ہیرور دیہات کے مقامی افرادنے راستے درستگی کا مطالبہ لے کربھٹکل اے سی کو میمورنڈم پیش کیا

یادداشت میں پیش کئے گئے تفصیلات کے مطابق بھٹکل تعلقہ کے یلوڈی کاوور گرام پنچایت کے حدود میں آنے والے ہیرور یلے بار کے مقیم شریی دھر سبرایا ہیبار نامی شخص نے عام راستہ جو لوگوں کے استعمال میں ہے اس پر پل تعمیرکیا ہے اور ساتھ ہی عوام کی آمدو رفت روکنے کے لئے زبردستی کمپاؤنڈ تعمیر کیاہے، جس کی بنا پر ہدلور، کونار، کنٹوانی سمیت مختلف دیہاتوں کو آنے جانے کے لیے عوام کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری انتظامیہ مداخلت کرتے ہوئے کمپاؤنڈ گرائے اور عوام کو راحت فراہم کرے۔

Share this post

Loading...