اُترکنڑا ضلع کے کنداپور تعلقہ سے ابھی کچھ دن قبل چھ افراد کو گرفتارکرلیا گیا تھا۔ ملحوظ رہے کہ شیموگہ میں پی ایف آئی کی جانب سے منعقد کردہ ریالی میں پتھراؤ کے بعد شہر کے ماحول میں کشیدگی پائی گئی تھی اور شام ڈھلتے اکثریتی طبقے سے تعلق رکھنے والے تین افراد زخمی ہوئے تھے جن پر گاجنور کے قریب حملہ کیا گیاتھا اور اس میں سے ایک زخمی وشواناتھ شیٹی دوران علاج ہلاک ہوگیا تھا، اسی کے چلتے پولس ابھی تک تحقیقات کے نام پر کئی نوجوانوں کو گرفتار کرچکی ہے ۔
Share this post
