تفصیلات کے مطابق ان لوگوں نے سدھا کر سے مویشی خرید کررقم ادائیگی کے بعد مویشی لے جارہے تھے کہ سدھاکر فوری سازش رچتے ہوئے دوسرے جانب سے کچھ شرپسندوں کو اپنے مویشی چوری کرلئے جانے کی اطلاع دی اور ان بھڑکا کر فوری بیچ راستے میں اومنی روک لی، پورے شرپسندوں کی ٹولی نے بیک وقت دونوں پر ٹوٹ پڑی اور قانون کو ہاتھ میں لیتے ہوئے دونوں پر جان لیوا حملہ کردیا۔ موقع واردا ت پر پہنچی پولس اُلٹے زخمی نوجوانوں پر کیس درج کرنے کے ساتھ ساتھ اومنی بھی ضبط کرلیا جب کہ حملہ آوروں کے خلاف بھی کیس درج کرلئے جانے کی اطلاع ملی ہے۔ غیرقانونی مویشی کو لے جانے کے بہانے اقلیتی طبقے کے نوجوانوں پر جان لیوا حملوں کی واردات زوروں پر ہے جب کہ امن پسند عوام یہ سوال پوچھ رہے ہیں کہ پولس کی کارروائی صرف مویشی لانے لے جانے والوں پر ہی ہوتی ہے جب کہ ان پر جان لیوا حملہ کرنے والے یوں ہی آزاد گھوم رہے ہیں، اسی طرح کی واردات میں زخمی کئی نوجوان زخمی حالات میں ہی زندگی گذاررہے ہیں اور ان کی زندگی اجیرن بن گئی ہے، مگر جان لیوا حملوں میں کمی نہیں آرہی ۔
گاندھی نگر ہیبلے میں انجمن این ایس ایس کے زیرِ اہتمام سات روزہ کیمپ
بھٹکل 31جنوری (فکروخبرنیوز ) انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر کے زیرِ اہتمام طلباء کے لیے بھٹکل گاندھی نگر ہیبلے میں سات روزہ این ایس ایس کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے، جس کا آغاز آج سے ہوچکا ہے۔ اس کیمپ میں طلباء کے اندر مختلف منصوبوں کولے کر تحریک چلائی جائے گی اور ہر روز الگ الگ عنوانات سے طلباء کو رہنمائی بھی کی جائے گی ، جس میں قابل ذکر ، صفائی مہم ، پلاسٹک کے استعمال سے ہونے والے نقصانات، ٹرافک کے اُصول، زرعی معلومات، فضلہ جات کو ٹھکانے کے لگانے کے سلسلہ میں معلومات، خون عطیہ کے سلسلہ میں بیداری، بدعنوانی کی روک تھام کے لیے کیا کیا جائے، صحت و تندرستی اور حادثات کے موقع پر کیا کرنا چاہئے، سرکاری منصوبوں کے سلسلہ میں مکمل جانکاری، سائبر معلومات وغیرہ ہیں۔ ’’ہمارا گاؤں صاف گاؤں ‘‘ کے عنوان سے منعقد کیا جانے والا یہ کیمپ سالانہ کیمپ ہے جس میں کالج کے طلباء حصہ لے رہے ہیں۔
Share this post
