بے قابو ٹرپر لاری نے دو بائیک اور ایک کار پر چڑھ گئی

جب کہ زخمی افراد نے اپنی شناخت شویتا، کرشنا، (46) نکتا(10) کی حیثیت سے کی ہے ، یہ حادثہ قریب سوا پانچ بجے پیش آیا، بتایا جارہا ہے کہ ایک کرین جو سامنے سے آرہی تھی اس سے بچنے کے چکر میں ٹرپر لاری ڈرائیور نے پہلے کار سے ٹکرایا اور اس کے بعد دو بائیک کو لگاتار کچل دیا،۔ مہلوک افراد کار کے پچھلے سیٹ پر سوار تھے، زخمیوں میں سے بعض کی حالت بہت نازک ہے ، جن کو یہاں کہ منگلا اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، اس حادثے کے اطلاع پاکر مہلوکین کے خاندان والے اور مقامی افراد اور رکشہ ڈرائیورس نے احتجاج کرناشروع کردیا، اس موقع پر انہوں نے ٹرافک نظام کی نا اہلی پر پولس انتظامیہ کو کوستے ہوئے نانتور سرکل پر احتجاج کرتے ہوئے بیٹھ گئے اور پولس انتظامیہ کے خلاف احتجاجی دھرنے پر بیٹھ گئے اور مطالبہ کیا کہ ڈپٹی کمشنر اور سٹی پولس کمشنر پہنچ کر مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائیں تبھی جاکر دھرنا ختم کریں گے،حالات کو بے قابو ہوتے دیکھ پولس نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے احتجاجیوں پر قابو کیا ۔ پولس کا ماننا ہے کہ اس طرح بیچ سڑک پر احتجاج کرنے سے عام عوام کو تکلیف پہنچ کرہی تھی اور ٹرافک جام ہونے کی وجہ سے عوام پریشان ہورہے تھے تو لاٹھی چارج کا سہارا لینا پڑا۔ 

Share this post

Loading...