عام آدمی پارٹی کی جیت:بیدر میں عوام نے منایا جشن(مزید اہم ترین خبریں )

ہم یہ چاہتے ہیں کہ ہماری آواز اور ہمارے مسائل کو حل کرنیو الا بھی اگر کوئی آئے تو ہم اس کاخیرمقدم کرتے ہوئے اسکا ساتھ دیں گے۔ بنیادی انسانی ضروریات پینے کاپانی اور برقی سربراہی میں کوئی خلل واقع نہ ہو۔ کرناٹک سے کرپشن کا خاتمہ ہو۔ پنڈھری ناتھ چولکر نے کہاکہ دلی میں اقتدار کی منتقلی ایک اچھاعمل ہے۔ اس سے سیاست میں سدھار آسکتاہے۔ ہرنئے آنے والے کو موقع ملتا ہے اور نئے افراد سے کچھ اچھا کام کرنے کی امید بندھتی ہے۔ سیاست پر کچھ افراد یاایک دو جماعتوں کی اجارہ داری نہیں ہونی چاہئیے۔ ایک اور ساتھی چندرکانت چولکر نے کہاکہ ہمیں خوشی ہے کہ دہلی میں ون سائیڈ پارٹی اکثریت کے ساتھ برسراقتدار آئی ہے۔ اب امید ہے کہ کیجریوال اوران کی ٹیم عوام سے کئے گئے اپنے وعدوں کو پوراکرے گی ۔ اگر ایسا ہوگا تو یہ پارٹی قومی سطح پر اپنی شناخت بناسکتی ہے۔اس موقع پر عبدالحنان سیٹھ ، مسٹر سنگمیش، سمیع سیٹھ ، حامدحسینی ، عبدالرحمن ، مقصود صاحب ، ابراھیم قریشی ، بشیرالدین لیمپ ہاؤز اور نورخان تعلیم کی دیگر شخصیات موجودتھیں 

بیدر شہر میں پینے کے پانی کا مسئلہ کو حل کرنے کیلئے کئی اقدامات

بیدر۔10؍فروری۔(فکروخبر/محمدامین نوازبیدر )بیدر شہر میں پینے کے پانی کا مسئلہ کو حل کرنے کیلئے کئی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ مانجرا ندی خشک ہو گئی ہے ‘اس لئے کارنجہ ڈیم سے پانی سپلائی کیا جا رہا اور شہر کے تمام محلہ جات میں پانی عوام کو حاصل ہو گا۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر بیدرڈاکٹر پی سی جعفر نے صحافیوں کوب بتائی ۔ انھوں نے بتایاکہ ضلع میں پانی کی قلت کامسئلہ بدستور سنگین ہوتاجارہا ہے زیر زمیں پانی کے گراف میں کمی نے ہرایک کو پریشان کررکھا ہے۔ ایسی صورت میں عوام کاکام ہے کہ وہ پانی کواحتیاط سے استعمال کریں۔کارنجہ ڈیم میں اس وقت 8.5ٹی یم سی پانی موجود ہے اگرا حتیاط سے استعمال کیا جائے تو آئندہ چارماہ کیلئے یہ کافی ہوگا ۔بصور ت دیگر حالات انتہائی سنگین ہوسکتے ہیں‘تاہم ایسی صورت پیش نہیں آئے گی‘ جس کیلئے ضلع انتظامیہ نے کارنجہ سے پانی کی سپلائی کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کردئیے گئے ہیں‘اورکہاکہ کارنجہ سے ہمناآبادچٹگوپہ کوپانی سربراہ کیا جارہا ہے‘ اورڈیم سے زرعی اغراض کیلئے پانی کاغیر قانونی استعمال ہورہا ہے ۔ڈپٹی کمشنربیدر نے مزید بتایا کہ حکومت کی جانب سے ہرتعلقہ جات کوپانی کی فراہمی کیلئے دوکروڑروپیے جاری کئے تھے‘ جس کا استعمال ہورہا ہے‘ لیکن مستقرشہر بیدر میں پانی کی سربراہی کیلئے حکومت کوایک پرپوزل روانہ کیا گیا ہے ۔ انھوں نے کہاکہ گزشتہ چارسالوں کے دوران بارش کاتناسب بری طرح گھٹ چکا ہے۔ جس کے نتیجہ میں اب کی بار موسم گرما میں پانی کی قلت کاسامنا کرناپڑرہا ہے ‘کیونکہ زیر زمیں پانی کاگراف بھی کافی نیچے جاچکا ہے ۔ انھوں نے کہاکہ نوآباد کے علاوہ میں چارسوفٹ تک بورویل کی کھدوائی کیلئے صرف ایک انچ پانی دستیاب ہواہے ‘جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ حالات کس قدر سنگیں نوعیت کے ہوچکے ہیں۔ اس لئے بورولیس کی کھدوائی میں قانون کے مطابق بورویلس کی کھدائی کی جانے چاہیے۔ تاہم پینے کے پانی کی سپلائی میں جواحتیاط برتنے چاہئے وہ ہورہی ہے‘اورعوام کابھی فرض ہے کہ وہ حالات کودیکھتے ہوئے پانی کواحتیاط سے استعمال کریں۔***

بنگلور کے ممتاز سائنسداں ڈاکٹر ہریش آربھٹ سے سائنسی امور پر ایک خصوصی لیکچرکا اہتمام 

بیدر۔10؍فروری۔(فکروخبر/محمدامین نوازبیدر )۔شہر کے معروف وزڈم اسکول اور پی یوکالج نے محکمہ تعلیمات عامہ اور اگستیہ فاؤنڈیشن کے باہمی اشتراک سے11فروری بروزچہارشنبہ ،11بجے دن ، رنگ مندرنزد نہرواسٹیڈیم بیدرمیں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس بنگلور کے ممتاز سائنسداں ڈاکٹر ہریش آربھٹ سے سائنسی امور پر ایک خصوصی لیکچرکا اہتمام کیاہے۔ جس میں بنگلور کے ماہر سماجی علوم اور نفسیات جناب سید تنویر احمد بھی ڈاکٹر ہریش بھٹ کے ساتھ دہم جماعت کے طلباء سے Interactکریں گے۔ پروگرام کاافتتاح ڈاکٹر پی سی جعفر ڈپٹی کمشنر بیدر کریں گے۔ ڈاکٹر چندر گوڈا این ڈی ڈی پی آئی بید راور ڈاکٹر گلسین بی ای او بیدر کے علاوہ انیل جوشی پروجیکٹ مینجر اگستیہ فاؤنڈیشن بھی تقریب میں شریک رہیں گے ۔ڈی ڈی پی آئی اور بی ای او نے اس پروگرام میں شرکت کے لئے دہم جماعت اور ان کے اساتذہ کے لئے ODرکھی ہے۔اس موقع پر وزڈم ہائی اسکول کے وہ طلباء جنھوں نے سائنس ماڈل(Multipurpose Power generation Project)بناکر قومی سطح پردوسراانعام حاصل کیاہے ، ان کی تہنیت ضلع انتظامیہ اور آگستیہ فاؤنڈیشن کرے گا۔ جناب محمد آصف الدین سکریڑی وزڈم اسکول اور پی یوکالج بید رنے سائنس ٹیچر، ہیڈماسٹرس، تمام اسکولوں کے طلباء اور دانشورحضرات سے رنگ مندر کے اس پروگرام میں شریک ہوکر استفادہ کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ دوپہر 2بجے سے وزڈم اسکول اور پی یوکالج اپنی سالانہ تقریبات رنگ مندر میں جناب اسداللہ اڈمنسٹریٹر وزڈم ہائی اسکول بیدر کی زیرنگرانی منعقد کررہا ہے ۔جس میں گذشتہ سال سی ای ٹی کے ذریعہ مفت میڈیکل اور آئی آئی ٹی سیٹ حاصل کرنے والے کالج کے خوش نصیب طلباء کوکالج انتظامیہ تہنیت پیش کرے گا ۔ طلباء کا مشاعرہ ہوگا ۔ڈرامہ ، ترانے ، اولیائے طلباء سے تعلیمی صورتحال پر مباحثہ ، موجودہ مسائل اور اس کاحل اور دیگر ثقافتی پروگرام ہوں گے۔ ’’لڑکیوں کی لازمی تعلیم ‘‘ عنوان پرڈرامہ اس تقریب کا اہم حصہ ہوگا۔ انھوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ ہماری یہ تقریب دیگر تعلیمی اداروں کی روایتی قسم کی تقریبات سے بالکل ہی منفرد ہوگی ۔اور ایک نئے تعلیمی منظر نامہ کا آغاز ہوگا۔ 

۔ گورنمنٹ اسکالر شپ کیلئے آدھار کارڈ کو ضروری نابنایا جائے

بیدر۔10؍فروری۔(فکروخبر/محمدامین نوازبیدر )۔ایس آئی او شاخ بیدر نے بیدر کے ڈپٹی کمشنر کے توسط سے منسٹری آف مائناریٹی افیرز کو یادداشت پیش کرکے بتایا ہے کہ گورنمنٹ اسکالر شپ کیلئے آدھار کارڈ کو ضروری نابنایا جائے ۔آئندہ سال سے گورنمنٹ آف کرناٹک نے مرکزی حکومت کی ہدایت پر یہ طئیکیا ہے کہ آدھار کارڈ کو اسکالر شپ کیلئے ضروری کردیا جائے گا۔ایس آئی او نے اپنی رائے بتاتے ہوئے کہا ہیکہ یہ نئی پالیسی ڈائرییکٹ بینفیٹ ٹرانسفر کیلئے رکاؤٹ ہوگی۔ ایس آئی او بیدر نے گورنمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ آدھار کارڈ کو لازمی نہ کریں کیونکہ کئی طلباء (حصوصا دیہی طلباء) کیپاس اپنا آدھار کارڈ نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے وہ اسکالر شپ سے استفادہ حاصل کرنے سے محروم رہ جائیں گے ۔جو انھیں کیلئے بنائی ہے۔ حتی کہ سپریم کورٹ کا پہلے ہی یہ حکم ہے کہ کوئی بھی گورنمنٹ اسکیم کیلئے آدھار کارڈ لازمی قرار نہیں دیا جائے ۔***

بچوں کی صلاحیت ‘صالحیت‘صحبت اور صحت پر توجہ دی جائے

بیدر۔10؍فروری۔(محمدامین نوازبیدر )۔بچوں میں اگر صلاحیت ‘صالحیت‘صحبت اور صحت پر توجہ دی جاتی ہے یقیناًآج کے یہ طلباء مستقبل میں ایک انقلاب برپا کریں گے ۔ ان خیالات کا اِظہار مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے مولانا محمد مخدوم اشاعتی نے آج مدرسہ عربیہ نور الصفہ للبنات میلور کی جانب سے محمد امین نواز صحافی کو تہنیت پیش کئے جانے والے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کیا۔ انھوں نے بتایا کہ مدرسہ ہذا کی جانب سے اس طرح اُردو کی خدمت کرنے والے صحافی کو تہنیت پیش کئے جانا پر ان کی حوصلہ افزائی کرنا ان کے تئیں ایک حوصلہ افزائی کی طرح ہے۔ا س موقع پر مولانا محمد عتیق الرحمن رشادی خطیب مسجد محمودیہ میلور بیدر و ناظم مدرسہ ہذا نے اپنے استقبالیہ خطاب میں بتایا کہ صحافت ایک ایماندارنہ پیشہ ہے۔اس پیشہ سے ایماندارانہ خدمات ہی عوام کے حق میں بہتر ماحول پیدا کرسکتے ہیں ۔ مہمانِ خصوصی جناب اختر محی الدین مؤظف ایکزیکٹیو انجینئر محکمہ بلدیہ بیدر اور مولانا عتیق الرحمن رشادی نے جناب محمد امین نواز نمائندہصحافی کی شالپوشی و گُلپوشی کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے تئیں اپنی نیک تمناؤں کا اِظہار کیا ۔آخر میں جناب محمد امین نواز نے تمام شرکائے جلسہ اور مولانا عتیق الرحمن رشادی اور مولانا مخدو م صاحب اشاعتی اور جناب اختر محی الدین انجینئر سے اِظہار تشکر کیا ۔مولانا مخدوم صاحب اشاعتی نے دعا کی ۔

کُلثم گلی بید کے زیر اہتمام جللسہ سیرت النبیؐ و اصلاحِ معاشرہ

بیدر۔10؍فروری۔(فکروخبر/محمدامین نوازبیدر )۔اللہ کے رسول حضرت محمد ؐ کی سیرت طیبہ سے اس دنیا نے جو سبق حاصل کیا ہے وہ رہتی دنیا تک قائم ودائم رہے گا۔ حضرت محمد ؐنے ہمیشہ اپنی اُمت کی فکر کرتے رہے اور اسلام کی تبلیغ کیلئے بہت سی مشکلات کا سامنا کیا ۔آپ ؐ کے اخلاق کو دیکھ کر کئی دشمنانِ اسلام نے کلمہ توحید پڑھ کر اسلام میں داخل ہوئے ۔ان خیالات کا اِظہار مولانا پی ایم مزمل والا جاہی خطیب مسجدِ عمر فاروق گوری پالیہ سٹی مارکیٹ بنگلور نے نوجوانان و اہلیانِ کُلثم گلی بید کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ سیرت النبیؐ و اصلاحِ معاشرہ کو مُخاطب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے سامعین کو ایمان و یقین کی بات پر ابھارتے ہوئے اسلام کی بھر پور تائید فرمائی۔ انھوں نے اصلاحِ معاشرہ سے متعلق بتایا کہ ہر صاحبِ عقل یہ بات بخوبی سمجھ سکتا ہے کہ معاشروں کی اصلاح و تعمیرمیں قوموں کی فلاح و بہبود و کامیابی و ترقی پوشیدہ ہے ۔ تاریخ گواہ ہے کہ ماضی میں جب تک مسلمانوں نے اپنے معاشرے کو اسلامی معاشرہ بنائے رکھا‘ اس وقت تک مسلم قوم سر بلند رہی اور جیسے جیسے معاشرہ تباہ ہوگیا ہے ویسے ویسے امتِ مسلمہ بھی اخلاق زبوں حالی کا شکار ہوتی چلی گئی‘ چنانچہ معلوم ہوا کہ فوری فلاح و کامیابی کیلئے اپنے معاشرہ کی اصلاح کرنا انتہائی ضروری ہے ۔مولانا نے حاضرینِ جلسہ کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ مساجد کو اپنے سجدوں سے آباد کردیں اور اللہ اور اس کے رسولؐکے بتائے ہوئے راستے پر گامزن رہتے ہوئے دنیا و آخرت میں سرخرو ہوجائیں ۔ اس جلسہ کی مولانا مفتی غلام یزدانی اشاعتی خطیب جامع مسجد بیدر و صدر جمعیۃ العلما ء ہند شاخ ضلع بیدر نے نگرانی فرمائی ۔ جبکہ شہ نشین پر مولانا مونس کرمانی خطیب مسجدِ عثمانیہ بیدر ‘مولانا مستقیم مظاہری ‘ مولانا ذاکر امام مسجدِ شاہ میاں علوی کُلثوم گلی بیدر ‘مولانا عتیق الرحمن رشادی ‘اور جناب ارشاد علی سابق رکن بلدیہ موجود تھے ۔ اس موقع پر مولانا مفتی غلام یزدانی اشاعتی نے بھی بصیرت آمیز خطاب کرتے ہوئے فضول خرچی اور دنیاوی رسم و رواج سے اپنے دامن کو بچائیں رکھنے کی تلقین کی ۔اور آپس میں اتحاد کو برقرار رکھنے پر زور دیا ۔ مولانا محمد مونس کرمانی نے قراء تِ کلام پاک‘ مولانا مستقیم مظاہری نعت کا نذرانہ پیش کیا ۔ محمد اکرم‘‘محمد عقیل پرویز ‘اور محمد قیام الدین کے علاوہ اہلیانِ محلہ کے نوجوان نے انتظامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔۔۔

ضلع بھر میں ATMمرکز میں عوام دھوکہ دہی کا شکار ہورہے ہیں: مسٹر سدھیر کمار ریڈی

بیدر۔10؍فروری۔محمدامین نوازبیدر )۔ایس پی بیدر مسٹر سدھیر کمار ریڈی نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے بتایا کہ گزشتہ چند دنوں سے شہر بیدر کے بشمول ضلع بھر میں ATMمرکز میں عوام دھوکہ دہی کا شکار ہورہے ہیں۔شکایت درج کی گئی ہے۔ عوام کو چاہئے کہ ATMسنٹر میں رقم ڈراکرنا کیلئے جائیں تو نامعلوم افرادمدد کرنے کی کوشش کریں گے۔ اور ATMکارڈ ‘ پاسورڈ‘ پِن نمبر نامعلوم افراد کو قطعی نہ دیں ۔اور نہ ہی ان کی مدد لیں ۔ ATMسنٹر میں دوسرے شخص آپ کے پاسورڈ کو دیکھ سکتاہے۔ اس لئے وہ کسی بھی کاعذ پر پاسورڈ تحریر نہ کریں ۔ اس میں احتیاط برتیں۔ عوام کو ٹیلیفون کے ذریعے SMSپیغام ‘ای میل کے توسط سے رقم ڈرا کرنے اور دوسری اشیاء آپ کو حاصل ہوئی ہیں ۔آپ اس طرح کے فون وغیرہ کے دھوکہ میں نہ آئیں ۔کیونکہ آپ اپنا بنک اکاؤنٹ ‘اکاؤنٹ نیٹ بکنگ ‘ موبائیل بکنگ‘ پاسورڈ اور دیگر تفصیلات درعیافت کرنے کے بعد بتایا جاتا ہے کہ آپ کے اکاؤنٹ میں اتنی لاکھ روپئے رقم ڈالی جاری ہے ۔ایک بڑی کمپنی کا نام بتاکر دھوکہ دیا جاتا ہے ۔ اسی طرح اپنی شحصی معلومات قطعی طورپر دوسروں کو نہ دیں ۔ گزشتہ چند دنوں میں عوام خاص طورپرضعیف لوگ نامعلوم افراد کی مدد سے ای ٹی ایم سے رقم ڈرا کرتے آئے ہیں ۔ اسی وجہ سے بعض سارق ایسے افراد کو دیکھ کر اے ٹی ایم سنٹر کے آاس پاس ہی گھومتے رہتے ہیں اور دھوکہ دیتے ہیں ۔ ضعیف لوگوں کو چاہئے کہ اے ٹی ایم میں رقم ڈراء کرنے کیلئے اپنے خاندان کے افراد یا قریبی افراد کو ہی ساتھ لے جائیں ۔ اے ٹی ایم رقم ڈرا کرتے وقت والدین کو چاہئے اپنے بچوں کو ایک چھٹی پر یا اے ٹی ایم کارڈ پر پاسورڈ تحریر کرکے قطعی روانہ نہ کریں ۔کیونکہ اس سے دھوکہ دینے والے افراد کو ان کا پاسورڈ حاصل ہوتا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ عوام کو چاہئے کہ اپنے اے ٹی ایم کارڈ کا پاسورڈ وقفہ وقفہ سے تبدیل کرتے رہیں۔بنک میں آپ کے اکاؤنٹ میں رقم ڈراء اور رقم جمع کرنے کے تعلق سے ایس ایم ایس الرٹ رجسٹرڈکرائیں ۔جس کی وجہ سے آپ کو رقم جمع کرنے یا ڈراء کرنے کے تعلق آپ کے موبائیل پر معلومات فراہم کی جاتیں ہیں ۔ آپ کا اے ٹی ایم کارڈ کا سرقہ ہوا ہے یا کہیں کھوگیا ہے تو اس بات کی اطلاع فی الفور مقامی پھولیس اسٹیشن کو دیں ۔ اور ساتھ ہی ساتھ بنک اکاؤنٹ کو بند کرنے کی اطلاع دیں ۔ جس کی وجہ سے آپ اے ٹی ایم سے رقم ڈراء کریں اور دُکان میں شاپنگ کرتے وقت اس میں مدد ملے گی۔خاص طو رپر آپ اے ٹی کارڈ پر اپنا پاسورڈ تحریر کریں تو اس سے سارقوں کو مدد ملے گی۔ نامعلوم افراد اپنے آپ کو بنک ملازم بتا کر اکاؤنٹ بند ہوا ہے‘ اکاؤنٹ لاک ہوا ہے۔ یا دوسری تفصیلات دریافت کریں تو انھیں قطعی نہ بتائیں ۔***

مویشی سارقین گرفتار

بیدر۔10؍فروری۔محمدامین نوازبیدر )۔بیدر تعلقہ کے دیہی علاقہ میں جانوروں کے سرقہ کے معاملات میں اِضافہ ہورہا ہے ۔اس ضمن میں رورل پولیس اسٹیشن کے سرکل انسپکٹر جناب علی صاحب نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تین ماہ قبل چوری میں ملوث 4سارقوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 7بھینس اپنے ضبط کی گئیں ۔ جن کی مالیت 2,10,000روپیے بتائی جاتی ہے۔ تفصیلات کے بموجب دیہی علاقوں میں یہ سارق جن کا نام اس طرح بتایا گیا ہے روی ولد شرومنی آنڈدور ‘جئے پال ولد مانک گوڈر تالمڑگی‘سنویدن ولداشوک ساکن آنڈدور‘سنیل ولد امرت آنڈدور کو گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں جنواڑہ پولیس اسٹیشن میں کیش درج کیا گیا ہے۔پولیس کی کارروائی میں جناب علی سی پی ئی کی قیادت میں جناب محمد رفیع الدین اے ایس آئی‘اور پولیں کے دیگر عملہ نے حصہ لیا ۔***

Share this post

Loading...