اس موقع پر جناب سید منصور احمد قادری صدر مجلس بیدر نے کہا کہ ضلع بیدر میں H1 N1کے تعلق سے جملہ 37افراد کا معائنہ کیا گیا ‘جس کے بعد انکشاف ہوا کہ ان میں6افراد کو پازیٹیو ہے اور4افراد کو مت ہوئی ہے۔اس مہلک بیماری سے بچنے کیلئے احتیاط ضروری ہے اسی لئے مجلس اتحاد اُلمسلمین نے اس طرح اقدام اُٹھایا ہے جس کی عوام کی جانب سے ستائش حاصل ہورہی ہے۔جناب محمد حبیب الرحمن سرپرستِ مجلس بیدر نے بتایا کہ شہر بیدر کے جملہ5وارڈس میں اس دوا کی تقسیم کے ضمن میں کیمپوں کا انعقاد عمل میں آئے گا۔شہر ابھی تک مجلس اتحاد اُلمسلمین کی جانب سے 3کیمپوں کا انعقاد نہایت کامیابی ساتھ عمل میں آیا ہے۔اس موقع پر معتمد ٹاؤن کمیٹی جناب عاطف پٹیل ایڈوکیٹ ‘ سید جواد علی جوائنٹ سکریٹری ٹاؤن کمیٹی بیدر‘ مرزا فہیم بیگ خازن ٹاؤن کمیٹی بیدر‘ جناب شیخ صابر علی انعامدار نوجوان قائد مجلس بیدرکے علاوہ وارڈ نمبر1کے محبانِ مجلس موجود تھے ۔اس مفت تقسیمی ادویات کیمپ سے بلا لحاظ مذہب و ملت افراد نے دوا حاصل کی ۔***
آزاد چوک ملتانی کالونی بیدر میں مفت تقسیم ادویات کا کیمپ
بیدر۔28؍فروری۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)۔مجلسی قائد جناب شیخ اظہر کنٹراکٹر کی پریس نوٹ کے بموجب کُل ہند مجلس اتحا داُلمسلمین شاخ بیدر کی جانب وارڈ نمبر12میں واقع آزاد چوک ملتانی کالونی بیدر میں جان لیوا بیماری سوائن فلو سے محفوظ رہنے کیلئے مفت تقسیم ادویات کا کیمپ سابق ڈپٹی فلور لیڈر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن محمد غوث انچار ج بیدر کی نگرانی میں مورخہ یکم مارچ بروز اتوار بوقت بعد نمازِ عصر عمل میں آئے گا۔جناب شیخ اظہر قائد مجلس بیدر نے بتایا کہ کُل ہند مجلس اتحاد اُلمسلمین کی جانب سے بیدر شہر کے تین بلدی وارڈوں میں سوائن فلو سے بچنے کیلئے ادویات مفت تقسیم کرنے کا کیمپس کامیابی کے ساتھ منعقد کئے گئے ہیں ۔جناب شیخ اظہر نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ اس کیمپ کو پہنچ کر مفت ادویات حاصل کریں ۔***
تعلقہ بلاک ایجوکیشن آفیسر جناب گُلسین نے کیا گڈلک پبلک اسکول کا دورہ
بیدر۔28؍فروری۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)۔گُڈلک پبلک اسکول بیدر میں معیارِ تعلیم کی جانچ کیلئے تعلقہ بلاک ایجوکیشن آفیسر جناب گُلسین نے دورہ کیا ۔طلباء کے بہتر تعلیمی مُظاہرہ پر انھوں اسکول ہذا کے انتظامیہ کی ستائش کی اور بتایا کہ مدرسہ ہذا میں طلباکو عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی تعلیم پر بھی بہتر توجہ دی جارہی ہے۔میر معلمہ محترمہ اسماء نکہت نے بلاک ایجوکیشن آفیسر سے تمام تدریسی اسٹاف کا تعارف پیش کیا ۔ اور بلاک ایجوکیشن کے ان کے مدرسہ آنے پر خیر مقدم کیا ۔جناب عبدالقادر نوڈل آفیسر گُڈلک پبلک اسکول نے آخر میں بی ای او تعلقہ بیدر جناب گُلسین کا اِظہار تشکر کرتے ہوئے ان کی ہدایات پر عمل کرنے اورمدرسہ ہذا میں طلباء کا تعلیمی معیار کو اور وبہتر بنانے کیلئے تیقن دیا ۔***
جعلی خاتون ڈاکٹر گرفتار
بیدر۔28؍فروری۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)۔ضلع انتظامیہ ‘ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیر محکمہ کے عہدیداروں نے کرناٹک پروائیویٹ میڈیکل اسٹابلشمنٹ کی جانب سے اجازت حاصل کئے بغیر مریضوں کا علاج کررہی ایک خاتون کو دھاوا ڈال کر گرفتار کیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ جوئس زوجہ ہیرالڈ نامی خاتون کو بیدر شہر مضافتی علاقہ نوآباد کے KSRTCکالونی میں ایک مکان میں بغیر اجازت نامہ کے مریضوں کا علاج کررہی تھیں ‘ جس کی اطلاع موصول ہونے پر ڈاکٹر راجندر پرساد آئی اے ایس پروبیشنری آفیسر کی قیادت میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیر آفیسر ڈاکٹرمدنا ویجیناتھ ‘ڈاکٹر عبالجبار آئی ڈی ایس پی آفیسر‘و دیگر عملہ نے یہ دھاوا ڈالا ۔معائنہ کے بعد یہ ثابت ہوا کہ اس خاتون کے پاس علاج کرنے کی کوئی اجازت حاصل نہیں ہے۔ اس ضمن میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیر آفیسر ڈاکٹر مدنا ویجیناتھ نے نیو ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ‘پولیس نے نقلی ڈاکٹر کو حراست میں لے لیا ہے۔
889 عہدوں کیلئے آن لائن درخواست طلب
بیدر۔28؍فروری۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)۔کرناٹک پبلک سرویس کمیشن نے889 عہدوں کیلئے اعلامیہ جاری کیا ہے ۔ان عہدوں کیلئے اہل اُمیدواروں سے آن لائن درخواست طلب کئے گئے ہیں ۔ اعلامیہ میں پرنسپل ‘ٹاؤن پلانر‘ لیکچرر ‘اسسٹنٹ ڈائریکٹر آف فیکٹریز‘اسسٹنٹ آفیسر ‘خواتین عملہ نرس‘ریڈیوگرافر‘ڈرگس انالسٹ‘اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور لیکچرر کے عہدے شامل ہیں ۔ہر عہدہ کیلئے تعلیمی قابلیت الگ الگ مقرر کی گئی ہے۔ پرنسپل عہدہ کیلئے متعلقہ موضوع میں ماسٹر ڈگری کے ساتھ بی ایڈ اور ٹاؤن پلانر کیلئے سوِل انجینئرنگ میں ڈگری مقرر کی گئی ہے۔ ان عہدوں پر درخواست گزار کی حد عمر 18سے35سال مقرر کی گئی ہے۔محفوظ طبقے کے اُمیدواروں کو ضابطہ کے مطابق عمر کی حد میں رعایت دی جائے گی۔ اُمیدواروں کو منتخب تحریری امتحان حاصل پوائنس و انٹرویو کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ ان عہدوں کیلئے صرف آن لائن درخواست ہی قابلِ قبول ہوگی۔ کسی دوسرے طریقے سے داخل کی گئی درخواست درست نہیں ہوگی۔ ان عہدوں کیلئے درخواست فیس عام طبقے کیلئے 300روپیے اور محفوظ طبقے کے اُمیدواروں کیلئے 25روپیے مقرر کی گئی ہے۔درخواست آن لائن کے ذریعے داخل کی جاسکتی ہے۔ اہل نوجوان متعلقہ ویب سائٹ پر جاکر درخواست داخل کرسکتے ہیں ۔آن لائن درخواست کیلئے درخواست گزار کو پاسپورٹ سائز کی تصویر پر درخواست گزار کے دستخط ہونا ضروری ہوگا۔درخواست گزار مکمل طورپر پُر کئے گئے درخواست کا پرنٹ آؤٹ ڈاؤن لوڈ کرکے آئندہ انتخاب کے عمل کیلئے محفوظ رکھ لیں۔آن لائن درخواست دینے کی آخری تاریخ 22؍مارچ 2015ء مقرر کی گئی ہے۔آن لائن درخواست اور دیگر ضروری معلومات کیلئے متعلقہ ویب سائٹ www.kpsc.kar.nic.inلاگ آن کریں ۔***
Share this post
