پروین توگڑیا کے بنگلور میں داخلے پر پابندی عائد(مزید اہم ترین خبریں )


بھارت میں دو سال 9 ماہ کے بچے کے دل کی کامیاب پیوندکاری

نئی دہلی۔ 4 فروری (فکروخبر/ذرائع) بھارت میں دو سال 9 ماہ کے بچے کے دل کی کامیاب پیوندکاری کی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے ڈاکٹروں نے دو سال 9ماہ کے روسی بچے گلب کرلائفسٹو کے دل کی کامیاب پیوندکاری کی جس کے بعد یہ بچہ بھارت میں پہلا کمسن بچہ ہے جس کے دل کی پیوندکاری کی گئی۔ گلب کو ریسٹرکٹو کارڈیومیوپیتھی کا عارضہ لاحق تھا اور اس کا وزن بمشکل 7کلو گرام تھا۔ اس بیماری میں مریض کا دل آسانی سے دھڑکنے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے اور اس سے خون کو پمپ کرنا متاثر ہوتا ہے روس اور جرمن ڈاکٹر بچے کو مرض کو لاعلاج قرار دے چکے تھے جس کے بچہ کی والدہ اسے لیکر بھارت آئی جہاں گزشتہ سال 19نومبر کو گلب کا آپریشن کیا گیا ‘ پھیپھڑوں پر بہت زیادہ دباؤ کی وجہ سے بچے نے 10 دن بعد دل کی پیوندکاری کو قبول کیا اور آہستہ آہستہ اس کی حالت میں بہتری آنے لگی۔


رواں سال ایک لاکھ 36 ہزار بھارتی مسلمان فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے

نئی دہلی۔ 4 فروری (فکروخبر/ذرائع) رواں سال ایک لاکھ 36 ہزار بھارتی مسلمان فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سالانہ حج ایگریمنٹ کے مطابق رواں سال ایک لاکھ 2 ہزار بھارتی مسلمان سرکاری حج سکیم اور 36 ہزار پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے ذریعے فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ حکام کے مطابق اس ضمن میں بھارت اور سعودی حکام نے ایک معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں ۔

Share this post

Loading...