درگامبا بس کے ڈرائیور نے کیا بھٹکلی مسافر پر جان لیوا حملہ

متاثرہ شخص کے بیان کے مطابق بروز بدھ انہوں نے بنگلور جانے کے اراد ے سے درگامبا بس میں سوار ہوئے ، اچانک بنگلور جانے کا ارادہ ہونے کی وجہ سے انہو ں نے پیشگی ٹکٹ نہیں خریدا تھا اس وجہ سے ہنگامی طو رپر بیچ راستے میں بس کو روک کر خالی سیٹ ہونے کی وجہ سے بس پر ڈرائیور سے پوچھ سوار ہوگئے ،اور آغاز میں تین سو روپئے پر بات ہوئی اور بعد چار سو روپئے پر راضی بھی ہوگئے مگرجب مسافر کی جانب سے ٹکٹ کا مطالبہ کیا گیا تو ڈرائیور نے مزید روپئے دینے کا مطالبہ رکھا، جس پر مسافر ناراض ہوگیا ، اس بات کے چلتے جب تو تو میں میں ہوئی تو ڈرائیور جس کی شناخت نارائن مقیم شرالی کی حیثیت سے کی گئی ہے مرڈیشور اہم شاہراہ پر بس روک کر نہ صرف مسافر پر حملہ کیا ، بلکہ ان کا لگیج وغیرہ نکال کر باہر پھینکتے ہوئے کھلم کھلا غنڈہ گردی پر اُترآیا، نہ روپئے لوٹائے ا ور نہ مسافر سفر کرپایا ۔غنڈہ گردی کرتے ہوئے بس سے باہر نکال کر ضروری سفر سے بھی روک لیا۔ اس بات کو دیکھ کر عوام سخت ناراض دکھائی دے رہے ہیں ، مرڈیشور پولس تھانے میں معاملہ درج کرایا گیا ہے اور وہیں عام عوام نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ بس حفاظتی انتظام کے تحت سفر کرنے سے احتراز کریں ۔

Share this post

Loading...