شیموگہ : پاپولر فرنٹ کے جلوس پر شرپسندوں کا پتھراؤ

اسی کے چلتے ایک جلوس بھی نکالا گیا جب یہ جلوس شہر کے شیوپا سرکل پہنچا تو اس موقع پر کچھ شرپسندوں نے جلوس پر پتھراؤ کردیا جس کی وجہ سے ماحول میں کچھ وقت کے لیے کشیدگی پائی گئی ۔پولیس کے سخت حفاظتی انتظامات میں جلوس آگے بڑھا اور پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا ۔ شہر کے بعض علاقوں میں حالات میں کشیدگی دیکھتے ہوئے پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کیے تھے۔ مگر شام ڈھلتے ڈھلتے ماحول میں کشیدگی میں شدت اختیار کی گئی اور خبر ملی ہے کہ آپسی تناؤ میں دو افراد زخمی ہوگئے جن کی شناخت وشواناتھ (35)ناگنا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ، جب کہ وشواناتھ اسپتال میں دورانِ علاج دم توڑنے کی خبر بھی موصول ہوئی ہے، جب کہ شرپسندوں کی جانب سے 3سواریوں کو نذرِ آتش کردیا گیا ہے۔ ضلع کے ایڈیشنل ایس ایس پی نائیک نے حالات کو بگڑتے دیکھ قریب اطراف اکناف کے پولس افسران میں 70انسپکٹر، ہاویری پولس کمشنر اور ڈی اے آر اور کے ایس آر پی ٹی کے نوجوانوں کو بلالیا گیا ہے ۔ شہر بھر میں صبح تک کرفیو کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ جب کہ پولس انتظامیہ اور حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ عوام کسی بھی افواہوں پر کان نہ دھریں۔

Share this post

Loading...