محفلِ نساء بنگلور کی جانب سے جشنِ یومِ اُردو پروگرام میں مُختلف مقابلہ جات کا انعقاد (مزید اہم ترین خبریں )

اور طحہ تبسیم جماعتِ دہم نے بعنوان تحریر کا حسن پر ریاست کرناٹک میں انعامِ اول حاصل کیا۔اس پروگرام کی صدارت ریاستی وزیر اطلاعات جناب آر روشن بیگ نے کی۔ محفلِ نساء کی ذمہ داران میں ڈاکٹر شائستہ خانم صدر ‘ ڈاکٹرحلیمہ فردو س ناوب صدر ‘ڈاکٹر مہ نور زمانی سکریٹری کے علاوہ دیگر ذمہ دارانِ محفلِ نساء موجود تھیں ۔شہر اُردو بیدر کو ریاستی سطح پر اُردو زبان کے مقابلہ جات میں انعامِ اول حاصل کرنے والے ان طالبات کو انجمن خوش نویسیان بیدر کے صدر جناب محمد شجیع الرحمن انجینئر اور شمالی کرناٹک اُردو جرنسلٹ فورم نے مبارکباد پیش کی ہے۔اور ان کے روشن مستقبل کیلئے دعا کرتے ہوئے ان کے تئیں اپنی نیک تمناؤں کا اِظہار کیا ہے ۔


مسجد وہ مقدس جگہ ہوتی جہاں سے قُرآن و حدیث کی تعلیم و پیغام کو عام کیا جاتا ہے: مولانا مفتی غلام یزدانی

بیدر۔12؍فروری۔(فکروخبر/محمد امین نوازبیدر)۔ تعلقہ بسواکلیان کے موضع باغ ہپرگہ جو بیدر سے80کیلو میٹر دور فاصلہ پر واقع ہے جہاں پولیس ایکشن سے قبل مسلمانوں کی کافی تعداد اس گاؤں میں رہتی و بستی تھی ‘لیکن پولیس ایکشن میں مسلمانوں کی نسل کشی کے بعد اس گاؤں میں صرف اب 35مکانات مسلمانوں کے رہ گئے ہیں ۔جہاں 70سال سے نمازِ پنجگانہ کا ہتمام نہیں ہوتا تھا کیوں کہ وہاں مسجد نہیں تھی ۔مسجد کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے جناب محمد زبیر انجینئر نے اپنے چند احباب عبدالرحمن پینٹر‘سلیم میکانک‘ غوث کاہِ نور‘شمو پٹیل‘ متی بھائی ویلڈر‘ خلیل بمبئی‘ٹیپو صاحب‘ شکیل اسکراپ ‘عبدالرحمن لیمو کو ساتھ لئے ایمانی جذبہ سے سرشار ہوکر باغ ہپرگہ گاؤں میں مسجد آباد کی ۔مسجد کے آباد کرنے پر ایک پروگرام میں آباد کردہ مسجد میں بعد نمازِ ظہر رکھا گیا ۔اس پروگرام سے مولانا مفتی غلام یزدانی اشاعتی امام و خطیب جامع مسجد بیدر و صدر جمعیۃ العلماء ہند ضلع بیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں مسجد کا بڑا اہم مقام ہے یہی وہ مقدس جگہ ہوتی جہاں سے قُرآن و حدیث کی تعلیم و پیغام کو عام کیا جاتا ہے۔ اللہ کی مسجدوں کی رونق و آبادی تو ان کے حصہ میں ہے جو اللہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتے ہوں اور نمازوں کے پابند ہوں۔ مولانا نے قُرآنِ مجید کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مسجدیں صرف اللہ ہی کیلئے ہیں پس اللہ کے ساتھ کسی کو نہ پکارو ۔حدیث میں بتایا گیا ہے کہ جس نے اللہ کی مرضی کیلئے مسجد بنائی تو اللہ بھی اسی کی طرح اس کیلئے جنت میں گھر بنائے گا۔مولانانے کہا کہ مسجد کے قیام کا مقصدِ واحد صرف ایک اللہ کی عبادت ہے ۔مساجد دراصل روحانی قلعہ کی حیثیت رکھتی ہیں اور ملی وقومی بیداری اور اجتماعیت پیدا کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہوتی ہیں ۔مولانا حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ؐ نے فرمایا کہ جب تم کسی کو مسجد میں پابندی سے آتے جاتے دیکھو تو اس کے ایمان کی گواہی دو ‘اس لئے کہ اللہ تعالی نے فرمایا کہ اللہ کی مسجدوں کو وہی شحص آباد کرتے ہیں جو اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اسلام میں مساجد کی بڑی اہمیت و افادیت ہے‘ مسلمانوں کا مسجد سے ایک خاص ربانی ربط و تعلق رہا ہے۔ اسلامی عبادت گاہوں کا مسلمانوں کی شان و شوکت میں ایمان افروز اور تاریخ ساز کردار رہا ہے۔مساجد ایمان کی دلیل ہیں ‘اللہ تعالی نے مساجد کا مقام بہت بلند فرمایا ہے اسے آباد کرنے والوں کا درجہ بھی اعلی کردیا ہے ان کیلئے جنت و مغفرت کی بشارت دی ہے۔اس موقع پر مولانا عتیق الرحمن رشادی اور مولانا عامر صلاحی نے بھی خطاب کیا ۔ مولانا غلام یزدانی اشاعتی کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا ۔موضع باغ ہپرگہ میں نمازِ ظہر سے نماز کا آغاز کیا گیا ۔مسجد میں مائیک اور جائے نمازوں کا نظام بیدر کے چند حضرات نے کئے ہیں۔فی الحال ایک کمرہ نما مسجدبناکر نمازِ پنجگانہ ادا کی جارہی ہے۔باغ ہپرگہ کے مسلمانوں نے 70سال کے بعد اذان کی آواز سنی ہے اور اپنی مسرت کا اِظہار کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا ہے۔باغ ہپرگہ میں اس مسجد کی تعمیر کیلئے برادرانِ اسلام اپنی جانب سے عطیات دینا چاہتے ہیں تو محمد زبیر انجینئر کے موبائیل نمبر09738838494پر ابطہ کرسکتے ہیں۔


سوائن فلو کامرض بیدر میں بھی موجود ؟

بیدر۔12؍فروری۔(فکروخبر/محمد امین نوازبیدر)۔سوائن فلو کامرض بیدر میں بھی موجود ہے ، جس سے متاثر غالباًدواشخا ص اب تک فوت ہوچکے ہیں ۔ محکمہ صحت سے تعلق رکھنے والے افسر ڈاکٹر عبدالجبار نے اہلیان بیدر سے اپیل کی تھی کہ خنزیری بخار(سوائن فلو) تلنگانہ اور حیدرآبادمیں اپناقہر ڈھا رہاہے اس لئے ان مقامات کیلئے سفر نہ کیاجائے۔ لیکن ان کی با ت بہرے کانوں سے سنی گئی ۔ آج بھی حیدرآباد جانے والی بسیں مسافروں سے بھری ہوئی نظر آرہی ہیں۔ دوسری جانب عوام میں ہلکی سے دہشت اس مرض کو لے کر پائی جاتی ہے۔ اس حوالے حکیم عقیل احمد بی یو ایم ایس نے بتایاکہ طب نبوی ؐ میں سوائن فلو کا ہی نہیں ہر مرض کا علاج موجود ہے شرط یہ ہے کہ اسکو استعمال کیاجائے۔ مثال کے طورپر حضور ؐ نے کہاکہ جس علاقہ میں طاعون پھیل رہاہوتو وہاں نہ جاؤ اور وہاں کے لوگ اس مقام کو چھوڑ کر نہ جائیں ۔ لیکن آج خنزیری وبا غورکریں تو پتہ چلے گاکہ امریکہ کے میکسیکو شہر سے ماہ اپریل میں شروع ہوئی اور نقل وطنی کی بناپر قلیل عرصہ میں دنیا میں پھیل گئی۔ اگر اس حدیث کا لوگوں کو پتہ ہوتا تو دنیا سوائن فلو سے اتنی متاثر نہ ہوتی ۔ دوسری بات موصوف نے یہ بتائی کہ حضورؐ نے گھروں کو لوبان اورصعتر (پہاڑی پودینہ) کی دھونی دینے کی تلقین کی ۔ جس کی وجہ سے مچھر، مکھیاں ، اور زہریلی چھپکلیاں ہلاک ہوجائیں گی ۔ حکیم صاحب نے طب یونانی کے حوالے سے لوگوں سے کہاہے کہ وہ تمام ٹھنڈی اور کھٹی چیزوں سے پرہیز کریں ۔ مشروبات میں دہی ، لسی اور لیمو پانی کا استعمال نہ ہو۔ اسی طرح جو چیزیں استعمال کی جائیں ان میں روزانہ ایک عددانڈا، گائے یا بھینس کی پیوسی کا دودھ پکاکر استعمال کرنا اور ممکن ہوسکاتو کیکڑوں کا عرق ہفتہ میں دودن استعمال کیاجائے ۔ مزید تفصیلات کے لئے 7353600700پر رابطہ کیاجاسکتاہے۔ ***


مولانا غلام محمد وستانوی ف صاحب کا بروز ہفتہ ایک روزہ بیدردورہ

بیدر۔12؍فروری۔(فکروخبر/محمد امین نوازبیدر)۔مولانا محمد تصدق ندوی جنرل سکریٹری جمعیت علماء ہند ضلع بیدر کے بموجب اُم المدارس دارالعلوم دیوبند کے سابق مہتمم ملک کے ممتاز عالم دین مولانا غلام محمد وستانوی رئیس جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا مہاراشٹرا ، آل انڈیا جمعیت القریش شاخ بیدر کی دعوت پر 14؍ فبروری بروز ہفتہ ایک روزہ دورہ پر بیدر تشریف لارہے ہیں صبح 10بجے مفتی غلام یزدانی اشاعتی صدر جمعیت علماء ہند ضلع بیدر مقامی جمعیت کے دفتر پر حضرت مولانا کا والہانہ استقبال کریں گے ، اور جمعیت کی کارکردگی پیش کریں گے ،اس موقع پر جمعیت کے جمیع ذمہ دار ان موجود رہیں گے اس کے بعد مولانا وستانوی مدرسہ حیات العلوم اوراد کیلئے تشریف لے جائیں گے جہاں مدرسہ کے سالانہ جلسہ میں خطاب کے بعد واپس بیدر تشریف لائیں گے اسی روز بعدنماز عشاء روبرو کرناٹک کالج مستعد پورہ میں آل انڈیا جمعیت القریش شاخ بیدر کے زیر اہتمام جلسہ ’’سیرت طیبہ ؐ و حالات حاضرہ ‘‘سے خطاب فرمائیں گے ۔صدر مجلس استقبالیہ محمد نبی قریشی کونسلر ودیگر اراکین نے برادران اسلام سے کثیر تعداد میں شرکت کی درخواست کی ہے .

Share this post

Loading...