ایک امیر جوڑے نے اپنے پالتو بندر کو جائیداد کا واحد وارث بنا دیا(مزید اہم ترین خبریں )

45 سالہ شبستا کے مطابق لوگ انہیں شاید پاگل قرار دیں اور مذاق بھی اڑائیں تاہم چن من کی اہمیت صرف ہم ہی جانتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم بے اولاد ہیں اور چن من ہی ہمارا بیٹا ہے۔ ہمیں چاہتے ہیں کہ ہماری موت کے بعد بھی وہ اچھی زندگی ہی گزارے برجیش اور شبستا نے اپنے اہل خانہ کی خواہشات کے برعکس شادی کی تھی جس پر انہیں خاندان بدر کر دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ 2004 میں چن من کو اپنانے سے پہلے وہ بہت غریب تھے تاہم اب ان کے گھر میں خوشحالی ہے۔اترپردیش میں رہنے والے 48 سالہ برجیش آٹے کی مل اور کیبل ٹی وی نیٹ ورک سمیت کئی کاروبار کرتے ہیں ٗ ان کی بیوی ایک کامیاب وکیل ہیں۔برجیش نے اپنا پورا کاروبار، مکان اور زمین چن من کے نام کر دیا ہے۔چن من اپنی بیوی بٹی کے ساتھ برجیش کے گھر میں ایک ائیر کنڈیشن کمرے میں رہتا ہے ٗہر سال ان کی شادی کی سالگرہ دھوم دھام سے منائی جاتی ہے۔شبستا نے بتایا کہ چن من اور بٹی چینی کھانے، چائے اور آم کا جوس شوق سے پیتے ہیں۔دس سالہ چن من شاید برجیش اور شبستا سے زیادہ عمر بسر کر پائیگا کیونکہ عموماً بندروں کی اوسط عمر 35 سے 40 سال کے درمیان ہوتی ہے۔چن من کی موت کے بعد سارا پیسہ ملک میں بندروں کی فلاح کیلئے مختص کر دیا گیا ۔


ڈاکٹر کلیم عاجز ایک منفرد لب و لہجہ کے شاعر تھے 

تعزیتی نششت میں مفتی مفیم الدین رحمانی کا اظہار خیال 

نئی دہلی۔20فروری(فکروخبر/ذرائع ) مدرسہ عربیہ ہدایت الاسلام انعام وہار لونی غازی آباد میں ایک تعزیتی نسشت کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مفتی فہیم الدین رحمانی القاسمی چےئرمین شیخ الہند ایجوکیشنل اینڈ ویلفےئر سوسائٹی رجسٹرد نے کی ۔ جبکہ نظامت کے فرائض قاری تنویر اشرفی نے انجام دےئے نسشت کا آغاز قاری محمود الحسن غفرانی اصالت پور کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ اس موقع پر مفتی مہیم الدین رحمانی نے کہا ڈاکٹر کلیم عاجز اردو زبان کی جان اور دبستان عظیم آباد کا درخشندہ ستارہ اور ایک ماہر استاد تھے مولانا عارف قاسمی نے کہا ملک و قوم ایک شاعر ہی نہیں بلکہ ایک عظیم شخصیت سے محروم ہو گئی ۔ ڈاکٹر صدام حسین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ آخر میں تمام طلباء اور اساتذہ اکرام نے قرآن شریف پڑھ کر مرحوم کے لئے دعائے مغرفت کی ۔


کشمیر میں سوائن فلو کے باعث پولیس سپرنٹنڈنٹ ہلاک

سرینگر ۔ 20 فروری(فکروخبر/ذرائع )کشمیر میں سوائن فلو نے پوری وادی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اورسرکاری اعداد وشمار کے مطابق بیماری کے باعث اب تک ایک پولیس سپر نٹنڈنٹ سمیت چار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق مرض میں مبتلاافراد کی مجموعی تعداد84تک پہنچ گئی ہے ۔ صورہ ہسپتال سرینگر کے سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق احمد جان کے مطابق جمعرات کو مزید دو مریضوں نے دم توڑ دیا اور یوں مجموعی طور پراب تک مرنے والوں کی تعداد 4ہوگئی ہے۔ غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مرنے والوں کی تعداد 5سے زائد ہو سکتی ہے۔ادھر جموں کے ایک ہسپتال میں ایک پولیس سپرنٹنڈنٹ بھی سوائن فلو کے باعث دم توڑ بیٹھا ہے۔ متوفی سنیل گپتا زونل پولیس ہیڈ کوارٹر میں بطور ایس پی ایڈمنسٹریشن تعینات تھا اور سوائن فلو کی علامات ظاہر ہونے کے بعد اسے ہسپتال داخل کیا گیا تھا جہاں سے اس کے خون کا نمونہ تشخیص کے لئے دہلی بھیجا گیا تھاتاہم رپورٹ آنے سے پہلے ہی پولیس افسر چل بسا۔ہسپتال کے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر تیرتھ سنگھ کے مطابق سنیل گپتا کو انتہائی نازک حالت میں ہسپتال لایا گیا تھاجہاں اسے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا اور چل بسا۔ 

Share this post

Loading...