڑے گا۔ دفتر کے باہر اپنی بدعنوانی کی دکانیں سجائے بیٹھے دلالوں کو دفترمیں بے خوف آتے جاتے کبھی بھی دیکھاجاسکتا ہے ۔ ناجائز وصولی کاکھیل بھی انہین دلالوں کے ذریعہ چلایا جاناکافی عرصے سے موضوع گفتگو رہا ہے۔ شاہی انداز والے یہ لوگ ضلع کے اس محکمہ میں پچیس سالوں سے برابر اپنی کرسی پرقابض ہیں۔
سڑک حادثہ میں سپاہی کی موت
رامپور۔3مارچ(فکروخبر/ذرائع)رامپورکے سوار حلقہ میں کل دیر شب ایک سڑک حادثے میں ایک سپاہی کی موت ہوگئی۔ پولیس کے مطابق بجنور کے نہرور علاقے کے رہنے والے کانسٹبل ادت کمار (۷۲) نے ایک ہفتہ قبل مرادآباد سے تبادلہ کراکر رامپور پولیس لائن میںآمد درج کرائی تھی۔ ادت سوار کوتوالی حلقہ کے مسواسی قصبہ سے اپنے ایک دوست سے کل رات ملاقات کرکے موٹر سائیکل سے واپس آرہاتھا۔ باز پورروڈ پر سامنے سے آرہی تیز رفتاربس نے اس کی موٹر سائیکل کوٹکر ماردی ۔ راہگیروں نے اسے استپال پہنچایاجہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
سٹی ٹرانسپورٹ کی ہولی اسپیشل خدمات آج سے شروع
لکھنؤ۔3مارچ(فکروخبر/ذرائع)ہولی کے پیش نظر دوردراز علاقوں سے آنے والے مسافروں کیلئے بہتر ٹریفک بندوبست کرانے کیلئے سٹی ٹرانسپورٹ کمربستہ ہے ۔ اس کے لئے سٹی ٹرانسپورٹ رات کی خدمات منگل سے شروع کرے گا فی الحال ابھی دوبسیں لگائی جائیں گی ۔ لیکن ضرورت پڑنے پر بسوں کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جاسکتاہے ۔سٹی ٹرانسپورٹ کے ایم ڈی اے رحمان نے بتایا کہ چارباغ اسٹیشن سے ۳مارچ کی شب ۰۱بجے سے صبح ۶بجے تک ۲سٹی بسیں اندارانگر کے منشی پلیا تک مسافروں کے لئے چلائی جائیں گی ۔ رات کی خدمات والی ان بسوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں تاکہ ہولی تہوار پر رات میں آنے والے مسافروں کے ساتھ کسی قسم کی انہونی نہ ہوسکے ۔چارباغ اسٹیشن کے سامنے سے یہ بسیں حضرت گنج ،نشاط گنج ،پالیٹکنک چوراہاہوتے ہوئے منشی پلیا تک جائیں گی ۔ وہیں منشی پلیا سے مسافر لیکر چارباغ آئیں گی ۔ مسافروں کو پہلے سے طے ریٹ کی بنیاد پر بس کاکرایہ اداکرناہوگا ۔ چار باغ سے منشی پلیا کی دوری ۸ء۲۱کلومیٹر ہے ۔ اس کاکرایہ ۰۲روپئے دیناہوگا۔واضح ہوکہ ہولی تہوار پر سٹی ٹرانسپورٹ کی یہ رات کی خدمات کا مسودہ تقریباً ایک ہفتہ قبل ہی بن گیا تھا۔بسوں میں آنے جانے والے مسافروں کے لئے تحفظ دینے کا کام باقی تھا ۔ افسران ان بسوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی پہل کرکے مسافروں کو بہتر ٹرانسپورٹ خدمات دینے کی کوشش کی ہے ۔اے رحمان کے مطابق تہواروں پر اکثر مسافروں کے ساتھ واردات ہوجاتی ہیں ۔ بسوں اور ٹرینوں میں جعلسازی اور زہر خورانی وغیرہ کی وارداتیں ہوجاتی ہیں۔ جس کے سبب مسافروں کا سامان تو جاتاہی ہے ساتھ ہی ناخوشگوار واردات ہوجاتاہے ۔اسی لئے رات کی خدمات میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی پہل کی ہے تاکہ مسافر آسانی آجاسکے ۔
Share this post
