’’بنگلور انڈیا بایو‘‘کا افتتاح مرکزی وزیر مملکت برائے توانائی و کوئلہ‘ مسٹر پیوش گوئیل نے کیا(مزید اہم ترین خبریں )

جہاں تک توانائی کے علاقے کا سوال ہے تو اس محکمہ سے کافی مطمئن ہیں۔ پہلے ہی بجٹ میں وزیر خزانہ نے توانائی کے علاقے کو دیا وہ کافی ہے ‘لیکن محکمہ کچھ جدید فائنانسنگ ماڈل پر غور کررہا ہے۔ جو تانائی کے علاقے کو بحال کرے اور اس علاقے میں سرمایہ کاری بڑھائے انھیں لگتا ہے کہ وزیر خزانہ کی بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری سے متعلق مسائل سے بخوبی واقف ہیں۔ اس لئے آئندہ بجٹ میں اسے بہتر بنانے کی سمت میں کچھ دلچسپ تجاویز کی اُمید کی جاسکتی ہے۔انھوں نے کہا کہ برقی قانون میں مجوزہ ترامیم کے بعد صارفین کو برقی سپلائر کمپنیوں کو تبدیل کرنے کے اختیارات کے ساتھ ہی سپلائی معیار بھی ملے گا۔جس طرح موبائیل صارفین کو برقی کمپنی تبدیل کرنے کا حق ہے اسی طرح برقی صارفین بھی اپنی مرضی سے کمپنی کا انتخاب کرسکیں گے۔ برقی قوانین میں ترمیم سے متعلقہ بِل لوک سبھا میں پیش کی جاچکی ہے۔ اس میں تین اہم ترامیم کی تجویز کی گئی ہے۔ ا س میں کمپنیوں کے ساتھ ہی صارفین کیلئے بھی کچھ اہم احتساب طے کی گئی ہے۔انھو ں نے کہا کہ ہم برقی فراہمی قوانین کو بااختیار بنانے کی تیاری کررہے ہیں ۔اس میں برقی پیداواری کمپنیوں کے ساتھ ہی صارفین کو قابل تجدید توانائی کے استعمال کیلئے حوصلہ افزائی کرنا بنیادی مقصد ہے۔ ایسا نظام کیا جارہا ہے کہ صارفین کیلئے قابلِ تجدید توانائی کی خریداری کے قواعد سخت بنائے جائیں‘ایسا ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات سے بچاؤ کیلئے حکومت کی جانب سے کئے جارہی کوششوں کو فروغ دینے کیلئے کیا جارہا ہے۔


عام آدمی پارٹی (عآپ) کی شاندار جیت، کانگریس اور بی جے پی کیلئے کرارا جواب:دیوے گوڈا 

بیدر۔11؍فروری۔(فکروخبر/محمد امین نواز بیدر )۔جنتادل(ایس) کے قومی صدرو سابق وزیر اعظم ہند مسٹر ایچ ڈی دیوے گوڑا نے دہلی اسمبلی کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی (عآپ) کی شاندار جیت کو کانگریس اور بی جے پی جیسے قومی جماعتوں کیلئے کرارا جواب بتایا ہے ۔مسٹر دیوے گوڑا نے کہا کہ کانگریس اور بی جے پی نے علاقائی جماعتوں کو ہمیشہ کچلنے کی کوشش کی ہے ۔قومی دارلحکومت دہلی میں عآپ کو ملی یک طرفہ جیت پر ردِ عمل میں مسٹر دیوے گوڑا نے بتایا کہ لوگوں کو بہتر انتظامیہ فراہم کرنے میں بری طرح سے ناکام رہی کانگریس کا دہلی اسمبلی کے انتخابات سے اکاؤنٹ تک نہیں کھل سکا ‘وہیں گزشتہ سال اقتدار میں آئی مودی حکومت کو کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ عام انتخابات سے پہلے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ۔مسٹردیوے گوڑا نے عآپ لیڈر مسٹر اروند کیجریوال کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیاور علاقائی جماعتو ں کے قائدین کی مسلسل ہراساں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس نے اقتدار میں رہتے متعدد قائدین کو جیل بھیجا ‘اس پارٹی نے کیجریوال پرجھوٹے الزام لگاکر پھنسانے کی کوشش کی۔ ادھر کرناٹک کے وزیر اعلی مسٹر سدارامیانے عآپ کی کامیابی پر تبصرے میں کہا کہ انتخابات کے بعد عآپ کی کامیابی کے امکانات ضرور ظاہر کئے جارہے تھے ‘لیکن پارٹی کی یکطرفہ جیت غیر متوقع رہی ۔کسی کو بھی اُمیدنہیں تھی کہ لوگ اس طرح سے عآپ کی حمایت کریں گے ۔ یہ کانگریس کیلئے صدمہ ہے لیکن ہم واپسی ضرور کریں گے ۔میرا خیال ہے کہ دہلی کے عوام بی جے پی کو ہرانا چاہتی تھی اس لئے کانگریس کے روایتی ووٹ عآپ کو چلے گئے ۔دوسری طرف ریاست کے سابق وزیر اعلی و بی جے پی کے سنئیر لیڈر جگدیش شٹر نے کہا کہ کرن بیدی کو پارٹی میں شامل کرنا اور ان کی مستقبل کے وزیر اعلی کے اُمیدوار کے طورپر پیش کرنا بھی بی جے پی کی کراری شکست کے پیچھے ایک وجہ ہوسکتی ہے ۔انتخابی نتائج غیر متوقع ہیں اور پارٹی کے سنئیر لیڈر حالات کا جائزہ اور ناکامی کی وجوہات کا جائزہ لیں گے ۔***


کمار سوامی کا ڈی نوٹیفکیشن کتابچہ صرف سُرخیوں میں بنے رہنے کا ذریعہ ہ:سدارامیا

بیدر۔11؍فروری۔(فکروخبر/محمد امین نواز بیدر )۔وزیر اعلی مسٹر سدارامیا نے کہا ہے کہ جنتادل(ایس) کے لیڈر مسٹر ایچ ڈی کمار سوامی کی جانب سے ارکاوتی ڈی نوٹیفکیشن معاملہ میں جاری کئے گئے کتابچہ صرف سُرخیوں میں بنے رہنے کا ذریعہ ہے۔ انھو ں نے بتایا کہ اس کتابچہ میں کچھ بھی نیا نہیں ہے بلکہ کمار سوامی جس ڈی نوٹیفکیشن کی بات کررہے ہیں اس کے گرانڈ فادر کمار سوامی ہی ہیں ۔مسٹر سدارامیا نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور جنتادل (ایس) کی مخلوط حکومت کے دوران جب کمار سوامی وزیر اعلی تھے تو انھوں نے ہی غیر قانونی طریقے سے ڈی نوٹیفکیشن کی شروعات کی تھی ۔بعد میں بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد یدی یورپا ‘سدانند گوڑا اور جگدیش شٹر نے بھی اپنے اپنے اقتدار میں غیر قانونی ڈی نوٹیفکیشن کرنا جاری رکھا۔ انھو ں نے کہا کہ میرے اوپر لگائے جارہے ڈی نوٹیفکیشن کے الزام بے بنیاد ہیں۔ میں نے ایک گز زمین بھی ڈی نوٹیفائیڈ نہیں کیا ہے۔ انھو ں نے کہا کہ کمار سوامی کی جانب سے جاری کیا گیا کتابچہ کمار سوامی اور بی جے پی کی حکومتوں کی کارروائیوں کی ہی رسم (Ritual)ہے ۔وزیر اعلی نے کہا کہ کتابچہ میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے جس سے میرے اوپر الزام ثابت ہوتے ہیں ۔ ڈی نوٹیفکیشن کی جانچ کیلئے قائم کی گئی کیمپنا کمیٹی کو دستاویزات پیش کرنے میں ہورہی تاخیر پر سدارامیا نے کہا کہ بہت جلد حکومت تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پورے دستاویزات فراہم کردیگی۔


وزڈم پی یوکالج اور اسکول نے آگستیہ فاؤنڈیشن کے باہمی تعاون سے طلباء اور سائنسدانوں سے تبادلہ خیال کا پروگرام

بیدر۔11؍فروری۔(فکروخبر/محمد امین نواز بیدر )۔وزڈم پی یوکالج اور اسکول نے آگستیہ فاؤنڈیشن کے باہمی تعاون سے وزڈم ہائی اسکول اور شہر کے دیگر اسکولوں کے طلباء اور سائنسدانوں سے تبادلہ خیال کا پروگرام رنگ مندر بیدر میں منعقد کیا۔ جس کا افتتاح انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس بنگلور کے نامور سائنسداں ڈاکٹر ہریش ۔آر ۔بٹ نے کیا۔اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلباء میں سائنس بیداری سے متعلق پہلا پروگرام ہے جو اتنے شاندار پیمانے پر منعقد ہورہاہے ۔ میں تمام طلباء سے 4Dپر عمل کرنے کی بات کہوں گا۔ سائنس کوجاننے ، اس میں نام پیدا کرنے کیلئے Dedication,Desire,Discussاور Determinationہونا چاہئیے۔ سائنسدان آسان طریقے سے ایجادات کو استعمال کرنے کا طریقہ عوام تک پہنچاتاہے۔ اور جو ایجادات وہ کیاکرتاہے وہ اپنے اطراف واکناف کی چیزوں کودیکھ کرمعاشرتی ضرورت یا اشیاء سے متاثر ہونے کے بعد کیاکرتاہے۔ سماجی سائنس دان جناب سید تنویراحمد (بنگلور)نے اپنے خطاب میں ڈاکٹر س اور انجینئرس پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ صرف ڈاکٹر س اور انجینئرس سے معاشرہ اور ملک نہیں چلتا۔ اور یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جن کے اندر انسانیت کم ہی ہوتی ہے۔ دوسری جانب سافٹ ویر انجینئر بات کرنے کے سلیقہ سے ناواقف ہوتے جارہے ہیں ۔ وہ دوسطری جملے صحیح طورپر لکھ نہیں سکتے۔ والدین کی عزت ان کے اندر کم ہورہی ہے۔ وطن پرستی کے بجائے موقع پرستی اور پیسہ پرستی ان کاایمان بنتاجارہاہے۔ انھوں نے زور دے کر کہاکہ آنے والے وقت میں نوجوانوں کے اندر ثقافتی ، رابطہ واری ، سماجی اور تخلیقی صلاحیتوں کو ہی عروج حاصل ہوگا ایسے ہی نوجوانوں کو سماج بہتر تصورکرے گالہٰذا والدین کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس طرف توجہ دیں ۔ ڈاکٹر محمد گلسین بی ای او بیدر نے طلباء کو تلقین کی کہ وہ سائنس داں بننے کے لئے ابھی سے اشیاء کی ہئیت اور کارکردگی پر سوچنا شروع کردیں اور یہ پہلی سیٹرھی ہے۔ انیل جوشی مینجر اگستیہ فا ؤنڈیشن اور شیوکمار سوامی دفتر ڈی ڈی پی آئی نے بھی خطاب کیا۔بعدازاں علیحدہ سے طلباء نے راست طورپر مختلف سائنسی سوالات کئے جس کے جواب ڈاکٹر ہریش آر۔بٹ نے دئیے۔ وزڈم ہائی اسکول کے طلباء محمد سہیل اور محمدعزیزالدینکے قومی سطح پر دوسراسائنسی انعام حاصل کرنے پران کی تہنیت کی گئی۔ ساتھ ہی سی ای ٹی کے ذریعہ آئی آئی ٹی اور میڈیکل سیٹ حاصل کرنے والی وزڈم کی سابق طالبات ڈاکٹر سیدہ عائشہ ، ڈاکٹرعائشہ پروین ، اور عائشہ صدیقہ کو ڈاکٹر بٹ اور تنویر احمد کے ہاتھوں شالپوشی اور گلپوشی کی گئی۔ جناب محمد آصف الدین سکریٹری وزڈم ادارہ جات بیدر کی زیرقیادت اورمحترمہ بشریٰ جمال مینجنگ ٹرسٹی کی نگرانی میں تمام پروگرام بخیر وخوبی انجام کو پہنچا۔ شہ نشین پر بسواکمارپاٹل صدر کلیان کرناٹک پرتشٹھان ، ڈاکٹر عبدالقیوم ، پرنسپل نظام الدین ، عبدالرزاق ، ڈاکٹر نوید صدر ایس آئی او بید ر،کے علاوہ مختلف سرکاری ، امدادی اور غیرامدادی اسکولوں کے صدر معلمہ اور صدرمعلمین موجودتھے۔ جناب اسداللہ نے افتتاحی کلمات پیش کئے۔ جبکہ پروگرام کاآغا زتلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ 


عام آدمی پارٹی کی جیت دراصل سمجھدار اور بیدار عام آدمی کی جیت ہے 

بیدر۔11؍فروری۔(فکروخبر/محمد امین نواز بیدر )۔عام آدمی پارٹی کی جیت دراصل سمجھدار اور بیدار عام آدمی کی جیت ہے ۔اور ترقی کی خاطر اور کرپشن کے خلاف یہ جیت ہے۔ بیدرمیں بھی اس طرح کی بیداری اور انقلاب آئے ، لوگ کرپشن کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں ۔ یہ بات چندرکانت کلکرنی قائد عام آدمی پارٹی نے کہی۔ وہ آج اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات کررہے تھے۔ انھوں نے سیاسی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ سیاست سے اپنے عارضی تعلق کو ختم کرتے ہوئے خوب محنت کریں ۔ ہمارے مسائل موجودہ سیاسی جماعتیں حل کرنا نہیں چاہتیں ۔ اور نہ ہی پارٹیوں کے ورکرس میں وہ خلوص ہے۔ ہمیں چاہئیے کہ ہم اپنی ترقی کیلئے یک جٹ ہوکر کھڑے ہوجائیں ۔ انھوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایاکہ میں عوام سے مل کر ان کے مسائل کے حل کی طرف توجہ دوں گا۔ 

Share this post

Loading...