ساگر روڈ میں فاریسٹ افسران کی جانب سے اتی کرم جگہوں کو ہٹانے کی مہم

پولس تھانے میں درج شکایت کے مطابق فاریسٹ افسران کی جانب سے کل انہدامی کارروائی کے دوران شبیر پٹھان کے زیرِ ملکیت اتی کرم زمین پر جب کارروائی نہیں کی گئی اور یکطرفہ معاملہ اپنایا گیا تو سلیم نے اس پر سخت اعتراض جتایا اور فاریسٹ افسران کو اس کی وجہ پوچھی تھی۔ کل رات جب اس کی اطلاع شبیر پٹھان کو ملی تو اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ سلیم پر حملہ کردیا ۔ان تمام کا تعلق شہر کے بلال کھنڈگلمی سے ہے ۔ سلیم کی ماں فاطمہ نے پولس تھانے میں شکایت درج کی جب کے حملہ آوروں کی جانب سے کاؤنٹر کیس درج کی گئی ہے ،معاملہ کی تحقیق کی جارہی ہے ۔

Share this post

Loading...