شیموگہ کشیدگی معاملہ : کنداپور سے چار ملزمین گرفتار

ملحوظ رہے کہ پی ایف آئی کی جانب سے منعقد ہ ریالی میں پتھراؤ کے بعد شہر کے حالات کشیدہ ہوگئے تھے پولس کے بیان کے مطابق اسی دن شہر سے سات کلومیٹر دور گاجنور اگرہارا نامی علاقے کے قریب وشواناتھ ایم نامی شخص سمیت تین افراد پر جان لیوا حملہ کیا گیا ۔ وشواناتھ اسپتال میں دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہوگیا تھا، اس موقع پر شبہ ظاہر کیا جارہاتھاکہ جلوس میں شرکت کرکے لوٹ رہے کچھ نوجوانوں نے اس پر حملہ کیا تھا، اسی کی تحقیقات کرتے ہوئے شیموگہ پولس نے آج ان چارملزموں کو گرفتار کیا ہے۔ یہ تحقیقات شیموگہ پولس نے بھدراوتی کے ڈی ایس پی سدانندا بی نائک کی قیادت میں دی گئی ٹیم نے کی اور ملزموں کو گرفتار کیا ۔ملحوظ رہے کہ شیموگہ ریالی کے بعد پیش آئے کشیدگی معاملہ میں قریب 70شکایتیں پولس تھانے میں درج کرلی گئی ہیں اور اب تک قریب 160افراد کو گرفتارکیا گیا ہے ۔

Share this post

Loading...