کنداپور: کاجو فیکٹر ی میں آگ حادثہ : لاکھوں کا نقصان

معمول کے مطابق آج صبح جب فیکٹری کا دروازہ کھولا گیا تو آگ پوری طرح پھیل چکی تھی، فوری فائربریگیڈاور فیکٹری مالک کو خبر کردی ، کنداپور اور اُڈپی کے فائر بریگیڈ عملہ فوری فیکٹری پہنچ کر آگ پر قابو پانے میں کامیاب رہے جب کہ کئی قیمتی اشیاء جل کر راکھ ہوگئی تھیں ، نقصان کا اندازہ لاکھوں روپئے لگایا گیا ہے، معاملہ درج ہے۔

گنگولی : ساحل سمندر پر نامعلوم خاتون کی لاش برآمد 

گنگولی :11فروری (فکروخبرنیوز ) تراسی ہوسپیٹے ساحل سمندر پر کل ایک نامعلوم خاتون کی لاش دریافت ہوئی ہے، ابھی تک یہ بات واضح نہیں ہوپائی ہے کہ خاتون نے خودکشی کی تھی یا قتل معاملہ ہے، لاش کے ملنے کی خبر یہاں پہنچے کچھ سیاحوں نے پولس کو دی تھی، پولس نے موقع واردات پر پہنچ کر لہروں سے لاش کو نکالنے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کردیا گیا ۔ تحقیقات جاری ہے۔

Share this post

Loading...