پانچ صفحات والے اس خط میں رکن اسمبلی گامی پر نکسلیوں سے ساز باز کے بھی الزامات ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ 2012 میں بودھ گیا میں ہوئے سیریل بم بلاسٹ میں بھی رکن اسمبلی کا ہاتھ تھا۔ جانچ کے حکم کے بعد پوچھ گچھ کے لئے 15 فروری کو پولیس ممبر اسمبلی کے گھر پہنچی۔ ممبر اسمبلی کو وہ خط پڑھ کر سنایا گیا جس میں کل 18 پوائنٹس کا ذکر ہے۔ اس کے مطابق، رکن اسمبلی پر یہ بھی الزام ہے کہ بہار میں ہینڈپمپ میں زہر ڈالنے کے پیچھے بھی ان کا ہی ہاتھ ہے۔ اگرچہ رکن اسمبلی گامي نے ان الزامات سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میرے طویل سیاسی کیریئر میں میرے اوپر مارپیٹ کا بھی کوئی کیس درج نہیں ہے۔ پولیس ہم پر نکسلی اور دہشت گرد ہونے کا الزام لگا رہی ہے ۔
مکان کی رکھوالی کررہے شخص کا قتل
کانپور۔22فروری(فکروخبر/ذرائع )ایک سبکدوش پولیس افسرکے زیر تعمیر مکان کی رکھوالی کرنے رہے ایک شخص کا آج صبح قتل کردیا گیا۔ ایس پی دیہات سریندرتیواری نے بتایاکہ کلیانپور علاقہ میں پولیس محکمہ سے سبکدوش ہوچکے شیو چرن سنگھ کا مکان بن رہاتھااس کی رکھوالی ان کابھانجا تاراچند(۱۴)کرتاتھا۔کانپور دیہات ضلع کے ڈیڑاپورکا رہنے والا تھااوروہ یہاں مکان کے باہر ایک خیمہ لگا کر سوتاتھا آج علی الصبح لوگوں نے دیکھا کہ تاراچند اپنے خمیہ میں مراپڑاہے۔آس پاس کے لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ایس پی تیواری کے مطابق پہلی نظر میں لگتا ہے کہ تاراچندر کے سر پر پتھر یاکوئی دیگر بھاری چیز سے مارکر قتل کیاگیاہے۔لیکن قتل کا سبب کیا ہے یہ ابھی نہیں معلوم ہوسکاہے۔تاراچند کے پاس کوئی قیمتی چیز یاپیسہ نہیں تھا جسے یہ ماناجائے کہ اس کا قتل لوٹ کی وجہ سے کیا گیاہے۔ انھوں نے بتایاکہ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی ہے اورمعاملے کی جانچ شروع کردی ہے ۔ پولیس تاراچندکے رشتہ داروں سے بھی پوچھ گچھ کررہی ہے۔
کارڈیوائیڈرسے ٹکرائی ،تین نوجوان ہلاک
کانپور۔22فروری(فکروخبر/ذرائع ) قومی شاہراہ پر بنے ڈیوائیڈر سے ٹکراکر کارکاحادثہ ہونے سے اس میں تین نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جب کہ دونوجوان زخمی ہوگئے۔ایس پی دیہات سریندرتیواری نے بتایاکہ پنکی قومی شاہراہ پرآج علی الصبح تقریبا تین بجے ایک زائلوکارکا حادثہ ہونے کی خبر پولیس کو ملی پنکی پولیس موقع پر پہنچی تو دیکھا کہ اس میں پانچ نوجوان دبے پڑے ہیں اورشراب کے کئی بوتلیں ٹوٹی پڑی ہیں ۔مسٹرتیواری نے بتایاکہ پولیس نے گاڑی میں پھنسے ان نوجوانوں کونکالاان میں سے تین نوجوانوں کی موت ہوچکی تھی ۔مرنے والوں میں پرنس مشرا(۶۲) پرشا نت ورما (۳۲)اورپشکر یادو (۴۲)شامل تھے ۔ان کے دوساتھی زخمی تھے جنھیں ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایاگیاایک نوجوان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔پولیس کو جانچ میں پتہ چلا کہ نوجوان شراب کے نشہ میں بدمست تھے۔کارکوبری طرح سے نقصان پہنچا۔ پولیس نے کارکو اپنے قبضہ میں لے لیا ہے اورتینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا اورمعاملے کی جانچ شروع کردی۔
کار اور ایمبولینس کی ٹکر ۔ تین افراد ہلاک
بلند شہر۔22فروری(فکروخبر/ذرائع ) اترپردیش میں بلندشہر کے سکندرآباد علاقے میں سڑک کے کنارے کھڑی ایمبولینس سے بے قابو کار ٹکراکر کھائی میں پلٹ گئی جس سے اس پر سوار تین افراد کی موت ہوگئی۔سینیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ اننت دیو تیواری نے آج یہاں بتایا کہ چھاسیاواڑہ کا باشندہ یوگیش پالی وال اپنے ایک دوست شنکر سینی کے ساتھ کل شام قصبہ ککوڑ گئے تھے ۔ دیر رات جب وہ واپس لوٹ رہے تھے تبھی ان کی کار سڑک کے کنارے کھڑی ایمبولنس سے جا ٹکرائی اور بے قابو کار کھائی میں گر گئی۔ کار کا ڈرائیور پرد یپ یادو کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ یوگیش اور شنکر نے نوئیڈا میں واقع کیلاش اسپتال میں دم توڑ دیا۔
۹۶۶۳؍امیدوارچھوڑکر بھاگے ہائی اسکول کے امتحان
اٹاوہ۔22فروری(فکروخبر/ذرائع )ضلع میں جمعرات سے یوپی بورڈکے ہائی اسکول وانٹرمیڈیٹ کے امتحان سخت حفاظتی بندوبست کے درمیان شروع ہوگئے۔امتحانات کو نقل سے پاک منعقد کرانے کی منشا سے تعلیم محکمہ کے اعلیٰ افسروں کی ٹیم سمیت ضلع انتظامیہ کے افسران بھی امتحان مراکز کامعائنہ کرتے رہے۔ ضلع میں امتحانا ت کے اول دن نہ تو ہائی اسکول میں ہی کوئی نقلچی مل سکا اورنہ ہی انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں۔البتہ ہائی اسکول کے ہندی کے پیپر میں ہی ۹۶۶۳ ؍ امیدوار امتحانا ت میں موجود تھے۔ ۰۰۱ ؍امتحانی امتحانی مراکز پر منعقد ہونے والی امتحانات میں کل ۴۲۵۰۵ طلباء کو شامل ہوناتھا۔ضلع میں ہائی اسکول کے امتحانات کا خوف طلباء میں خاص طورپر دیکھاگیا پورے ضلع میں ہائی اسکول کے امتحانات کیلئے رجسٹر ڈ ۴۹۰۸۲؍ امیدوارو ں میں سے ہندی زبان کے ہی پرچوں میں ۹۶۶۳ طلباء موجود تھے۔اس کے علاوہ انٹرمیڈیٹ کے منعقد ہوئے ہوم سائنس کے امتحانات میں رجسٹرڈ دوطالبات میں دونوں نے حصہ لیا اس کے ساتھ ہی انٹرمیڈیٹ کے ہی۰۰۱ مراکز پر ہونے والے امتحانات کیلئے ۳۳۶۱۱؍امیدوار تھے۔ جب کہ جنرل ہندی کے ۶۸؍ امتحا ن مراکز پر منعقد ہوئے امتحانوں میں ۵۹۶۰۱ ؍امیدوار وں نے حصہ لیا۔ دیہی علاقوں کے امتحان مراکز پر انتظامی افسروں سمیت محکمہ تعلیم کے افسران کی ٹیموں نے چھاپے ماری کی کارروائی کی لیکن اس کے باوجود افسران کی ٹیمیں کسی بھی نقلچی کو پکڑنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ ہمارے رپورٹر کے مطابق مہیوا بلاک میں امتحانی مراکز پر سلامتی کے مناسب بندوبست کئے گئے تھے جس کے سبب کمرہ انسپکٹروں میں ناراضگی پائی گئی۔
بیوی کی موت سے پریشان شوہرنے کی خودکشی
للت پور۔22فروری(فکروخبر/ذرائع )اترپردیش میں للت پورضلع تال بیہٹ علاقہ میں بیوی کی موت سے پریشان ایک شخص نے مبینہ طورپر خودکشی کرلی۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ تال بیہٹ تھانہ حلقہ کے محلہ چوبیانہ کے رہنے والے للوکشواہا(۰۴)کی بیوی راجہ بیٹی (۸۳ ) کی بدھ کو موت ہوگئی تھی وہ طویل عرصہ سے بیمار تھی بیوی کی موت سے پریشان کشواہا نے قبل ایک تالاب میں کودکر خودکشی کرلی۔انھوں نے بتایاکہ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
بٹمن پلانٹ کی چوری کے الزام میں سات افراد گرفتار
متھرا۔22فروری(فکروخبر/ذرائع )اترپردیش کی متھرا پولیس نے ریفائنری کے بٹمن پلانٹ کے ڈرم معاملے میں سات لوگوں کو گرفتارکیا ہے ۔پولیس سپرنٹنڈنٹ (شہری) شیلیش پانڈے نے بتایا کہ گذشتہ۳۱ فروری کی رات ریفائنری بٹمن سے بھرے ۴۸۱؍ڈرم چوری ہوگئے تھے ۔ اس کا خلاصہ اس وقت ہوا جب اگلے روز سی سی ٹی وی کیمروں کی سمت بدلی ہوئی نظر آئی لیکن چور ایک کیمرہ کا رخ بدلنا بھول گئے تھے ۔ جانچ سے پتہ چلا ہے کہ یہ چوری ملازمین کی سانٹھ گانٹھ سے ہوئی ہے ۔پولیس نے بٹمن کے سبھی ڈرم چھاتا علاقے میں جین اینڈ سنس انڈیا کمپنی سے برآمد کرلئے ہیں ۔ گرفتار ٹرک ڈرائیور اور ٹرک مالک سے پوچھ تاچھ کرنے پر پلانٹ کے پروٹکشن آفیسر رام کشن یادو، سپروائزر بھگوان سنگا اور سیکورٹی گارڈ چیتن سنگھ، مان سنگھ اور سنجے شرما کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔پولیس مفرور تیل سرغنہ بچو اور جین کمپنی کے مالک مکیش جین کی تلاش کررہی ہے ۔
Share this post
