جامعہ اسلامیہ جامعہ آباد کے استاد الاساتذہ ماسٹر سیف اللہ کی دمام آمد

ملحوظ رہے کہ ماسٹر سیف اللہ کا تعلق شہر ہبلی سے ہےآپ سن 1984ء میں ریاست گوا کے گورنمنٹ ہائ اسکول سےاپنی اچھی گورنمنٹ وظیفہ والی نوکری سے سبگدوش ہوکر جامعہ اسلامیہ جامعہ آباد کے دینی ماحول میں تدرسی کو اہمیت دیتے ہوےمرحوم منیری صاحب سے ملکر جامعہ میں استاد کا فیض حاصل کیا آپکے اول شاگروں میں مولانا خواجہ مدنی و مولانا الیاس ندوی وغیرہ شامل ہیں اور آپ مسلسل 30/31سالوں سے بلاناغہ جامعہ میں درس وتدریس کی خدمت انجام دیۓ رہے ہیں اور سیکڑوں طلبہ آپسے مستفید ہوگئیے ہیں..ماسٹر سیف اللہ خود یہاں اپنے بیان میں اس کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہاآپکے والدِماجد بھی انجمن میں معلم رہچکے ہیں اور اب انکے فرزند بھی انجمن میں مدرس کے عہدے پر فائض ہیں .انہوں نے کہا کہ وہ بھٹکل کے دینی ماحول سے مانوس ہوکر بھٹکل میں رہنے کو ترجیح دیی ہے.. ماسٹر سيف الله کے بعد صدر والا نے کالیکٹ سے تشریف فرما مہمانوں کی بھی تعارفی بات بتلاتے ہوے انہیں بھی مختصر بات کرنے کا موقعہ عنایت فرمایا.موصوف جناب یونس شاہ بندری نے اپنے سفر کے مقاصد کو مختصر انداز میں عوام تک پہنچایا اور تعاون کرنے والوں کا تہ دل سے شکریہ اداکیا.. مولانا حافظ عمران اکرمی ندوی کی دعاسے جلسہ اختتام پزیر ہوا.. جماعتِ ھذا کے زمہ دارن میں جناب یونس قاضیا جناب اقبال ائکیری و جاوید کولا اور رحیمہ سے مولانا صہیب ندوی و مولانا تنویر جوشیدی ندوی و انکے ساتھی الجبیل سے جناب ستار رکن الدین وغیرہ احباب نے شرکت کی اور جلسے کو کامیاب بنایا. ..عشائیہ کے زمہ داروں میں مولوی عمار ندوی اور انکی ٹیم نے حاضرین کی خوب خدمت کی الله انکے خدمت کے اخلاص کو قبول کرے.نوٹ... ماسٹر سيف الله صاحب انشاالله جمعرات صبح عمرہ کی ادائیگی کیلئیے نکل ریے ہیں انکے ہمراہ مولانا عمران اکرمی ندوی رہینگے.. آپ تمام حضرات انکی سفر کی آسانی کیلئیے دعا کریں..

Share this post

Loading...