مقابلے کے دوران تمام ٹیموں نے اپنی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، عناوین پر نظر کی جائے تو اس میں بزنس کوئز، بیسٹ مینیجر، مارکیٹنگ، فائنانس، اسٹیٹیجکس، ہیومن رسورس وغیرہ شامل ہے۔اس فیسٹ کے افتتاحی اجلاس میں بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر چدانند ایس وٹارے نے مہمانِ خصوصی کے طورپر شرکت کرتے ہوئے اس کا آغاز کیا تھا، افتتاحی بی ایس سی سالِ دوم کے طالب علم ابراہیم خلدون کے تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، اس موقع پر انجمن ادارے کے جنرل سکریٹری جناب جوکاکو عبدالرحیم، جناب جاوید حسین آرمار، کالج بورڈ سکریٹری ودیگر مہمانان موجود تھے، اس فیسٹ میں پونے، یلاپور، شیموگہ، اور ہاویری وغیرہ سے ٹیموں نے شرکت کی تھی، فسیٹ کے نمایاں ٹیموں کو اختتام اجلاس میں انعامات سے نوازا گیا۔
Share this post
