جناب محمد امین نواز نمائندہ اعتماد بیدرکو رکن بلدیہ کی جانب سے تہنیت

ا س موقع پر جناب عبدلکریم ‘ چیرمن بریلینٹ گروپ آف اسکول ‘محمد یوسف‘ محمد زبیرمعین ‘محمد جعفر‘ شاہ اسد قادری ‘قاضی سید اویس الدین ‘محمد اکبر ‘محمد امجد خان ‘محمد غفار موجود تھے ۔جناب عبدالرحمن ساقی نے اس موقع پر بتایا کہ آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ مسلمان صحافتی پیشہ سے دور ہورہیہیں ۔وقت کا تقاضہ ہے کہ مسلم نوجوان صحافت کے میدان میں آگے آئیں ۔صحافت غیر جانبدار ہو اور بے باک ہو ۔آج مجھے نہایت ہی مسرت ہورہی ہے کہ جناب محمد امین نواز نمائندہ اعتماد نے اپنی صحافتی خدمات کیلئے ہمیشہ بلا لحا ظ اپنے آپ کو مصروف رکھا ہے۔ان کی اسی محنت و لگن نے آج انھیں اس مقام تک پہنچایا ہے ۔جناب محمد امین نوازنے اس طرح تہنیت پیش کئے جانے پر جناب عبدالرحمن ساقی رکن بلدیہ بیدر اور ان کے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔


’’مسابقتی امتحانات کی تیاری ‘‘ پرلکچرورکشاپ 6فروری کو منعقد ہوگا

بیدر۔4؍فروری۔(فکروخبر/ذرائع)۔عبد العلیم صدر آئیٹا ہمناآباد یو نٹ کی جاری کردہ پریس نوٹ کے بموجب ہمناآباد میں’’مسابقتی امتحانات کی تیاری ‘‘ پرلکچرورکشاپ 6فروری کو منعقد ہوگا۔کرناٹک پبلک سرویس کمیشن (KPSC)کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کرناٹک ایڈمنسٹر یٹیٹو سروس (KAS)کے مختلف محکمہ جات میں مخلوعہ جائیدادوں کو پرُ کرنے کیلئے عرضیاں داخل کرنے کا آغاز ہوچکا ہے۔اس میں مسابقتی امتحان کے مراحل سے گذرنا پڑ تا ہے۔ (KAS)کیلئے ڈگری کا میاب طلباء و طالبات اہل ہیں۔ ان کی رہبری و رہنمائی کی ضرورت کہ پیش نظرآل انڈیا آئیڈیل ٹیچر س اسو سی ایشن ( آئیٹا )ہمناآباد کے مقامی یونٹ نے مسابقتی امتحانات کی تیار ی پر لکچر ورکشاپ کا اہتمام 6فروری 2015ء ؁ بروز جمعہ ٹھیک سہ پہر 3:30بجے شہر کے مشہور و معروف شاداں ہائی اسکول رو برو اسٹیٹ بنک آف انڈیا ہمناآباد میں کیاہے۔مذکورہ بالا لکچر ورکشاپ جناب سید فرقان پاشاہ (KES)بیدر دیں گے۔اس موقعہ پر مقامی آئیٹا یونٹ کے صدر اور سکریڑی نے ایسے طلباء اور ملازمین و اساتذہ جو گریجویٹ ڈگری کامیاب ہیں وقتِ مقررہ پر شرکت کرتے ہوئے استفادہ حاصل کرنے کی گذارش کی ہے۔ مز ید تفصیلات کیلئے ان نمبرات 9986131613, 9916594139 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے ۔***


صفورا عائشہ محلہ احمد باغ بیدر نے مسجدِ ملتان کے امام مولانا محمد مُختار عالم نوری کی نگرانی میں کم عمری میں قُرآنِ مجید مکمل کیا

بیدر۔4؍فروری۔(فکروخبر/ذرائع)۔جناب شیخ ذاکر علی انعامدار انجینئر کی دُختر صفورا عائشہ محلہ احمد باغ بیدر نے مسجدِ ملتان کے امام مولانا محمد مُختار عالم نوری کی نگرانی میں کم عمری میں قُرآنِ مجید مکمل کیا ۔صفورا عائشہ بنتِ شیخ ذاکر علی انجینئر نہایت ہی ذہین ہیں ۔اس طرح قُرآنِ مجید حفظ کرنے پر والدین کے ساتھ ساتھ دادا ‘دادی نانا ‘نانی نے نہایت ہی مسرت کا اِظہار کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے روشن مستقبل کیلئے دعا کی۔جناب محمد عظیم الدین لیڈر نے صفوراعائشہ کی تکمیلِ قُرآنِ مجید کرنے پر مسرت کا اِظہار کرتے ہوئے حوصلہ افزائی کی اور دعا ؤں سے سرفرازکیا ۔

Share this post

Loading...