منکی میں تمام ٹیموں کا مرکز یوتھ سوشیل اینڈ اسپورٹس فیڈریشن کاقیام عمل میں لایا گیا

جوش میں آنے کے بجائے ہوش سے کام لیں اور فیڈریشن کے ذمہد اران کے ماتحت رہ کر فلاحی، سماجی و دیگر چیزوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،مولانا نے دبے الفاظوں میں اشارۃً کہا کہ آج نوجوانوں کو ہر میدان میں ہوش سے کام لینے کی ضرورت ہے، اخبارات پر اپنی نظر رکھیں اور ملک بھر میں جو ہورہا ہے اس پر بالخصوص نظر رکھا جائے اور علماء و ذمہد اران کے ماتحت رہ کر ہی کام کریں، اور اللہ کی رضا کے لیے کام کرتے رہیں، اس موقع پر مولانا جمیل ندوی سمیت دیگر شہر کے تمام ذمہداران نے نوجوانوں سے مخاطب ہوکر فیڈریشن کے انعقاد پر مبارکبادی پیش کی۔

Share this post

Loading...