اویسی حق گوئی و ناانصافیوں کے خلاف ایوان میں آواز اُٹھانے والے ملک کے واحد قائد(مزید اہم ترین خبریں)

سالارِ محترم کہتے تھے کہ مجلس کا احیاء صرف دکن کے مسلمانوں کی نمائندگی کیلئے نہیں بلکہ ملک بھر کے مسلمانوں و پسماندہ طبقات کیلئے کیا گیا تھا۔سالارِ ملت حضرت الحاج سُلطان صلاح اویسی ؒ نے مسلمانوں میں تعلیمی ترقی کیلئے تعلیمی اداروں کا آغاز کیا اور دواخانوں کی شروعات کی اس طرح آج بھی یہ ادارہ قائم و دائم ہیں اور خدمات انجام دے رہے ہیں۔کئی مستحقین اس ان ادادروں سے مستفید ہورہے ہیں۔جنابسید منصور احمد قادری نے بتایا کہ سالارِ محترم کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے نقیبِ ملت بیرسٹر اسد الدین اویسی معزز رکن پارلیمنٹ حیدرآبادو صدر کُل ہند مجلس اتحاد اُلمسلمین نے حق گوئی و ناانصافیوں کے خلاف ایوان میں آواز اُٹھانے والے ملک کے واحد قائد ہیں جنھوں نے اقلیتوں بالخصوص مسلم ‘ دلتوں اور پسماندہ طبقات کیلئے ہمیشہ ایوان میں بلند بانگ آواز اُٹھائی اور انھیں انصاف دلانے کیلئے حکومت کے سامنے مسائل کو پیش کیا ۔آج مجلس نہ صرف دکن بلکہ ملک بھر میں اپنی بے باکانہ نمائندگی سے معروف ہے اور ملک بھر کے مظلوموں کی آواز صرف اور صرف مجلس ہے‘ اسی لئے ملک بھر میں مجلس اتحاد اُلمسلمین کی رکنیت سازی کا کام تیزی کے ساتھ چل رہا ہے۔حالیہ مہاراشٹرا کے اسمبلی انتخابات میں مجلس کی شاندار کامیابی نے فرقہ پرستوں کی راتوں کی نیند اُڑادی ہے۔ہندوتوا اور فرقہ پرست طاقتیں مجلس کی مقبولیت سے خائف ہیں اور مجلس کے سیلاب کو روکنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ۔مجلس کا یہ سیلاب اب رُکنے والا نہیں ہے۔یہ سیلاب ہندوتوا و فرقہ پرست طاقتوں کے ارادو ں کو چکنا چور کردے گا۔نقیبِ ملت بیرسٹر اسد الدین اویسی اور حبیبِ ملت اکبر الدین اویسی رکن مقننہ تلگانہ نے ملک کے مسلم ‘دلت اور پسماندہ طبقات کی ترقی اور انھیں انصاف دلانے کیلئے رات دن کڑی محنت کررہے ہیں ۔ان کی محنتوں اور خدمات کی حوصلہ افزائی کیلئے ہم سب مسلم دلت اور پسماندہ طبقات کو ایک ہوکر ان قائدین کا ساتھ دے کر مجلس کے پرچم تلے جمع ہوکر کامضبوط ارادو ں کے ساتھ متحدہ طورپر ساتھ دینا ہوگا۔اس موقع پر جناب عبدالعزیز منا بھائی مجلسی رکن بلدیہ وارڈ نمبر1نے اپنے خطاب میں بتایا کہ آج احیاء مجلس کے 57سال کے موقع پر دفتر مجلس پر منعقدہ اس تقریب میں پہلی مرتبہ شرکت پر نہایت ہی مسرت ہورہی ہے ۔انھو ں نے کہا کہ مجلس اتحاد اُلمسلمین کی جانب کی حق گوئی کو دیکھ کر فرقہ پرست طاقتیں مسلمانوں اور پسماندہ طبقات کی پسماندگی دورکرنے مجلس کے مطالبہ کو فرقہ پرست طاقتیں فرقہ پرستی کا نام دے رہے ہیں‘جبکہ یہ مطالبہ کرنا فرقہ پرستی نہیں ہے کیونکہ سپریم کورٹ کی رولنگ کے مطابق کسی مذہب کے ماننے والوں کی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے ووٹ مانگنا فرقہ پرستی نہیں ہے ۔فرقہ پرست طاقتیں جمہوریت کے خلاف ہیں وہ صرف اکثریت کی بات کرتی ہیں اور اقلیتوں کو ختم کرنا چاہتی ہیں ۔یہ طاقتیں ا س ملک میں پسماندہ طبقات اور مسلمانوں کو تحفظات کی بھی مُخالف ہیں ۔مسلمانوں کی ترقی کیلئے تحفظات ضروری ہیں ۔آج مہاراشٹرا میں مسلمانوں کو تحفظات سے محروم رکھا گیا ہے ۔اور اس کے خلاف سب سے پہلے مجلس اتحاد اُلمسلمین نے آواز اُٹھائی اور عظیم الشان احتجاجی جلسہ منعقد کئے اور مہاراشٹرا کے مجلسی ارکان اسمبلی نے ایوان میں اس سلسلہ میں آواز بھی بلند کی ۔جناب عبدالعزیز منا بھائی نے بتایا کہ نقیبِ ملت بیرسٹر اسد الدین اویسی معزز رکن پارلیمنٹ حیدرآباد و صدر کُل ہند مجلس اتحاد اُلمسلمین نے جب کبھی ملک میں آفات سماوی کا معاملہ ہو بلا لحاظ مذہب و ملت ریلیف کا بہتر سے بہتر کام کیا ہے اور متاثرہ افراد تک پہنچ کر رسد اور ادویات کے ساتھ ہیلتھ کیمپ منعقد کرکے فرقہ پرست طاقتوں پر طمانچہ رسید کیا ہے جو مجلس کو فرقہ پرست پارٹی کہتے ہیں ۔مجلس اتحاد اُلمسلمین وہ واحد سیاسی پارٹی ہے جس میں 35فیصد عوامی منتخب نمائندے او بی سی سے تعلق رکھتے ہیں جوگریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں مجلسی کارپوریٹر س کی حیثیت سے خدمات انجام دیں ہیں ۔حبیبِ ملت اکبر الدین اویسی رکن مقننہ تلنگانہ کی بیباکانہ آواز نے آج ملک کے مسلمانوں اور پسماندہ طبقات کی ایک بڑی تعداد مجلس کے پرچم تلے نہایت ہی رفتار سے آرہی ہیں ۔اللہ تعالی مجلس اتحاد اُلمسلمین کے قائدین کو صحت یاب رکھے اور ان کی عمر دراز فرمائے تاکہ وہ ملک و ملت کی رہنمائی کرتے ہوئے مسلمانوں اور پسماندہ طبقات کو ان کا حق دلانے کی ایک بڑی طاقت عطاکرے۔اور مجلس اتحاد اُلمسلمین کو نظرِ بد سے بچائے رکھ۔(آمین)۔اس موقع پر مجلسی ارکان بلدیہ مسٹر شیوآنند عرف سنیل وٹے مجلسی رکن بلدیہ وارڈ نمبر28‘ شریکِ معتمدین سید جواد علی ‘ وسیم کرمانی ‘خازن ٹاؤن کمیٹی مرزا فہیم بیگ ‘نوجوانانِ قائدِ ین مجلس شیخ اظہر ‘شیخ صابر علی انعامدار‘محمد جاوید جوہری‘ شاہ عادل قادری‘محمد سمیر ضیا‘اور سید ساجد کے علاوہ ہزاروں محبانِ مجلس اس تقریب میں موجود تھے ۔آخر میں جناب مرزا فہیم بیگ خاز ن ٹاؤن کمیٹی مجلس نے تمام شرکائے تقریب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تقریب کے اختتام کا اعلان کیا۔***


بنیادی مسائل تو ہر وارڈ میں ہوتے ہیں ان کا حل بھی ضروری ہوتا ہے

بیدر۔2؍مارچ۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر )بنیادی مسائل تو ہر وارڈ میں ہوتے ہیں ان کا حل بھی ضروری ہوتا ہے۔کیونکہ عوام ہمیں منتخب کرکے اس لئے ایوان میں بھیجتی ہے کہ ہم ان کے مسائل کے حل کیلئے نمائندگی کریں۔مجلس اتحاد اُلمسلمین کے نمائندوں نے ہر جگہ نہایت دلچسپی کے ساتھ عوامی مسائل کو حل کرنے کی بھر پور یکسوئی کرتے ہیں ‘کیونکہ مجلس کی پہچان ہی عوا م کی ہر وقت خدمات کرنا ہے۔ان خیالات کا اِظہار جناب محمد غوث سابق ڈپٹی فلور لیڈر گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے گزشتہ شب وارڈ نمبر12 کے ملتانی کالونی میں نوجوان قائد مجلس بیدر جناب شیخ اظہرکنٹراکٹر کی صدارت میں کُل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے منعقدہ سوائن فلو سے بچنے کیلئے ہومیوپیتھی کی اودیات مفت تقسیمی کیمپ میں بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت کرتے ہوئے کیا ۔انھوں نے کہا کہ عوامی منتخب نمائندو ں کا کام صرف بلدی سہولیات کو عوام تک پہنچانا ہی نہیں بلکہ اپنے اپنے وارڈس میں تعلیم اور صحت پر خصوصی دلچسپی دینا ضروری ہے۔صحت اور تعلیم ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے بہت بڑے ہتھیار ہیں اور ان کے بغیر ہم ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتے۔آج ملک بھر میں مجلس کی مقبولیت سے فرقہ پرست طاقتیں متحد ہوگئی ہیں اور مجلس کی آواز کو دبانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مجلس کی طاقت کو روکنے کیلئے حکومت کے ذمہ دار سرکاری عہدیداران کے کندھوں کا سہارا لے رہی ہیں۔مجلس کے جیالے قائدین حق و انصاف کی بات کرنے کیلئے کسی کے روکنے سے نہیں رُکتے وہ اپنی حق گوئی اور انصاف کی آواز کو بلند کرکے رہیں گے‘کیونکہ ملک بھرآج ہر جگہ سے آوازآرہی ہے کہ مظلوں موں کی آواز صرف اور صرف مجلس ہی ہے ۔اور مجلس کے پرچم تلے ہی ہمیں انصاف ملے گا ۔اور ہمارا حق ملے گا۔انھوں نے کہا کہ زبردستی مذہب بدلنے کا معاملہ ہو یا فسادات کا معاملہ ہو فرقہ پرست طاقتیں پورے منصوبہ بند طریقہ سے متحد ہوکر کررہے ہیں۔ایسے موقع پر ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔اگر اب ہم متحد نہیں ہوں گے یہ لوگ ہمیں پسماندگی کی ہی زندگی گزارنے پر مجبور کریں گے ۔جناب محمد غوث نے کہا کہ مہاراشٹرا کے اسمبلی انتخابات میں مجلس کی شاندار کامیابی کے بعد حبیبِ ملت جناب اکبر الدین اویسی نے ممبئی اور اس کے اطراف و اکناف میں برے بڑے ہیلتھ کیمپ منعقد کئے جہاں ماہرڈاکٹروں کی زیرِ نگرانی نہ صرف مفت تشخیص کی گئی بلکہ ادویات بھی مفت تقسیم کئے گئے۔نقیبِ ملت بیرسٹر اسد الدین اویسی اور حبیبِ ملت اکبر الدین اویسی کے کہنے پر میں بحیثیت کرناٹک انچارج بیدر شہرمیں سوائن فلو سے بچنے کیلئے ہومیو پیتھی کی مفت دوا تقسیم کرنے کیلئے آرہا ہوں ‘ابھی تک بیدر شہر میں 4مفت ادویات تقسیم کے کیمپ کامیابی کے ساتھ منعقد کئے گئے ہیں ‘اور عوام سے مجلس کے تئیں بھر پور ستائش حاصل ہورہی ہے۔مجلس اتحاد اُلمسلمین کا طرہ امتیاز ہے کہ اس کے عوامی منتخب نمائندے عوام رہ کر عوام کی بیباک خدمات اور مظلوموں کی آواز بن کر ایوان میں مسائل کا حل اپنی بیباک نمائندگی سے کرتے آرہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔انھوں نے کہا کہ آج بیدر شہر کی بلدیہ کے کیا حالات ہیں ارکان بلدیہ کو ترقی کے کاموں کو کرنے سے ایک طاقت روک رہی ہے ‘انھوں نے یہ دعوی کیا کہ ایسی بے بسی میں دیگر سیاسی جماعتوں کے ارکانِ بلدیہ مجلس میں شامل ہونے کیلئے بے چین ہیں ۔اور ایک وقت ایسا بھی آئے گا کہ ہم ملک میں اپنی طاقت سے جسے چاہے وزیر اعظم بنائیں گے اور جسے چاہے وزیر‘اقتدار ہمارے ہی دم سے چلے گا‘ اس کیلئے ہماری صفوں میں اتحاد ضروری ہے۔انھوں نے نقیب ملت بیرسٹر اسد الدین اویسی ‘ اور حبیبِ ملت اکبر الدین اویسی کے ہاتھوں کو مضبوط کرنے کی اپیل کی ۔اس موقع پر بحیثیت مہمانانِ خصوصی سرپرست مجلس بیدر جناب حبیب الرحمن ‘جناب سید منصور احمد قادری صدر مجلس بیدر و رکن بلدیہ وارڈ نمبر7‘جناب عبدالعزیز منا بھائی مجلسی رکن بلدیہ وارڈ نمبر1 نے بھی خطاب کیا ۔مسٹر شیوآنند وٹے مجلسی رکن بلدیہ وارڈ نمبر28اورکے علاوہ مُختلف واروں کے ڈیفیٹیڈ مجلسی اُمیدواروں جناب مرزا صفی اُللہ بیگ‘محمد سراج ‘محمد وسیم کرمانی‘چٹگوپہ کے مجلسی ابتدائی کے صدر اور کوہیرمجلس ابتدائی کے صدر کے علاوہ ٹاؤن کمیٹی بیدر کے جوئنٹ سکریٹری سید جواد علی ‘مرزا فہیم بیگ خاز ن‘ جمیع عہدیداران و ارکین ‘نوجوان مجلسی قائدین جناب شیخ صابر علی انعامدار‘محمد ضیا سمیر‘محمد ساجد‘شاہ عادل قادری‘محمد عرفان ‘ محمد ابراہیم ‘شیخ علیم ‘ محمد عمران ‘شیخ عامر‘ شیخ جنیدنے انتظامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔جناب شیخ اظہر نوجوان قائد مجلس بیدر نیصدارتی خطاب کرتے ہوئے مذکورہ بالا مفت ادویات تقسیم کیمپ کے مقاصد کو بیان کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ مجلس کی اسطرح کے کام کو دیکھتے ہوئے مجلس سے قریب رہیں انشاء اللہ اور بھی ایسے کیمپ ہوتے رہیں گے اور مجلس کی جانبس یعوامی مسائل کا حل ہوتا رہے گا۔انھوں نے تمام مہمانانِ خصوصی اور اس کیمپ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے نوجوانانِ مجلس و محبانِ مجلس کا شکریہ ادا کیا ۔اس کیمپ کا آغاز جنا سید منصور احمد قادری کی قراء تِ کلام پاک سے ہوا جبکہ نظامت کے فرائض جناب مرزا فہیم بیگ نیبحسنخوبی انجام دئیے۔اس کیمپ سے تقریبا4000ہزار ادویات کے پیاکٹس عوام میں تقسیم کئے گئے۔***


چینائی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں منعقدہ آل انڈیا سیول سرویس فٹبال ٹورنمنٹ

بیدر۔2؍مارچ۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر )۔ملک بھر کی 32ریاستوں کی 32ٹیموں نے چینائی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں منعقدہ آل انڈیا سیول سرویس فٹبال ٹورنمنٹ میں حصہ لیا ۔ریاست کرناٹک کی ٹیم میں بیدر شہر کے دور سرکاری ملازمین جناب محمد نذیر احمد قریشی صدر معلم سرکاری ہائر پرائمری اسکول کاڑواد اور جناب سید عمر علی ڈرائنگ ٹیچر سرکاری ہائی اسکول سنگوڑگی انتخاب عمل میں آیا جنھوں نے چینائی اپنے کھیل کا بہتر مُظاہرہ کرکے نہ صرف فٹبال شائقین کو محظوظ کیا بلکہ ریاست ہی نہیں بیدر شہر کا نام بھی روشن کرتے ہوئے فٹبال کی تاریخ میں اپنا نام شامل کرلیا۔ ان کے اس کارنامہ پر کرناٹک پرائمری ٹیچر اسو سی ایشن بیدر اور سرکاری ملازمین یونین کے عہدیداران نے ان دونوں کھلاڑی کی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کیلئے دعا کی ۔اور ساتھ ہی ساتھ جناب الحاج محمد ناصر خان سنئیر کانگریسی قائد‘محمد سہیل ‘محمد عثمان علی سی آر پی ‘ جناب محمد نبی قریشی رکن بلدیہ بیدر نے ان دونوں کھلاڑیوں سے ملاقات کرکے انھیں مبارکبا دپیش کی اور ان کے تئیں اپنی نیک تمناؤں کا اِظہار کیا۔***


معلومات صر ف سن کے ہی حاصل نہیں کرنی چاہیئے بلکہ مطالعہ کے ذریعہ اسکا حصول عمل پر اُبھارتا ہے

بیدر۔2؍مارچ۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر )۔معلومات صر ف سن کے ہی حاصل نہیں کرنی چاہیئے بلکہ مطالعہ کے ذریعہ اسکا حصول عمل پر اُبھارتا ہے ۔مطالعہ فکر کو پختگی بخشنے والا ایک عمل ہے۔مطالعہ صر ف برائے معلومات نہ ہو بلکہ مطالعہ برائے عمل ہو۔ عمل کے بغیر علم کی مثال ایسی ہے ۔ جیسے روح کے بغیر جسم کی ،وہ علم ہمیں کچھ فائدہ نہیں پہنچا سکتا جو صر ف معلومات کیلئے حاصل کیا گیاہے۔ہمیں قرآن مجید اور سیرت رسول اللہ ؐ کا پیغام عمل پر ابھارتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جناب محمداکرم علی ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند بیدر نے بگدل میںSIOیونٹ کے ہفتہ واری پروگرام کو مخا طب کرتے ہوئے جا مع مسجد میں کیا۔موصوف نے مزید کہا کہ انسان آخرت کی ختم نہ ہونے والی زندگی کے مقا بلے میں دنیا کے کچھ دن کی حقیرسی زندگی پر راضی ہو گیا ہے۔ اور وہ اسکے لئے بھاگ دوڑ کر رہاہے۔جب اللہ تعالیٰ اس بات کا مطالبہ کرتا ہے کہ اسکے دین کی سر بلند ی کیلئے اُٹھو ، اسکی دی ہوئی صلاحیتیں و توانائیاں ، اسکے دین کے قیا م کیلئے لگاؤ تو وہ حیل، بہانے اور عذرات تلاش کرتا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہماری قوتیں و صلاحیتیں دین اسلام کے قیام کیلئے لگے، وہ جب بھی جس چیز کا مطالبہ کریں، اس پر لبیک کہنے والے ہم بنیں۔انہوں نے طلبہ و نوجوانوں کو صوم وصلوٰۃ کے پابند ہونے، اللہ کا قرب حاصل کرنے اور کالجوں و کیمپسس میں بھی مثالی کردار ادا کرنے پر اُبھارا۔جناب اقبال احمدنے افتتاحی کلمات میں مختلف صحابہ کرامؓ کے واقعات کی روشنی میں بتایاکہ جنت صرف’’ ہم ایمان لائے ‘‘ کہنے پر حاصل نہیں ہوتی بلکہ اسکے لئے بڑی آ زمائشیں و مصیبتیں اُٹھانے پڑتی ہے۔ پروگرام کا آغاز محمد زبیر احمد غازی کے قرأت معہ ترجمہ سے ہوا اور محمد عدنان غازی و محمد علی (آئی سی سی )ممبر نے تنظیمی ترآنہ پیش کیا۔ برادر عبد السمیع کے دعائی ترآنہ سے پروگرام کا اختتام ہوا۔ اس موقعہ پر وابستگانِ تنظیم اور دیگر طلبہ ونوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔***


ملت اسلامیہ کے مسائل کا حل علوم اسلامیہ کے فروغ میں

بیدر۔2؍مارچ۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر )۔ملت اسلامیہ کے مسائل کا حل علوم اسلامیہ کے فروغ میں ۔ بہترین علماء معاشرے کے لئے اثاثہ ہیں دینی تعلیم کے فروغ سے سماج میں بہتر تبدیلی آسکتی ہے ۔ شیخ الاسلام حضرت مولانا حافظ محمد انوارا للہ فاروقی ؒ نے انہیں خطوط پر ملت کی خدمت انجام دی ۔ ان خیالات کا اظہار مولانا محمد واجد پاشاہ قادری نظامی ڈائریکٹر اسلامک کونسلنگ سنٹر حیدرآباد نے بیدری کالونی بیدر میں جامعہ روضۃ البنات کے زیر اہتمام کل شب منعقدہ جشن شیخ الاسلام ؒ کے پہلے ترغیبی جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ جس کی صدارت جناب احتشام الحق معتمد موتی مسجد (کالی مسجد) بیدر نے فرمائی ۔ مولانا نے کہا کہ دنیا میں لوگ اپنے ارادے سے دینی مدارس قائم کرتے ہیں ۔ جبکہ جامعہ نظامیہ کو نبی کریم ﷺ کے حکم سے قائم فرمایا۔ مولانا واجد پاشاہ نظامی نے کہا کہ شیخ الاسلام مولانا حافظ محمد انواراللہ فاروقی ؒ بانی جامعہ نظامیہ نے بیدر محمد آباد میں تقوہ اور توکل کی بنیاد پر اسلامی یونیورسٹی مدرسہ صوفیہ قائم فرمایا ۔حضرت بانی جامعہ نظامیہ ؒ اپنے وقت کے عالم مجدد اور عاشق رسولﷺ تھے آپ نبی کریم ﷺ کی محبت کو عام کرنے اور حضور ﷺ کے علوم کو فروغ دینے میں اپنی پوری زندگی صرف کردی ۔مولانا مفتی خواجہ معین الدین بخاری بانی ناظم معھد انوارالقرآن بیدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ تعالیٰ حفاظ بچوں کے والدین کے سروں پر یاقوت و زمرد اور ہیروں کا تاج پہناتے ہوئے فرشتوں سے فرماتا ہے کہ ان کا شاندار استقبال کرتے ہوئے جنت کے عالیشان محلات میں لے جاؤ انہوں نے حافظ و قاری محمد محسن سلطان متعلم معھد انورالقرآن بیدر کے والد جناب محمد عبدالکریم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ بہت ہی خوش نصیب ہیں کہ اپنے فرزند کو دینی تعلیم کے زیور سے مالا مال فرمادیا ۔ مولانا مفتی سید سراج الدین نظامی بانی ناظم جامعہ روضۃ البنات نے اپنے خطاب میں شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کی شخصیت پہ مختلف روحانی پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آپ بارگاہ نبوی میں بڑ امقام رکتے تھے مولانا مفتی سید سراج الدین بڑا مقام رکھتے تھے ۔ آپ نے جہاں بادشاہوں کو تعلیم دی وہیں ملت کے کمزور طبقات کیلئے بھی علوم اسلامیہ کا نظم فرمایا ۔ معھد انورالقرآن بیدر کو تکمیل حفظ قرآن مجید کی تکمیل کرنے والے طالب علم حافظ و قاری محمد محسن سلطان اور تمام مہمانوں کی بکثرت گلپوشی کی گئی ۔ اس موقع پر حافظ و قاری مولانا محمد فیاض الدین نظامی نائب قاضی دارالقضائت بیدر ، سید سعود احمدقادری معتمد عمومی مرکزی میلاد کمیٹی بیدر ، محمد نثار مؤظف سب رجسٹرار ، محمد عبدالعزیز چندا، محمد خواجہ بھائی موجود تھے۔ مولانا مفتی عظیم احمد قادری انواری صدر مدرس معھد انوار القرآن نے نظامت کے فرائض بحسن خوبی انجام دئے ۔مولانا محمد حافظ نذیر احمد شرفی کی نگرانی میں محمد عبدالکریم ، محمد خیرا لدین، محمد اعجاز، محمد جاوید پاشاہ ، محمد مرتضیٰ ، محمد محبوب ، محمد سرور، محمد شہبازاور محمد اسد اللہ نے تمام مہمانوں کا نعروں کی گونج میں استقبال کیا ۔ اور انتطامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیارات دیر گئے سلام و دعا کے بعد روحانی جلسہ تکمیل پذیر ہوا۔ بار ش کے باوجود مرد و خواتین کی کثیر تعداد جلسہ میں موجود تھی۔****


اللہ تعالیٰ نے بیماری دی ہے تو شفا بھی رکھاہے

بیدر۔2؍مارچ۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر )۔ اللہ تعالیٰ نے بیماری دی ہے تو شفا بھی رکھاہے ، اور شفا کے لئے دعا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ سوائن فلو سے بچنے کے لئے جہاں ہاتھوں کووقتافوقتا دھوتے رہیں بلکہ پانچ ٹائم نمازوں کے لئے مسلمان وضو تو کرتاہی رہتاہے وہیں علیحدہ سے اللہ تعالیٰ سے گڑگڑا کر بیماری سے بچاؤ کے لئے دعا مانگیں۔ یہ بات ڈاکٹر عقیل احمد سرپرست دارالخیریونانی دواخانہ بیدر نے کہی۔ وہ آج الامین شمسیہ اردوہائیرپرائمری اسکول میں ایس کے ایف پروڈکٹ اور یاران ادب بیدر کی جانب سے سوائن فلو سے بچاؤ کے لئے مفت ماسک کی تقسیم کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے طلباء سے مختلف سوالات بھی سوائن فلو سے متعلق کئے۔ جس کے جوابات طلباوطالبات نے نہایت ہی زور وشور اور ہوشیاری سے دیا ۔ جناب نعیم الدین کاریگر نے ایس کے ایف پروڈکٹ کے تحت فروخت کی جانے والی سونف کے Containsسے طلباء کو متعارف کروایا۔ اور زہریلی یا نشہ آوراشیاء ملی ہوئی سونف کھانے سے بچنے کی تلقین کی۔ آخر میں محمدیوسف رحیم بیدری سکریڑی یاران ادب بیدر نے طلباء وطالبات کو سوائن فلو سے بچاؤ کی دعاپڑھائی۔ جناب محمد یوسف خان اور اسکول کے اساتذہ اس موقع پر موجودتھے۔ الامین اردوہائیرپرائمری اسکول لال واڑی (گاندھی نگر) میں بھی طلباء میں مفت ماسک اور سوائن فلو سے بچاؤ کی پرچیاں تقسیم کی گئیں۔ایس کے ایف پروڈکٹ نے ملتانی بادشاہ چوک پر بھی نوجوانوں میں مفت ماسک تقسیم کرتے ہوئے سوائن فلوسے متعلق بیداری پیدا کی ۔ ***

Share this post

Loading...