رپورٹ کے مطابق گجرات میں جان لیوا وائرس ایچ ون این ون سے 155افراد لقمہ اجل بنے جبکہ راجستات میں 190، پنجاب میں 24اور ہریانہ میں فلو وائرس کے باعث 17افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
راشٹریہ لوک دل نے گاندھی مجسمہ پر دیا دھرنا
لکھنؤ۔18فروری(فکروخبر/ذرائع )کسان مخالف نیا تحویل اراضی آرڈیننس واپس لیاجائے ۔ریاست کو بدعنوانی سے پاک بنانے کے لئے مضبوط لوک آیکت کی تقرری ہو ،یادو سنگھ معا ملے کی سی بی آئی جانچ کرائی جائے ،ریاست میں بگڑتے نظم ونسق میں بہتری ہو ،گوری قتل کیس کی سی بی آئی جانچ کرائی جائے ،کسانوں کو بقایاگناقیمت کی ادائیگی کی فوری کرائی جائے اور اقتدار کی تقسیم ایمانداری نافذکرنے کیلئے سہ رخی پنچایت انتخاب میں حد بندی سمیت دیگر مطالبات کولیکر بدھ کوراشٹر یہ لوک دل کے عہدے داروں اورسیکڑوں کارکنوں نے یک روزہ دھرنادیا ۔طے شدہ پروگرام کے تحت آج صبح تقریباً ۲۱بجے سیکڑوں کارکن اور عہدے دار گاندھی مجسمہ پر پہونچے اور ریاستی صدر مناسنگھ چوہان کی قیادت میں ایک روزہ دھرناشروع کردیا۔دھرنے پربیٹھے پارٹی کارکنوں کا مطالبہ تھا کہ ریاست میں نظم و نسق درست کیاجائے ۔ گوری قتل کیس کی سی بی آئی سے جانچ کرائی جائے سمیت نصف درجن مطالبات تھے ۔دھرنے پربیٹھے پارٹی عہدے داروں نے مشترکہ طور سے ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ پانچ نکاتی مطالبات کی عرض داشت گورنر کو سونپی ۔ دھرنے کو سابق وزیرتعلیم ڈاکٹر مسعود احمد ،رکن اسمبلی ویر پال راٹھی اور بھگوتی پرشاد سوریہ ونشی ،قومی سکریٹری انل دوبے ،سابق وزیر دھرمویر بالیان نے بھی خطاب کیا ۔اس مو قع پر رام لکھن یادو ،یگہ دت شکلا ،آرپی سنگھ چوہان ،آدتیہ وکرم سنگھ ،اکھلیش ورما ،رام ہرش یادو ،شیلندر مشرا ،سدھیر چترویدی ،سریندرناتھ ترویدی،لیاقت علی ،لکشمی گوتم ،شاستری ڈی این ترپاٹھی ،آشایادو ،نانک چندر شرمانے بھی دھرنے کو خطاب کیا ۔
اشتہاراور اسٹیکروں کو پڑھ کرمسافرکریں خود اپنی حفاظت
لکھنؤ۔18فروری(فکروخبر/ذرائع )ٹرین میں سفر کرنے والے مسافروں کو اپنا تحفظ خود کرناہوگا ۔اس کے لئے سفر کے دوران مسافروں کو ٹرین کے ڈبوں میں لگے اسٹیکر اور حفاظت سے متعلق اشتہاروں کوپڑھناپڑے گا ۔ ٹرینوں میں سفرکرنے والے مسافروں کی حفاظت کے لئے ریلوے حفاظتی فورس اور ریلوے پولیس کے جوان بھی کچھ نہیں کریں گے ۔اب مسافروں کو اپنی حفاظت خود ہی کرنی ہوگی ۔ بدھ کو ریلوے کے جنرل منیجر اے کے پتھیا راجدھانی پہونچے یہ بات انہوں نے یہاں ریل مسافروں کی حفاظت کولیکر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب کہی ۔ بدھ کو شمالی ریلوے کے جنرل منیجراے پتھیا نے سلطانپور سے لکھنؤتک کے اسٹیشنوں اور ٹرینوں کا معائنہ کیا ۔لکھنؤپہونچنے پرانہوں نے ریلوے اسٹیشن کا معائنہ بھی کیا اس کے بعد جنرل منیجر صحافیوں سے روبروہوئے ۔ پریس کانفرنس میں جب ان سے گزشتہ دنوں میں کئی مرتبہ ٹرینوں میں ہوئی لوٹ مار زہر خورانی بڑھتی واردات کے بارے پوچھاگیا تو لگا کہ ریلوے مسافروں کی حفاظت کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔انہوں نے اس سوال کے جواب میں صرف اتنا ہی کہا کہ اس کے لئے ریلوے اشتہاروں اور اسٹیکروں کے ذریعہ لوگوں کو بیدار کرتارہتاہے ۔اس کے بعد انہوں نے اس سلسلے میں بات تک کرنا ٹھیک نہیں سمجھااوردوسری باتوں کے بارے میں پوچھنے لگے اس علاوہ جنرل منیجر نے گزشتہ کئی ماہ سے راجدھانی کے گومتی نگرکے ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ڈبل ڈیکر ٹرین کے بارے میں بتایا کے اس ٹرین کو کب تک چلایا جائے گا۔ اس کو لیکر کچھ نہیں کہا جاسکتاہے۔ کیوں کہ وزارت جب چاہے گی تبھی ٹرین چلے گی ساتھ ہی انہوں نے ڈبل ڈیکر کے بارے میں کہاکہ شاید یہ گاڑی ریل بجٹ کے بعد ہی چلے گی ساتھ ہی لکھنؤ میں اسٹیشنوں پر پلیٖٹ فارموں کی کمی پر جنرل مینجر نے کہاکہ جب وزارت پیسہ اور اجاز ت دیگی تو پلیٹ فارم بھی بن جائے گی ۔اپنے معائنہ کے دوران جنرل منیجر نے کئی مقامات پر لوگوں کو غلط اورناجائز طریقے سے ریلوے ٹریک پارکرتے ہوئے دیکھاجس پرانہوں نے اپنے محکمہ کے افسران کوپھٹکار بھی لگائی ۔انہوں نے کہا کی اس معاملہ میں کوئی لاپروائی برداشت نہیں کی جائیگی ۔ اور ایساکرنے والوں کو پکڑے جانے پر سخت سزادی جائے گی ۔جنرل منیجرنے راجدھانی دورے پر کہا کہ لوگوں کے درمیان بیداری پیداکی جائے گی۔ تاکہ وہ ایساکام نہ کرے جس سے ان کی جان پر آفت آئے ۔جنر ل منیجر نے بتایاکہ معائنہ کے دوران انہوں نے دیکھا کہ کئی اسٹیشنوں کے یارڈ پر ملازمین کی گاڑیاں کھڑی ہیں ۔ ایساکرنے والے ملازمین پر بھی کارروائی کی جائے گی ۔ اس موقع پر جنرل منیجر نے چار باغ میں ایک لانڈری کا افتتاح بھی کیا ۔ جنرل منیجرکے معائنہ کے دوران ان کے ساتھ منطقائی ریل منیجر جگدیپ رائے سمیت ریلوے کے کئی سینئرافسران اور ملازمین موجودتھے ساتھ ہی جنرل مینجر کے راجدھانی آنے پر کئی یونینوں نے ان سے مل کر متعدد مطالبات کے سلسلے میں ان کو عرض داشت بھی سونپی ۔
سمجھوتے کی بنیاد پر خریدی جائے گی میٹرو کیلئے زمین
لکھنؤ۔18فروری(فکروخبر/ذرائع )ریاستی حکومت کے ذریعہ لکھنؤ میٹرو ریل پروجیکٹ کیلئے خریدی جانے والی آراضی زمین مالکوں سے معینہ خاکہ پر آپسی سمجھوتے کی بنیاد پر خریدی جائے گی۔یہ اطلاع پرنسپل سکریٹری رہائش و شہری منصوبہ بندی سداکانت نے دی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ آراضی اور متعلقہ املاک کی قیمت کا تعین بھی آپسی سمجھوتے سے کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ آراضی کی شرح تعین کرنے کیلئے ضلع مجسٹریٹ کی صدارت میں کمیٹی تشکیل کی گئی ہے جس میں ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ (آراضی تحویل) اور اسپیشل آراضی تحویل افسر لکھنؤ، ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ(اکاؤنٹ وفنانس) لکھنؤ،ایکزیکٹیو انجینئر ، ڈویژنل سرکل محکمہ تعمیرات عامہ ، لکھنؤاور رجسٹرار ، لکھنؤ کے ذریعہ نامزد ڈپٹی رجسٹرار سطح کے افسران ممبر اور مینجنگ ڈائریکٹر ، ایل ایم آر سی لکھنؤ ممبرسکریٹری ہوں گے۔پرنسپل سکریٹری نے بتایا کہ کمیٹی آپسی سمجھوتے کی بنیاد پر آراضی تحویل ایکٹ ۳۱۰۲ اور اس سلسلہ میں حکومت کے ذریعہ وقتاً فوقتاً جاری ضابطوں ، احکام ناموں ، سرکولروں ،ہدایات اور رائج بازار شرحوں ،آراضی و متعلقہ املاک کی قیمت تعین بازآبادکاری سے متعلق محکمہ ریونیو سے موصول سرکولروں کو ذہن میں رکھتے ہوئے آراضی خرید کیلئے شرح تعین کر اپنی منظوری لکھنؤ میٹرو ریل کارپوریشن کو پیش کریگی۔لکھنؤ میٹرو ریل کارپوریشن کے ذریعہ کارپوریشن کے منطقائی ڈائریکٹر کی بورڈ میٹنگ میں کمیٹی کے ذریعہ پیش کردہ منظوری پر رضامندی حاصل کرتے ہوئے ضروری کارروائی کی جائے گی اور متعینہ خاکہ کے مطابق کسانوں کی علاحدہ رضامندی حاصل کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ شرح تعین کے بعد آراضی کی لازمیت کو عوام النا س کے استعمال سے متعلق اطلاعات مشتہر کی جائے گی۔جس کی مدت مشتہر کی تاریخ سے ۲؍ماہ کی ہوگی۔پرنسپل سکریٹری نے بتایا کہ آراضی قیمت کی ادائیگی و دیگر مفاد ؍سہولیات فراہم کرائے جانے کی ذمہ داری لکھنؤ میٹرو ریل کارپوریشن کی ہوگی۔
نقل مافیاؤں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت
لکھنؤ۔18فروری(فکروخبر/ذرائع )ریاست کے وزیر ثانوی تعلیم محبوب علی نے ۹۱؍فروری سے شروع ہونے والے اترپردیش ثانوی تعلیمی بورڈ کے ذریعہ ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ امتحانات کو پر امن طریقہ سے کرانے کیلئے محکمہ جاتی افسران کو ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ امتحان مراکز پر مکمل پولیس دستہ تعینات کیا جائے اور امتحان کے کام سے منسلک سبھی افسران ؍ملازمین اپنی ڈیوٹی پر تعینات رہ کر فرائض کی ادائیگی کریں۔انہوں نے کہا کہ امتحان نقل سے پاک ہونا چاہئے۔اس میں کسی بھی طرح کی لاپروائی نا قابل معافی ہوگی۔وزیر محبوب علی نے کہا کہ امتحان کے لئے تعینات سینٹر انچارج اپنے فرائض کو اچھی طرح سے ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ امتحان مراکز پر طلباء کے بیٹھنے کا مکمل بندوبست ہونے کے ساتھ ساتھ انہیں پینے کے پانی کا بہتر بندوبست ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی امتحان مراکز پر اجابت گھر صاف ستھرے ہونے چاہئے ۔سینٹر کے انچارج کی ذمہ داری ہے کہ وہ کالج احاطہ کی مکمل صفائی بندوبست پر خصوصی توجہ دیں۔ وزیر تعلیم نے محکمہ جاتی افسران کو ہدایت دی کہ نقل مافیاؤں پر قدغن لگانے اور گڑبڑی پائے جانے پر نقل مافیاؤں کے خلاف ایف آئی آر کراکر کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ امتحان مراکز کا مسلسل معائنہ کیا جائے اور کہیں پر کوئی بھی واقعات در پیش آئے تو اس کی اطلاع پرنسپل سکریٹری کو دینے کے ساتھ ساتھ انہیں بھی مطلع کرائیں۔
سڑک حادثے میں خاتون کی موت
سدھارتھ نگر :۔18فروری(فکروخبر/ذرائع) اٹوا تھانہ حلقہ کے کپیاجگنا روڈ پر واقع مہادیو گھرہوٗ کے پاس ہوئے ایک سڑک حادثے میں ایک خاتون کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی ۔جبکہ اس کے شوہر اور دوماہ کا معصوم بچہ بال بال بچ گئے ۔اطلاع کے مطابق اٹوا تھانہ کے موضع ککرہی کا باشندہ کیش رام چوہان اپنی اہلیہ آرتی ۶۲؍سالہ اور دو ماہ کے معصوم بچے کا علاج کرانے کے بعد سائیکل سے اپنے گھر جا رہا تھا، جیسے ہی وہ چوراہے پر پہنچا اسی دوران ایک تیز رفتار موٹر سائیکل نے کیش رام چوہان کی سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے خاتون زمین پر گر گئی۔ سامنے سے ٹریکٹر ٹرالی آرہی تھی ۔ جب آرتی زمین پر گری تو ٹریکٹر ٹرالی کا پہیہ اس کے سر سے گزرگیا اورآرتی کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جب کہ اس کے شوہر کیش کمار چوہان اور ان کا دو ماہ کا معصوم بچہ بال بال بچ گئے۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ۔متوفی کی جانب سے تھانے میں ابھی تک کوئی تحریر نہیں دی گئی تھی ۔
ٹرک وکار کے تصادم میں چارافرادہلاک
ہاتھرس۔18فروری(فکروخبر/ذرائع )ہاتھرس ضلع میں آج ایک کاراورٹرک کے تصادم میں کار میں سوار چارافرادہلاک ہوگئے جب کہ پانچ دیگر افراد شدید طورسے زخمی ہوگئے ۔اے ایس پی اجے پرتاپ سنگھ نے بتایاکہ ہاتھرس جنکشن تھانہ علاقہ کے بہتا بماعلاقہ میں ایک کاراورٹرک کے درمیان تصادم ہوگیا کار میں نوافرادسوار تھے ان میں سے شلپی،جے ویر سنگھ ، جتیندراورچھوٹے کی موقع پر ہی موگئی ہے انھوں نے بتایاکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیاہے جب کہ زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کردیا گیاہے۔
وزیراعلیٰ سے ٹاورکی تعمیر رکوانے کامطالبہ
ہاپوڑ۔18فروری(فکروخبر/ذرائع )سماج وادی پارٹی کے کارکنان کی قیادت میں مجید پوراعلاقہ کے لوگوں نے زیرتعمیر ٹاورکی تعمیر کو روکنے کے مطالبہ کے سلسلے میں کلکٹریٹ کے سامنے مظاہرہ کیا مظا ہرین نے سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادواوروزیراعلیٰ اکھلیش یادو کو مخاطب عرضداشت ایس ڈی ایم کو سپرد کی ۔مجید پوراکے لوگوں نے کہا کہ گھنی آبادی میں مسجد اورمدرسہ کے قریب موبائل ٹاورتعمیرکیاجارہاہے۔ ٹاورکی تعمیر سے لوگوں کی صحت متاثر ہوگی۔
Share this post
