پولس انتظامیہ اس کے سدباب کے لئے پوری طرح کوشش کررہی ہے مگر عوام کا تعاون بھی ضروری ہے انہوں نے عوام سے پرزور مطالبہ کیاکہ اگر اس سلسلہ میں عوام کو کوئی جانکاری ہوتو وہ پولس کو اطلاع کرے تاکہ جرائم کو روکنے میں اور ملزمین کو گرفتارکرنے میں پولس کو آسانی ہو۔ انہوں نے جرائم کے سدباب کے لئے پولس انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والے اقدامات کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ شہرمیں جگہ جگہ پر سی سی ٹی وی کیمرے کو لگائے جانے کے فیصلے کے ساتھ ساتھ شہر کے اہم شاہراہوں پور جہاں سواریوں کی زیادہ آمدورفت ہوتی ہے وہاں بریکر لگانے کے فیصلے لئے گئے ہیں۔
Share this post
